Tag: حافظ نعیم

  • ’حافظ نعیم 4 سال شیروانی کا انتظار کریں، کراچی کی بہتری کے لیے ساتھ دیں‘

    ’حافظ نعیم 4 سال شیروانی کا انتظار کریں، کراچی کی بہتری کے لیے ساتھ دیں‘

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان 4 سال شیروانی کا انتظار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ حافظ نعیم شہر کی بہتری کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساتھ دیں، شیروانی کے لیے انہیں 4 سال کا انتظار کرنا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کام اچھا ہونا چاہئے اورپورا ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا گجر نالے کے اطراف کی سڑکیں بھی بنائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وعدے کو تکمیل کے مراحل میں داخل کیے بغیر چلے گئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں سرکاری چیز فری ہونی چاہیے، ہمیں اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرپارک چلانے کی بات کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ ہم بے ایمان نہیں اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرینگے، ملیر والا بد قسمت واقعہ ہوا سلمان عبداللہ مراد بچے کے والد کے پاس گئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کھمبے، لائٹیں اور پارکوں کی گرل چوری ہورہی ہے، سب ویڈیو تو بناتے ہیں کوئی 15 کو اطلاع نہیں کرتا، پی آئی ڈی سی پل دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے خوبصورت بنایا تھا کھمبا اٹھا کر لے گئے۔

  • ’’پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا‘‘

    ’’پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا‘‘

    حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحادی تھے.

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی 14 نشستیں تھیں، پی ٹی آئی کو مردم شماری پر آواز اٹھانا چاہیے تھی، ایم کیو ایم نے مردم شماری کی منظوری خاموشی سے قبول کی۔

    حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے جعلی مردم شماری کی قانونی حیثیت بن گئی، اب ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکا دیا جائے گا، اگر ڈیجیٹل مردم شماری کروانی ہے تو طریقہ کار وضع ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ جب خانہ شماری کی تو اعتراض ہوا کہ ٹھیک سے نہیں ہو رہی، جب مردم شماری شروع ہوئی تو بھی اعتراض سامنے آیا ہم نے بھی کیا، مردم شماری میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ آئی ہے۔

    رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ صرف دکھانے کے لیے مردم شماری ہوئی اعداد و شمار پہلے سے طے تھے، آبادی کی تعداد نادرا کے ڈیٹا سے نکال کر طے کی ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی لاکھوں میں تعداد ہے جو کراچی میں رہتے ہیں، اسی طرح لاکھوں کی تعداد میں اندرون سندھ کے لوگ کراچی میں رہ رہے ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ مردم شماری کے اصول کے مطابق انھیں کراچی میں گنا جانا چاہیے، کراچی میں لاکھوں پختون ہیں جن کا مستقل پتہ کے پی کا ہے انھیں بھی نہیں گنا جاتا، جو پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے اس کی گنتی بھی پوری نہیں کرتے، ایک کروڑ 91 لاکھ لوگ ایسے ہیں جن کا مستقل پتہ کراچی کا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک پھر سے کراچی کو بیچ دیا، ایم کیو ایم والے کراچی کی پیٹ میں مسلسل چھرا گھونپ رہے ہیں، اگر ہمیں ساڑھے 3 کروڑ گن لیا جائے تو ہماری سیٹیں 35 تک چلی جائیں گی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کو صحیح معنوں میں گن لیا جائے تو سندھ اسمبلی سے وڈیرہ شاہی نکل جائے گی، محکمہ شماریات کا ایک ہی کام ہے کہ گنتی صحیح کرے وہ بھی ٹھیک نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کا کام صرف الیکشن کرانا ہے وہ بھی ٹھیک نہیں کرواتا۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کہہ رہی ہے کہ بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے، ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو کم گنا گیا اور ایم کیو ایم کہتی ہے بڑی کامیابی حاصل ہوئی، ایم کیو ایم نے کیا کمال کیا جس پر خوشیاں منا کرعوام کو دھوکا دے رہے ہیں، ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی جیسی جماعت کا کراچی میں تسلط کروا دیا۔

    حافظ نعیم کے مطابق سمجھ سے باہر ہے مراد علی شاہ این ایف سی ایوارڈ سے کیسے پیچھے ہٹ گئے، کراچی کی گنتی پوری ہو گی تو این ایف سی ایوارڈ بڑھ جائے گا۔

  • نیپرا، کے الیکٹرک اور وائٹ کالر کرمنلز کا شیطانی اتحاد ہے، حافظ نعیم

    نیپرا، کے الیکٹرک اور وائٹ کالر کرمنلز کا شیطانی اتحاد ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ غریب لوگ مجبور ہوکر وڈیروں کا ساتھ دیتے ہیں، پیپلز پارٹی آج تک گڈاپ کے لوگوں کو بھی پانی نہ دے سکی۔

    واٹر بورڈ آفس کے باہر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارے نمائندے اختیار نہ ملنے کے باوجود کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں، نیپرا، کے الیکٹرک اور وائٹ کالر کرمنلز کا شیطانی اتحاد ہے، گڈاپ میں معصوم بچیوں کو میت کا غسل دینے کا بھی پانی موجود نہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ مرادعلی شاہ گڈاپ میں پانی نہ دے سکے کراچی کے عوام کو کیسے دینگے، ایم کیو ایم نے مشرف سے ملکر کے ای ایس سی کو کھمبوں کی قیمت میں بیچا۔

    کراچی کے عوام کچے اور پکے کے ڈاکوؤں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، حافظ نعیم نے مطالبہ کہ کے الیکٹرک لائسنس فوری منسوخ اور فارنزک آڈٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی نظام انسانوں کو غلام بنانے کا نام ہے۔

    انگریزوں کے غلاموں کی اولادیں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کررہی ہیں، کراچی کے لوگ بہت پریشان حال ہیں،کراچی کے سودا گر 35 سال سے کھیل، کھیل رہے تھے۔

    مراد علی شاہ صاحب کہتے تھے ہماری تحریک ختم ہوجائیگی۔ مراد علی شاہ صاحب ہماری تحریک پھر سے شروع ہوگئی ہے، اس سارے کرپٹ ٹولے کو رخصت کرکے دم لیں گے۔

  • ’کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے اور جاگیردار قبضہ کرنا چاہتے ہیں‘

    ’کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے اور جاگیردار قبضہ کرنا چاہتے ہیں‘

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے اور جاگیردار قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تحفظ کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتبار کیا ہے، ہم نے دھرنے دیے تب انہوں نے بلدیاتی انتخاب کروائے، الیکشن کمیشن ان کی اے ٹیم بنا رہا، بار بار الیکشن ملتوی کیے گئے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جب دیکھا پی پی ہار رہی ہے تو فارم 11 اور 12 روک دیے، اپنی مرضی کے ریٹرننگ افسروں سے نتیجے بدلنا شروع کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پیپلزپارٹی کا لکھا ہوا فیصلہ آیا، جماعت اسلامی نے پورے کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، غیرمنصفانہ حلقہ بندیاں کی گئیں لیکن ہم نے مقابلہ کیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ تین بار الیکشن ملتوی کیے گئے لیکن ہم نے پیچھا کیا، ہماری جدوجہد سے مجبور ہوکر بلدیاتی انتخاب کروائے گئے، یہ کیسا ملک ہے جہاں اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن داخل ہورہی ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ان کا مقابلہ کریں گے، یہ سوچ رہے ہیں جو لوگ گرفتار ہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے لیکن ہم 15 جون کو ان کے سارے ہتھکنڈوں کو ختم کردیں گے۔

  • کراچی کا میئر بننے کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں، سعید غنی

    کراچی کا میئر بننے کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں، سعید غنی

    کراچی: صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر وہ  بن جائیں گے لیکن میئر کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کراچی میں کامیابی دیگر جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہی، یہ سیاسی جماعتیں سمجھتی  ہیں کراچی ان کی جاگیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمان بلدیاتی الیکشن سے پہلے کسی جادوگر کے پاس گئے تھے۔ جادو گرنے نے کہہ دیا کراچی کے میئر آپ ہونگے،  اب انکا جادو فیل ہوگیا تھا، جن کے پاس گئے تھے ان سے سوال کریں۔

    سندھ کے وزیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر وہ  بن جائیں گے لیکن میئر کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے، پی ٹی آئی  اکثر ممبران نے 9 مئی سے پہلے کہا تھا جماعت اسلامی کو ہرگز ووٹ نہیں دینگے،  حافظ نعیم الرحمان  160 کے قریب بھی پہنچ جائیں گے تو خوش ہوں، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کے ووٹ 173کے قریب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور شعبہ صحت ہے، سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا، کورونا کے دوران بہت اچھے پروپوزل آئے، ٹیکنالوجی کا استعمال ہمیں کوویڈ نے سکھایا، ہمیں ٹیکنالوجی کو ہر فیلڈ میں اپنانا ہے تب ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

  • جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، سعید غنی

    جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، سعید غنی

    کراچی : پی پی کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے ایک بیان میں کہا کہ 194 لوگ ہیں تو پھر حافظ نعیم کو پریشانی کس بات کی ہے، جو ممبر پولیس حراست میں ہوگا اسے ووٹنگ کیلئے پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو یقین ہے کہ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں، 155 ممبرز تو پیپلزپارٹی کے اپنے ہیں، ن لیگ اور  جے یو آئی بھی  پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 99 فیصد یقین ہے ٹی ایل پی کے ممبرز بھی ہمارا ساتھ دینگے۔

    رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی  نے کہا کہ  دیگر ملا کر بھی ہمارے تقریبا 10 ممبرز کم ہوں گے لیکن کوشش جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے جس تقریب کاحوالہ دے رہے ہیں وہاں ان کے لوگ موجود تھے، ایم کیوایم کے وزرا نے تعریفوں کے پل باندھے، شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ‘حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے’

    ‘حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے’

    کراچی : وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے، سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی، کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی جماعت اسلامی کو بخشش میں دیا جاتا ہے، جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کرے گا۔

    یاد رہے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےبلاول بھٹو اوران کی پارٹی کوکراچی کی ترقی میں اسپیڈبریکرقرار دیا تھا۔

  • حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

    حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

    کراچی: بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے دوران اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام بلدیاتی عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تقریب حلف برداری میں اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا قومی زبان کو عزت دیجیے، تاہم اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے فرمائش کی کہ 2 منٹ لگیں گے، انگریزی میں ہی کر لیجیے، حافظ نعیم نے پھر بھی اردو میں ہی حلف کے الفاظ ادا کیے۔

    25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی مختلف مقامات پر حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوئیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پی ٹی آئی کے ارکان حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے، ضلع شرقی کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال اور صفورہ کے منتخب ارکان کی حلف برداری بھی مکمل ہو گئی۔ چینسر ٹاون، لیاری ٹاؤن کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر نے بھی حلف اٹھایا۔

    سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کونسل، ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کے تمام بلدیاتی نمائندوں کے لیے مختلف مقامات پر تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

  • میئر کراچی کے لیے  ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    میئر کراچی کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ میئرکراچی کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میئر کراچی کے لیے یپلزپارٹی کے نمبرز پورے نہیں ہیں اب یہ جو بھی کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سندھ حکومت کے ہاتھ میں ٹول آگیا ہے اس کی آر میں یہ دھمکیاں دینے میں کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے قانونی طور پر میئر کے لیے گنتی پوری نہیں ہورہی یہ نو مئی کے واقعات کو جواز بناکر طاقت کا استعمال کررہے ہیں اورمقدمات کی دھمکیاں دے کر لوگوں کو توڑنے کی کوشش جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نمبر سے واضح ہوگیا ہے کہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، ڈھائی سال سے یہ بلدیاتی الیکشن تک نہیں چاہتے تھے اب میئر کے انتخاب کے لیے جلدی ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل پروگرام ’خبر‘ میں پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میئر کیلئے پیپلزپارٹی کراچی کی سب سےبڑی جماعت کےطور پر سامنے آئی کراچی کی بڑی جماعت ہونےکی وجہ سےاصولی طور پر میئر ہمارا ہوناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عددی اعتبار سے ہم سب سے آگے ہیں جب کہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے، اس اعتبار سے میئر بنانا ہمارا حق ہے، اس پراسس کو جلد مکمل ہونا چاہیے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔

  • انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم

    انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے الیکشن کے بعد طے ہوگا کہ کراچی کا میئر کس کو بننا ہے؟

    حافظ نعیم نے کہا کہ نیو کراچی یوسی 13میں صبح سے مسئلہ چل رہا تھا، ایک پولنگ اسٹیشن پر منصوبہ بندی سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ووٹرز کو وہاں جانے نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات بگاڑنے میں انتظامیہ کی مدد لی گئی تو بھی احتجاج کریں گے اور انتخابی نتائج تبدیل ہونے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

    سب نے دیکھا کہ یوسی 13میں ان کا ایک بندہ موجود تھا، ان کو معلوم تھا کہ جماعت اسلامی کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے جاچکے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ دھاندلی کریں اور ہم شور بھی نہ مچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی ساکھ بحال کرے، فارم11اور12پر ابھی سے دستخط کرائے جارہے ہیں، ہم جعلی نہیں صرف اصل نتیجہ مانیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتارہا ہوں کہ انہوں نے ڈبے بدلنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، ہم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرینگے آپ بھی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔