Tag: حالیہ بارشوں

  • کراچی میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی( 30 اگست 2025): پاکستان کے اکانومی حب کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی حالیہ بارشوں کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیوں کہ پاکستان کے اکانومی حب میں بارش کے باعث پورٹ پر 5 دن سرگرمیاں محدود رہیں۔

    پاکستان کے ٹیکس جمع کرنے کے ذمہ دار ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور شدید بارشوں، سیلاب سے ٹیکس ریونیو  کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 950 ارب کے ہدف کے مقابلے 900 ارب روپے وصولی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کیوں کہ کراچی کی بارش نے ٹیکس محصولات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیلابی نقصانات کی رپورٹ کے بعد حقیقی شارٹ فال کا پتہ چلے گا،کراچی کی اربن فکسنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں، جولائی میں 748 ارب کے ہدف کے مقابلے 754 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

    اگست میں 950 ارب اور ستمبر میں 1300 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے لیکن حالیہ چند دنوں میں کسٹمز میں گڈز ڈکلیئریشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونے سے ریونیو میں بہتری کا امکان ہے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/reason-behind-karachi-drown-in-rains-experts-reveal/

  • کراچی میں حالیہ بارشوں میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، گورنر سندھ

    کراچی میں حالیہ بارشوں میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، گورنر سندھ

    کراچی (25 اگست 2025): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے دوران 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بات کی اور کہا کہ ان بارشوں کے دوران شہر قائد میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ طوفانی بارش سے تاجروں کا اربوں کا نقصان ہوا جب کہ لوگ محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بارشوں نے شہر میں بڑی تباہی مچائی اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ کوشش کر رہے ہیں بارش سے متاثر افراد کو چھوٹے کاروبار لگا کر دیں۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں۔ تاہم صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر جب کسی کو ہدایت دی تو اس نے عمل کیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی ذاتی کام، یا عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کر کے پروگرام نہیں کیا۔ تین سالوں میں کبھی تنخواہ نہیں‌ لی. 148 بچوں کو اسکالر شپ پر باہر بھیجا۔ 10 لاکھ مستحقین میں‌ راشن تقسیم کیا

    واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی۔ پورا کراچی سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا۔

    ہزاروں افراد پانی میں پھنس کر رہ گئے۔ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے رہائشی افراد نے چھتوں پر پناہ لی۔ شہر کے اکثر حصہ میں بجلی معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں پانچ دن گزرنے کے بعد بجلی بحال نہیں ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/reason-behind-karachi-drown-in-rains-experts-reveal/