Tag: حامد رضا

  • اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

    اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

    اسلام آباد : صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کے لوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پروگرام الیونتھ آور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی، ہم سمجھتےہیں ٹرمپ انتظامیہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

    کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےقوانین اورعوام کےذریعےباعزت بری ہوں گے ، جس بانی پی ٹی آئی کےنام پر کاٹا لگایا تھا ان کی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیے گئے، ہمیں کہا گیا اس ملک میں بھی نہیں رہ پائیں گے ہم سے مذاکرات کیے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ 6 ماہ کہاں 2،3 ماہ کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرہوں گے، کچھ مشاہدات اورکچھ اطلاعات کےمطابق بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ مذاکرات کی چوتھی نشت مشروط ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بناتی ہےتوٹی اوآرز کےلیےچوتھی نشست ہوسکتی ہے، حکومت جواب الجواب دینا چاہتی ہے تو پھر ہم چوتھی نشست کے موڈ میں نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت 2014 پر جانا چاہتی ہے تو ہم نواز شریف ڈیل معاملےپرجائیں گے، 2014 کے بعد بھی دھرنے ہوئے ہیں ہم اس پر بھی جائیں گے، ہم اصغرخان کیس پر بھی جائیں گے، 2014 پر جا سکتے ہیں تو پھر اس سے پیچھے جانا قانوناً جرم تو نہیں۔

    حامد رضا نے مزید کہا کہ اب اگربات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کےلوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

  • مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آرہے ہیں، حامد رضا

    مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آرہے ہیں، حامد رضا

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں بانی جیل سے باہر آرہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف قائم تمام مقدمات میں بری یا ضمانتیں ہوچکی ہیں، انہیں مزید جعلی مقدمات میں زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ آج ہماری بانی سے ملاقات کرائی جارہی ہے۔ خواجہ آصف کے بیان سے لگتا ہے ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے

    خواجہ آصف دو روز پہلے تک کہتے تھے کہ مذاکرات ہونے ہی نہیں چاہئیں، اب کہتے ہیں اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوگئے، شکر ہے کہ خواجہ آصف حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں نہیں ہیں،ورنہ پہلی میٹنگ ہی ناکام ہوجاتی۔

    انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے یہ کہا جاتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر کاٹا لگ گیا ہے یا پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے، یہ بھی کہاجاتا تھا کہ ہم میں سے کچھ لوگ تو پاکستان میں بھی نہیں رہیں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج یہ وقت آگیا ہے کہ ان ہی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جارہی ہے، ہمارا مؤقف تھا کہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار نہیں، حکومت نے باور کرایا ہے کہ ان کےپاس فیصلہ سازی کا اختیار ہے۔

    مذاکرات سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کے سامنے2مطالبات رکھ دیئے ہیں، تناؤ برقرار رہے گا تو ہم پھر احتجاجی تحریک کی طرف جائیں گے۔

    وزیر اعظم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مختلف محاذوں پر لڑنا پڑرہا ہے اس لیے انہیں بہت وسوسے آرہے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے بھائی دوبارہ ’مجھے کیوں نکالا‘ نہ کہہ دیں۔

    ہمارے مطالبات سنجیدہ ہیں، حکومت چاہے تو2،3ملاقاتوں میں مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرادی جاتی ہے تو تحریری مطالبات دے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کی خواہش کے برعکس ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

  • مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: حامد رضا

    مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: حامد رضا

    اسلام آباد: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی حامد رضا نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے کہنے پر مؤخر کی ہے، مذاکرات کے معاملات کو وقت دینا چاہ رہے ہیں اس لیے تحریک مؤخر کی۔

    حامد رضا نے کہا کہ جنہیں مذاکرات کرنے ہیں کر لیں گے نہیں کرنے تو نہ کریں، ایوانِ میں ہونے والی تقریروں پر کبھی اپنا نقطہ  نظر تبدیل نہیں کرتا، تقریروں سے لگتا ہے کہ جلد تبدیلی آجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو اپنا نقصان کرے گی ہمارا کچھ نہیں جاتا، اسپیکر ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں ان کی طرف سے آفر مثبت عمل ہے۔

  • ’’مولانا نے آئینی ترامیم کے مسودے سے سارا زہر نکال دیا‘‘

    ’’مولانا نے آئینی ترامیم کے مسودے سے سارا زہر نکال دیا‘‘

    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے مسودے سے سارا زہر نکال دیا ہے۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کا سارا زہر نکال دیا، تاہم زہر نکالنے کے بعد بھی اس کے اثرات تو رہتے ہیں۔

    آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے قبل فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری میں رابطہ ہوا تھا جس میں انھوں نے پی پی چیئرمین کو آئینی ترامیم میں ووٹ دینے کا یقین دلایا۔

    فضل الرحمان کا بلاول سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے یو آئی سینیٹرز آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دیں گے جبکہ وہ خود قومی اسمبلی اراکین کے ساتھ اجلاس میں آئیں گے۔

    دریں اثنا حکومت آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تبدیلی سے پیچھے ہٹ گئی ہے، سینیٹ میں پیش کیے گئے ترمیمی بل میں 63 اے کی ترمیم شامل نہیں ہے۔

    مجوزہ ترامیم میں آرٹیکل 63 اے کی ترمیم شامل تھی، حتمی ڈرافٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی ترمیم شامل نہیں۔

  • امید کرتا ہوں سپریم کورٹ میں ہماراحق دیا جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا

    امید کرتا ہوں سپریم کورٹ میں ہماراحق دیا جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا  خان کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں سپریم کورٹ میں ہماراحق دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے پہلےسرگوشیاں اور باتیں ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں سپریم کورٹ میں ہماراحق دیا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابی نشان لیتےہیں توووٹرزسےاسکاحق چھین لیتےہیں، تاریخ میں پہلی بارووٹرپی ٹی آئی امیدوارکوڈھونڈرہاتھا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی یاسنی اتحادکونسل کوملنی چاہئیں، ججزنےباربارکہابلےکانشان لینےکےبعدپارٹی ایفی لیشن ختم نہیں ہوئی، دالت نےکہایہ پی ٹی آئی کےہی امیدوارتھےجنہیں بننے نہیں دیاگیا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ براہ راست فیصلہ سنائے گا۔

  • سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا فیصلہ

    سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا فیصلہ

    لاہور: سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام دھرنے کی حمایت کا فیصلہ کرلیا، حامد رضا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید حکومت میں رہنا ملکی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے وفد نے صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دھرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    علماء کرام کا احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

    حامد رضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، حکمرانوں کا مزید حکومت میں رہنما ملکی سلامتی کے لیے خطرے کا سبب ہوگا اس لیے دھرنے کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں طے ہونے والے معاملات سے متعلق جلد پریس کانفرنس کرکے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

  • ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے،  حامد رضا

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے، حامد رضا

    کراچی : پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے تنازعہ پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر رابطے اور معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کر دی۔

    حالیہ قیمتوں کے تنازعہ کے باعث ستر سے اسی فیصد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کے فارمولے کے مطابق قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تنازعہ پر مقامی ادویات ساز اداروں کی ادویات دستیاب نہیں ہوگی تو مریضوں کو مہنگی ادویات خریدنی پڑے گی ۔

    انہوں نے بتایا کہ مرگی، تھائی رائڈز، دماغی امراض کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ،حامد رضا کا کہنا تھا کہ 2001 کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ پیدواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلاگیا اور اب یہ مقامی اداورں کے بس میں نہیں رہا کہ وہ ادویات کی پیدوار جاری رکھ سکیں ۔حامد رضا نے کہا کہ حکومت ہر دوائی کی قیمت طے کرے جس سے فارما انڈسٹری میں مزید ترقی اورسرمایہ کاری ہوگی.

  • چوہدری نثارطالبان کے بعد اب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں، حامد رضا

    چوہدری نثارطالبان کے بعد اب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں، حامد رضا

    ملتان: پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پہلے طالبان کے ترجمان تھے اوراب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے پابندی اٹھائی جارہی ہے جو کہ ہر پاکستنی کے لئے پرہشانی کی بات ہے میں پوچھتا ہوں کہ مولانا احمد لدھیانوی اور ملک اسحاق نے کونسے ایسے فلاحی کام کیئے ہیں کہ ان پر سے پابندی اٹھائی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نون لیگ سے اس لیے علیحدہ ہوئے کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی سر پرستی کرتی ہے اور انہیں فنانس کرتی ہے، حکومت یہ بات کھل کر بتائے کہ سپاہ صحابہ پر سے پابندی کیوں اٹھائی جارہی ہے، انہوں نےکہا کہ حکومت ملک میں طالبان کا نظام چاہتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک بھر میں داعش کی وال چاکنگ ہورہی ہو اور حکومت کوئی اقدام نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش اور طالبان کا تو وجود ہے لیکن اگر نہیں ہے تو حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیئے نہیں تو لوگ انہیں گریبانوں سے پکڑ کر سڑکوں پر گھسیٹیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے طاہرالقادری سے تعلقات مستحکم ہیں اور طاہرالاقادری اور عمران خان علیحدہ نہیں ہوئے ہیں۔

  • موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، حامد رضا

    موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، حامد رضا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج کو کمزور اور بدنام کرنا حکومتی ایجنڈا ہے، جاوید ہاشمی کی پاک فوج پر الزام تراشی افسوسناک ہے۔ حکومت بلاوجہ فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کی مرکزیِ مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جاوید ہاشمی خود جنرل ضیاءکی کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ نوازشریف کا نام جمہوریت نہیں کہ ان کے استعفیٰ سے جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جمہوریت کے نام پر مسلط خاندانی بادشاہت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی، موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، پی ٹی وی پر قبضے کا ڈرامہ حکومت نےخودرچایا تاکہ انقلاب مارچ کو بدنام کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ہٹلروں کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں۔ جمہوریت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

  • حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، صاحبزادہ حامد رضا

    حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، صاحبزادہ حامد رضا

    فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں رانا ثناء اللہ حکمرانوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا اسلام آباد میں فوج طلب کرنا حکومت کی ناکامی ہے، چند روز میں اتحادی جماعتوں کے اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،میاں برادران جس پھانسی کے پھندے سے پریشان ہیں وہ ہر دن گزرنے کے ساتھ ان کے قریب ہو رہا ہے،کارکنوں کی گرفتاری پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں گے ۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف حکومت پاکستان یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے جبکہ عرب ممالک یورپ کو تیل کی فراہمی بند کر دیں تو چند گھنٹے میں اسرائیلی جارحیت رک جائے گی ۔