Tag: حامد سعید کاظمی

  • حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کو رہا کردیا گیا

    حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کو رہا کردیا گیا

    اسلام آباد: حج اسکینڈل کیس میں بری ہونے والے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 7 برس قبل حج اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے اس وقت کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، انہیں عدالت نے تمام الزامات سے بری کردیا تھا تاہم انہوں نے ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔

    اپنی رہائی کے موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الزامات سے بری ہونے پر اللہ کے حضور شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ ہی اُن تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

    اسی سے متعلق : حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیرحامد کاظمی ساتھیوں سمیت بری

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے عام قیدیوں کی طرح جیل میں وقت گزارا مجھے کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی اور نہ کسی سے رابطہ رہا۔

    حامد سعید کاظمی نے کہا کہ 6 سال تک میرا میڈیا ٹرائل چلتا رہا اور ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی مگر کوئی بھی شخص میرے حق میں نہیں بولا تاہم دیر آئد درست آئد کے مصداق فتح حق کی ہوئی اور اب ملتان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر اپنی نئی حکمت عملی طے کروں گا۔

    یہ بھی پڑھیں : حج کرپشن کیس، سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    واضح رہے کہ سال 2010 میں حج اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا اور عدالت نے انہیں 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم 20 مارچ کو ہائی کورٹ نے انہیں اور راؤشکیل و جوائنٹ سیکریٹری حج کو بری کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ حج کرپشن اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ دو ہزار گیا رہ کے اوائل میں انہیں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک برس جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رہا بھی کردیا گیا تھا۔

  • سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت 1ہفتےکیلئےملتوی

    سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت 1ہفتےکیلئےملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے کی۔

    سپریم کورٹ میں حامد سعید کاظمی کی جانب سے سردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جبکہ دوسری جانب ایف آئی کے جانب سے پراسیکیوٹراظہر چوہدری نے پیش ہوناتھا۔

    اظہر چوہدری بیماری کی وجہ سے عدالت نہ آسکے اور ان کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیےملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 3جون کوحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔