Tag: حاملہ بیوی

  • حاملہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر  گرفتار

    حاملہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر گرفتار

    پشاور : حاملہ بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے شوہرکو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے5 دن پہلےگھریلوناچاقی پربیوی کوفائرنگ کرکےقتل کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دوران کارروائی آلہ قتل برآمد کرلیا ہے اور سسرکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ جاں بحق خاتون حاملہ تھی، اسپتال نے تصدیق کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : نئی نویلی دلہن کو شادی کے 22 دن بعد ہی قتل کر دیا گیا

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی اور مقتولہ کے شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔

    مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    حکام کا بتانا تھا کہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں، جس کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • جہالت کی انتہا، شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا

    جہالت کی انتہا، شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا

    جڑانوالہ : شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں جہالت کی انتہا ہوگئی ، لکھوآنہ میں شوہرنےبیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ2 بیٹیوں کی ماں تھی، تیسری بیٹی کی نشاندہی پرشوہر نے قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جسے کھرڑیانوالہ پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ، ندیم اور اس کے بہنوئی نے قتل سے پہلے خاتون پرتشدد بھی کیا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بیٹی پیدا ہونے پر باپ اور دادی نے ملکر نومولود بیٹی کو مار دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، 8 جولائی کو بیٹی پیدا ہوئی، باپ اور دادی خوش نہیں تھے، بچی کی پیدائش کے بعد والدہ سے بچی کو چھینا اور مبینہ طور پر قتل کردیا۔