Tag: حامد زمان

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حامد زمان نے تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے ملکر 3 بینک اکاؤنٹس کھولے، انھوں نے ایک امریکی ڈالر، ایک پاؤنڈ اور تیسرابینک اکاؤنٹ پاکستانی کرنسی کا کھلوایا۔

    ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے، بینک اکاؤنٹ میں8 مئی 2013 کو 6لاکھ 25ہزارامریکی ڈالرآئے۔

    رپورٹ کے مطابق اس رقم سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کمیونیکشن اسپاٹ کو ٹرانسفر کیے گئے جبکہ 10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آئی رقم کو تحریک انصاف کی سیاسی کمپین کے لیے استعمال کیا گیا۔

    یاد رہے ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے اپٹما نارتھ زون کےچیئرمین حامدزمان کوبھی گرفتارکرلیا تھا ، لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے۔

    حامد زمان بٹ کو ان کے دفتر وارث روڈ سے گرفتار کیا گیا، وہ شاہدرہ سےپی ٹی آئی کی ٹکٹ پرالیکشن بھی لڑچکے ہیں۔

  • جو کام یہ حکومت کررہی ہے اس سے ملک بچتا ہوانظرنہیں آرہا، چیئرمین اپٹما

    جو کام یہ حکومت کررہی ہے اس سے ملک بچتا ہوانظرنہیں آرہا، چیئرمین اپٹما

    اسلام آباد : چیئرمین اپٹما حامد زمان کا کہنا ہے کہ جو کام یہ حکومت کررہی ہے اس سے ملک بچتا ہوانظرنہیں آرہا، انڈسٹری کی صورتحال برقرار نہ رکھی گئی تومعیشت تباہ ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اپٹما نارتھ زون حامد زمان نے وزیراعظم کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اس وقت حکومت کو ایک ہنگامی صورتحال کاسامناہے، ہنگامی صورتحال کے پہلے تو آثار نہیں تھے لیکن 2سے3ماہ جو صورتحال پیدا ہوئی وہ سمجھ سے بالا ہے۔

    حامد زمان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی صورتحال برقرار نہ رکھی گئی تومعیشت تباہ ہوجائے گی ، اسوقت سب سے زیادہ ضرورت بیرونی سرمایہ کاری کی ہے ، ٹیکس بڑھائیں گے تو بلیک میں کاروبار بڑھ جائےگا۔

    چیئرمین اپٹما نے کہا کہ حکومت افراتفری پھیلا کر غلط کررہی ہے، ایکسپورٹ نیچے گئی،فیکٹریاں بند ہوئیں تو حالات بس میں نہیں ہونگے، انھیں یہ بیان چھوڑ دینا چاہیے کہ ہم ملک بچانے آئے ہیں، جو کام یہ حکومت کررہی ہے اس سے ملک بچتا ہوانظرنہیں آرہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ ٹیکس پر ٹیکس لگائیں گے اور کارپورٹ سیکٹر کو مایوس کریں گے تو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر نکل جائیں گے، ریونیو نہیں بڑھے گا۔

    حامد زمان نے کہا کہ لانگ ٹرم آنیوالی حکومت ہی درست فیصلے کرسکتی ہے ، حکومت ٹیکس نیٹ میں نئے لوگوں کو نہیں لارہی، 9 لاکھ لوگ صرف ٹیکس پیئر ہونگے تو ملک کہاں جائےگا، سپر ٹیکس جیسے اقدامات سے سرمایہ کاری کم ہوگی بڑھے گی نہیں۔