Tag: حالت تشویشناک

  • پراسرار بیماری سے 3 بھائی انتقال کر گئے، چوتھے کی حالت تشویشناک

    پراسرار بیماری سے 3 بھائی انتقال کر گئے، چوتھے کی حالت تشویشناک

    وہاڑی (30 جولائی 2025): میلسی میں پراسرار بیماری نے تین بھائیوں کی جان لے لی جب کہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں موضع سنڈل کے علاقے میں پراسرار بیماری پھیل رہی ہے۔ جس سے اہل علاقہ میں بھی خوف پھیل رہا ہے۔

    اسی پراسرار بیماری کا شکار ہو کر تین بھائی انتقال کر گئے جب کہ چوتھے بھائی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    متوفی بچوں کے والد نے بتایا کہ اس کے بچے ایسی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں کہ ڈاکٹرز بھی ان کا علاج نہیں کر رہے۔ میں بچوں کو اسپتال لے کر گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد واپس بھیج دیا تھا۔

    غمزدہ والد نے پراسرار بیماری سے متعلق تو مزید کچھ نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ پراسرار بیماری کا شکار ہو کر اس کے دو جڑواں بیٹے اور ایک 6 ماہ کا بیٹا انتقال کر گئے ہیں جبکہ چوتھا بیٹا 6 سالہ خرم کی حالت تشویشناک ہے۔

    انہوں نے حکومت سے بچے کے علاج میں مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کو مذکورہ علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ اموات کی وجوہات کا پتہ مزید تشخیص کے بعد ہی چل سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/4-children-die-after-drowning-in-standing-water-due-to-rain/

  • بھارت سے واپس بھیجے گئے بچوں کی حالت تشویشناک ہوچکی، والد شاہد شیخ

    بھارت سے واپس بھیجے گئے بچوں کی حالت تشویشناک ہوچکی، والد شاہد شیخ

    لاڑکانہ: بھارتی جارحیت نے پاکستان کے 2 معصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں، دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔

    بھارت سے واپس بھیجے گئے دل کی تکلیف میں مبتلا دونوں بچوں کے والد شاہد شیخ نے بتایا کہ دونوں بچے دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، حالت تشویشناک ہوچکی ہے، بھارت کے اسپتال میں کچھ دن بچوں کے ٹیسٹ کرانے میں لگے۔

    بچوں کے والد شاہد شیخ نے بتایا کہ سرجری سے پہلے ہی پاکستانیوں کے ویزے منسوخ ہونے پر ہمارے بھی منسوخ کردیے گئے۔

    پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی

    شاہد شیخ نے کہا کہ بچوں کی سرجری کے پیش نظر بھارتی حکام سے اپیلیں کیں لیکن کسی نے نہیں مانی، مجبور والد نے اپیل کی کہ حکومت معاملے کا نوٹس لیکر امریکا سے بچوں کے آپریشن کرائے۔

    پہلگام حملے کے بعد بھارت نے اسپتال میں سرجری کیلئے داخل 2 بچوں اور والد کا ویزہ منسوخ کردیا تھا، سرجری سے پہلے ہی بچوں اور ان کے والد کو بھارت بدر کردیا گیا۔

    والد شاہد شیخ نے 7 سالہ بیٹی اور 9 سالہ بیٹےعبداللہ کو 21 اپریل کو بھارت کے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-man-appeals-for-kids-heart-treatment-after-returning-from-india/

  • پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک  ، دنیا بھر میں دعائیں

    پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ، دنیا بھر میں دعائیں

    ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے، ان کی صحت یابی کلیئے ویٹی کن سمیت مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی، ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ کو سانس لینے میں دشواری ہے اور طبیعت بدستور تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔

    اٹھاسی سال کے پوپ کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ چودہ فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔

    تاہم ویٹیکین نے پوپ کے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوپ مستعفی نہیں ہو رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پوپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی

    پوپ کی صحت یابی کے لیے ویٹی کن سمیت مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

    یاد رہے پاپائے اعظم کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص کے بعد ان کے علاج کی نوعیت کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پولی مائیکروبیل شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے، جو وائرس، بیکٹریا، فنگس اور پیراسائٹس ایک ساتھ جمع ہو جانے پر ہوتا ہے۔

  • سارا شریف کے قاتل باپ پر جیل میں قیدیوں کا حملہ، حالت تشویشناک

    سارا شریف کے قاتل باپ پر جیل میں قیدیوں کا حملہ، حالت تشویشناک

    لندن: دس سالہ سارہ شریف کے قاتل باپ پر برطانیہ کی جیل میں قیدیوں نے حملہ کردیا، حملے میں عرفان شریف شدید زخمی ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق جیل میں قیدیوں کے حملے میں مجرم عرفان شریف شدید زخمی ہوگیا، گلے پر اسٹیل کے ڈبے کا ڈھکن کاٹ کر وار کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن کی بیل مارش جیل میں 2 قیدیوں نے سارہ شریف کے والد پر حملہ کیا، جیل اہلکار نے سارہ شریف کے قتل کے مجرم کی جان بچائی۔

    برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ عرفان شریف پر یکم جنوری کو جیل میں منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا، حملہ آوروں نے مجرم کے  گلے اور چہرے پر وار کیے۔

    واضح رہے کہ سارہ شریف کی لاش 10 اگست 2023 کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی جس سے ایک ہی دن قبل ان کے اہل خانہ پاکستان روانہ ہو گئے تھے، سارہ کے والد عرفان شریف، ان کی اہلیہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی فیصل ملک پولیس کو اس وقت سے مطلوب تھے۔

    گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ میں بچی کے قتل کے الزام میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جن کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

  • کراچی: کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

    کراچی: کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

    کراچی: شہر قائد کے ڈالمیا بشیر گوٹھ میں میں سستے نشے کے ہاتھوں 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا بشیر گوٹھ میں کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک اور 2 کی حالت تشویشناک ہے، ان چاروں افراد نے جمعہ کو کسی دوسرے علاقے میں کچی شراب پی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب پی پر گھر آنے کے بعد چاروں افراد کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے شراب کہاں سے خریدی؟ اور کہاں شراب نوشی کی عزیز بھٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

  • ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: ملتان میں لین دین کے تنازع میں طلبا نے مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بیالیس سالہ نعیم موت و حیات کی کشمکش کے بعد نشتراسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں ظلم وستم کی ایک اورداستان رقم ہوگئی۔ پاکستان جیسے معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھنا کو ئی نئی بات نہیں تاہم عدم برداشت میں لوگوں کی جان چلے جانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملتان میں لین دین کے معمولی سے تنازعے پر طالب علم انسانیت بھُلاکرجان لینے کے درپے ہوگئے ہے۔

    ملتان کے علاقے ممتازآبادمیں معاویہ اورمعین نامی دولڑکوں نے ہوٹل کےمالک بیالیس سالہ نعیم کو پیسوں کے معاملے پرمارپیٹ کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی ہے۔ نعیم کی حالت تشویشناک تھی جس کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد ازاں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ پیٹرول چھڑکنے والے دونوں ملزمان فرارہوچکے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نعیم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق نعیم کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقع کا مرکزی ملزم معین الدین کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    مائیکل شوماکرفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    فارمولا ون کارریس کے سات مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئین مائیکل شوماکر فرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    فارمولان ریس میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے جرمنی کے مائیکل شوماکر زندگی اور موت سے لڑرہے ہیں۔ فارمولا ون ٹریک پر تیزی دکھانے والے شوماکر برف پر اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

    قمست نے بھی ان کا ساتھ نہ دیا۔ شوماکر کو فرانس کے علاقے میربیل میں اسکیئنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں سرپرچوٹ آئی اور اس وقت ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شوماکر کا سر چٹان سے ٹکرایا جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق شوماکر کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ کومے میں تھے۔

    چوالیس سالہ شوماکر کو حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعےہسپتال پہنچایا گیا۔ شوماکر سات بارفارمولا ون کار ریسنگ چیمپیئن رہ چکے ہیں اور اس کے علاوہ انیس سالہ کیرئیر میں اکیانوے کار ریس مقابلوں کے فاتح رہے۔ دوہزار نو میں بھی شوماکر سنجیدہ نوعیت کے حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔

    جس میں ان کو متعدد چوٹیں آئیں تھیں۔ فارمولا ون ڈرائیورز اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شوماکر کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔