Tag: حالت تشویش ناک

  • چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

    چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

    چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے۔

    آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی ہے لیکن اس واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے، جین کی مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی، واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری  ہے۔

    یاد رہے کہ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جیا للیتاکی حالت تشویشناک

    تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جیا للیتاکی حالت تشویشناک

    چنائی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا کودل کےدورے کے بعد آئی سی یومنتقل کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا کو22 ستمبرکوگردوں کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھاتاہم گزشتہ رات دل کا دورے کے بعدان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ جیا للیتا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ جیا للیتا کی شدید علالت کی خبر ملتے ہی ان کے حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔اہم شخصیات کی آمد کی وجہ سے اسپتال کےگردسیکورٹٰی سخت کردی گئی۔

    post1

    خیال رہےکہ 68سالہ جیا للیتا پرمتعدد مرتبہ کرپشن کے الزامات عائد کیے گئےاورانہیں2014 میں بدعنوانی کے الزام میں کچھ عرصہ جیل میں بھی گزارنا پڑا۔

    post-2

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا موجودہ مدت سے قبل چارمرتبہ وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔

    post-3

    واضح رہے کہ سیاست میں آنے سے قبل جیا للیتا فلموں کی مشہورہیروئن تھیں اورانہوں نے تامل اوردیگرعلاقائی زبانوں میں بننے والی ایک 140فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔