Tag: حالت جنگ

  • حالت جنگ میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران کا دوٹوک موقف

    حالت جنگ میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران کا دوٹوک موقف

    تہران: ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے قطر اور عمان کو دوٹوک موقف دیا کہ وہ جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، ایران صرف اس صورت میں مذاکرات کی میز پر آئے گا جب وہ اسرائیلی حملوں کا حساب برابر کر دے گا۔

    ’ایران نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ حملے کی زد میں رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کرے گا‘۔

    واضح رہے کہ عمان نے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوگئے تھے، چھٹا دور حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے اگلے ہی دن ہونا تھا جو منسوخ کر دیا گیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    دوسری جانب ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا، اسرائیل کا شہر حیفہ دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں عوام کو فضائی حملے سے باخبر رکھنے کے لیے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فضائیہ خطرہ ختم کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو، وہاں ایرانی میزائلوں کو روکنے اور جوابی حملے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

  • قوم حالت جنگ میں ہے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    قوم حالت جنگ میں ہے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ کا کہناہےکہ قوم حالت جنگ میں ہے،سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ مل کر لڑنا ہوگی،قوم حالت جنگ میں ہے،سکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔

    منصور علی شاہ کاکہناہےکہ سیکورٹی فورسز ہمارے لیےجانیں قربان کررہی ہیں،انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ لاہور ہائی کورٹ میں سائلین کے داخلے کےلیےایک گیٹ مخصوص کردیا ہےجبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہی ہائی کورٹ ملازمین سے کوارٹرز بھی خالی کرائے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:بدعنوان، نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

    یاد رہےکہ گزشتہ سال چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کاکہناتھاکہ جوڈیشل سسٹم کومثالی بنانےاورعوام کا بھروسہ قائم رکھنےکےلیے احتساب کا عمل شروع کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں:مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے۔