Tag: حالت میں گرفتار

  • بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان(30 جولائی 2025): بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والت ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے المصطفیٰ کالونی میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عادل ولد غفور کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم نے بچی کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی، ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر جب سی سی ٹی ٹیم نےکارروائی کی تو ملزم نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے جلد بازی میں ملزم اپنے ہی فائر سے زخمی ہوا، ملزم کیخلاف تھانہ بی زیڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے 2023 میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب اس واقعے کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے اے آروائی سے گفتگو میں کہا کہ بچوں کو کمزور سمجھ کر ٹارگٹ کیا جاتا ہے یہ ذہنی بیماری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں ہوس اور ہرس بڑھتی جاتی ہے، ہمارے معاشرےمیں حیا کی تربیت بچیوں تک محدود کی جاتی ہے، ماؤں سے درخواست ہے اپنے بیٹوں کو بھی حیا کی تربیت دیں۔

    حالیہ واقعات

    حیال رہے کہ پنجاب میں اس طرح کے واقعات سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نمایاں ہوئے ہیں، مئی میں لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے دو کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔

    لاہور ڈیفینس میں مئی کے مہنے میں ہی اک 12 سالہ بچی کو دکان سے واپسی پر گاڑی پر سوار ملزم طیب نے ہراساں کیا اور نازیبا اشارے کیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    روک تھام کے لیے تجاویز

     والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کریں اور انہیں نامناسب رویوں سے بچنے کی تعلیم دیں، جنسی استحصال کے ملزمان کے خلاف سخت سزاؤں پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

  • کراچی: لیاری گینگ کمانڈر کا دست راست ابوحریرہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: لیاری گینگ کمانڈر کا دست راست ابوحریرہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی( 26 جولائی 2025): ایس آئی یو نے لیاری گینگ شکیل کمانڈر کے دست راست ابوحریرہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے مرزا آدم خان روڈ کے قریب مقابلہ کے بعد لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، زخمی ملزم ابوحریرہ سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق ملزم شکیل عرف بادشاہ بیرون ملک بیٹھ کر لیاری گینگ آپریٹ کرتا ہے، لیاری گینگ کمانڈر ابو حریرہ کے ذریعے بھتے وصول کراتا تھا۔

    ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزم شکیل نے دودھ کے بیوپاری سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگا نہ دینے پر مارنے کی دھمکی دی، جس کا مقدمہ کلری تھانے میں درج ہے، ایس آئی یو کی جانب سے لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ایک اور کارروائی بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کے علاقے میں کی گئی، جہاں پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان وزیر اور اظہر زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل، چار لاکھ روپے نقدی اور 60 لاکھ روپے مالیت کی تنزانیہ نامی منشیات برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا اور وسیع اللہ لاکھوں گروہ سے ہے، جو پاک کالونی اور پرانا گولی مار میں منشیات اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔