Tag: حامد میر

  • پیمرا بل  کے ذریعے ہمارے بازو مروڑے جائیں گے، سینئر صحافی حامد میر

    پیمرا بل کے ذریعے ہمارے بازو مروڑے جائیں گے، سینئر صحافی حامد میر

    اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پیمرا بل کے ذریعے ہمارے بازو مروڑے جائیں گے، بل منظور کرنے اور حمایت کرنے والوں کیخلاف ہم مزاحمت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسالگتاہےپیمراسےمتعلق بل جلد بازی میں منظور کیا گیا ہے، پیمرا کو تمام میڈیا چینلز کا ایڈیٹربنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    حامد میر کا کہنا تھا کہ بل کےمطابق پیمراہی فیصلہ کرےگاکون سی خبردرست کون سی غلط ہے، پیمراکےذریعےتمام میڈیاچینلزکوکنٹرول کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    سینئر صحافی نے کہا کہ پیمرا کا بل منظور کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ کےکیس میں براہ راست فریق ہوں، 2012میں کیس دائر کی تھا، 2018 میں جس کا فیصلہ بھی آیا تھا، سپریم کورٹ کےفیصلےمطابق پیمراکوایک آزادریگولیٹری اتھارٹی ہوناچاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے بھی میڈیا کنٹرول کیلئے ایک بل پیش کیا تھا جس پر مزاحمت کی، پیمرامیں سرکاری لوگوں کی زیادہ تعیناتیاں ہیں جس پراعتراض ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بل میں میڈیاورکرز کی تنخواہ کے معاملے پر ترمیم کا حکم دیا تھا لیکن حکومت نےمیڈیاورکرزکی تنخواہ سےمتعلق بل میں ترمیم نہیں کی بل پاس کیا۔

    حامد میر نے مزید کہا کہ بل منظورکرکےپارلیمنٹ کاکندھااستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، کیس کےدوران 32پیمراکےچیئرمین تبدیل ہوئے، نیابل جومنظور کیاگیااورجوشقیں ڈالی گئی وہ ٹھیک نہیں، بل منظوراورحمایت کرنےوالوں کیخلاف مزاحمت کریں گے۔

    سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیمرا میں مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کی ، سنسرشپ کی کلازدوبارہ بل میں شامل کرلی گئی ہے ، مس انفارمیشن اورڈس انفارمیشن کی تشریح نہیں کی گئی، یہ کلاز لگا کر کسی بھی چینل یاصحافی کوبلیک میل کیا جائے گا۔

  • فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا

    فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا۔

    وفاقی وزیر نے آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہنما نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مشرق وسطیٰ کی مثال بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر ہماری حالت بھی مشرق وسطیٰ جیسی ہوگی، ہم انارکی میں چلے جائیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہیئں، دونوں اداروں کا متنازع ہونا تباہ کن ہے۔

    سینیٹ نے پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

    اس سے قبل صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں، کیوں کہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکی ہیں۔

    تاہم وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی جماعتوں کا فیصلہ درست ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہ نما تو نہیں بن جاتا۔

  • پاناما کیس: حکومتی وزراء نے مجھے خریدنے کی کوشش کی، حامد میر

    پاناما کیس: حکومتی وزراء نے مجھے خریدنے کی کوشش کی، حامد میر

    اسلام آباد : سینئیرصحافی اوراینکر پرسن حامد میر نےدعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس میں سوال اٹھانے پر حکومتی وزیروں نے انہیں خریدنے کی کوشش کی۔

    اس بات کا انکشاف انہوں نے مقامی اخبار میں لکھے گئے ایک کالم میں کیا، حامد میر نےاپنے کالم میں مزید لکھا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ آنے سے پہلے کچھ سوالات اٹھائے تو جواب دینے کی بجائے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی گئی۔

    اس کے بعد مزید سوالات اٹھانا شروع کئے تو پھر جو ہوا وہ ایک لمبی کہانی ہے، غیروں سے شکوہ نہیں لیکن اپنوں نے بھی ستم ڈھائے۔

    حامد میر نے مزید لکھا کہ خرید و فروخت کی یہ منڈی ان لوگوں نے سجائی جنہیں درباری کہا جاتا ہے اورجنہیں چوہدری نثار خوشامدی مشیر قرار دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کا منہ بند کرنے کے لئے اتنے حربے آزمائے جاسکتے ہیں تو سوچئے جے آئی ٹی ا رکان کو قابو کرنے کے لئے کیا کچھ نہ ہوا ہوگا؟

    حامد میر نے یہ بھی لکھا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان نے بساط سے بڑھ کر کام کیا اور توقع سے زیادہ ہمت دکھائی۔ اور ہاں! انہیں غیبی مدد بھی ملی۔ یہ غیبی مدد شریف خاندان کے اندر سے ملی۔

    جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے اندر سے ایسی دستاویزات اور اطلاعات مل گئیں جن کے طشت ازبام ہونے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، حامد میر نےآج کے کالم میں دو شعر بھی لکھے کہ۔۔۔۔۔

    گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
    لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

    اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
    اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو