Tag: حالات

  • اہم شخصیات کا موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    اہم شخصیات کا موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد ہنگاموں سے جنم لینے والے ملکی حالات کے تناظر میں اہم شخصیات کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل ورکر رمضان چھیپا نے کہا کہ مہذب معاشروں میں پرامن احتجاج ہوتا ہے، اپنے ہاتھوں خود کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقل مندی ہے۔

    اینکرپرسن رضوان جعفر نے کہا ’’9 مئی کو ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، چند شرپسند عناصر نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔‘‘

    ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے کہا ’’عوام ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کی وجہ سے ہم آزادی کے ساتھ جی رہے ہیں، ہماری فوج ایک عظیم فوج ہے، ہمیشہ بُرے وقت میں وطن کے کام آئی ہے، ہم اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے سکون کی نیند سو پاتے ہیں، اپنی رائے کا اظہار کریں لیکن پاک فوج کو بیچ میں نہ لائیں۔‘‘

    دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ’’کبھی بھی سیاسی شرپسندوں سے ایسی امید نہیں رکھتے تھے، پاک فوج کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ جانب داری نہیں رکھتی۔‘‘

    تاجر حامد پونا والا نے کہا ’’پوری قوم شرپسندوں کی وجہ سے شرمندہ ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کام دشمن نہ کر سکا وہ ہمارے لوگوں نے کر دیا، ہم پاکستان سے شرمندہ ہیں۔‘‘

  • سوڈان میں حالات مزید کشیدہ، چارافراد ہلاک، فوج نے کرفیو لگا دیا

    سوڈان میں حالات مزید کشیدہ، چارافراد ہلاک، فوج نے کرفیو لگا دیا

    خرطوم : سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے جبکہ سوڈانی فوج نے دار الحکومت خرطوم میں کرفیو نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدارت کے قریب مشتعل ہجوم ایک ہفتہ سے دھرنا دیئے بیٹھا ہے جس نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دستور میں دیئے گئے اظہار کا حق استعمال کررہے ہیں اور حکومت گرانے سے پہلے وہ واپس نہیں جائیں گے، قبل ازیں سوڈانی صدر عمر البشیر کے ایوان صدارت کے سامنے ہزاروں مظاہرین اور سیکیورٹی فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایوان صدارت دارالحکومت خرطوم کے مرکز میں واقع ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل شروع ہونے والے مظاہرے نکتہ عروج کو پہنچ چکے ہیں، ام درمان بھی مظاہروں کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

    پولیس ترجمان میجر جنرل ہاشم عبد الرحیم نے بتایا کہ سوڈانی پولیس نے ام درمان میں ہنگاموں کے دوران ایک شہری کی موت کا اعتراف کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر سے لیکر اب تک مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ چکی ہے، ہیومن رائٹس واچ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 بتائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور طبی امداد کے سہولت کار بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ام درمان میں مظاہرین پر اشک آور بم استعمال کئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے عمر البشیر کے ایوان صدارت کے قریب سنگ باری کی جبکہ نئے مظاہروں کی اپیل اپوزیشن رہنماﺅں نے صدر البشیر پر دباو بڑھانے اور انہیں اقتدار سے دستبردا ر ہونے کیلئے آمادہ کرنے کیلئے کی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے نعروں میں ایک نعرہ آزادی، امن اور انصاف، دوسرا نعرہ ایک فوج اور ایک قوم مقبول ہورہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سوڈانی صدر کے استعفے کے لیے مظاہرہ، فورسز کی فائرنگ سے 60 افراد ہلاک

    مظاہروں میں شامل ایک شہری امیر عمر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ ابھی تک ہمارا ہدف پورا نہیں ہوا البتہ ہم نے فوج کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ہمارے شریک بن جاو۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آدم یعقوب نامی شہری نے کہا کہ عمر البشیر نے ملکی معیشت اس حد تک تباہ کردی ہے کہ عوام دواوں کی قلت کی وجہ سے مرنے لگے ہیں۔

  • حالات کس طرف جارہے ہیں،جلد پتہ لگ جائے گا،چودھری شجاعت

    حالات کس طرف جارہے ہیں،جلد پتہ لگ جائے گا،چودھری شجاعت

    گجرات: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالات مڈٹرم کی طرف جارہے ہیں یا شارٹ ٹرم کی طرف، انشاء اللہ اس کا جلد پتہ چل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں چودھری پرویز الہیٰ کے ہمراه متاثرین کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حالات کس طرف جارہے ہیں، انشاء اللہ جلد پتہ چل جائے گا کہ حالات مڈٹرم کی طرف جارہے ہیں یا شارٹ ٹرم کی طرف ؟ ا

    ن کا کہنا تھا قربانی شروع ہوگئی ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کررہی ہے یہ لوگ حکمرانی کے قابل نہیں رہے۔