Tag: حبا بخاری

  • حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر تحفہ دینے سے متعلق حیران کن جواب دیا ہے۔

    حال ہی میں والدین بننے والے آریز احمد اور حبا بخاری نے اپنے بچے کی آمد کے بعد پہلی بار شان سحر میں ایک ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے آریز احمد سے پوچھا کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر حبا بخاری کو کیا تحفہ دیا؟ اس پر حبا بخاری نے اریز احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بتاؤ، کیا دیا آپ نے تحفے میں مجھے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس پر آریز احمد نے کہا کہ دیا تو تھا کچھ پر اب یاد نہیں آرہا کیا دیا تھا اس پر حبا بخاری نے کہا کہ نہیں کچھ نہیں دیا تھا، آریز احمد نے حبا بخاری کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں فلک شبیر تو ہوں نہیں کہ زمین نام کردوں تمھارے۔

    یہ سن کر حبا چونک اٹھیں اور حیرت میں ہنستے ہوئے آریز احمد کو مزید اس موضوع پر بات نہ کرنے کا اشارہ دیا، آریز نے مزید کہا کہ میں نے بحریہ ٹاؤن میں ایک ولا دیا ہے لیکن ابھی وہ حبا نام نہیں ہوسکا ہے۔

    آریز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مذاق میں کہا کہ وہ ڈول ہاؤس میں کس کیلئے لایا تھا میں؟ اس کے سامنے بحریہ ٹاؤن لکھا ہوا تھا، جس پر حبا بولیں کہ چپ ہوجاؤ آریز، کچھ نہیں دیا انہوں نے مجھے، آریز نے ایک مرتبہ پھر خاموش رہنے کے بجائے کہا کہ دیتا ہوں میں تحفے یہ بھول جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو ایک فارم ہاؤس تحفے میں دیا تھا اور وہاں ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی۔

  • حبا بخاری نے بیٹی کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

    حبا بخاری نے بیٹی کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حبا بخاری کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں ان کی شاندار اداکاری اور شاندار انداز کی وجہ سے لاکھوں مداحوں نے سراہا ہے۔

    ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کئی نام شامل ہیں، حبا بخاری کو حال ہی میں ان کے ایک ڈرامہ سیریل بے پناہ پذیرائی ملی جس نے تقریباً 3 بلین ویوز حاصل کیے۔

     حبا بخاری نے باصلاحیت اداکار آریز احمد کے ساتھ 7 جنوری 2022  کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کے ہاں حال میں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    حال ہی میں حبا بخاری ایک رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

    اس بارے میں بات کرتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ ہم نے کافی تحقیق کے بعد مل کر بیٹی کے لیے ‘آئینور’نام کا انتخاب کیا، اس کا مطلب ہے چاندنی، اور یہ ایک خوبصورت نام ہے۔

    حبا نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصاویر شیئر نے کرنے سے متعلق کہا کہ’ آئینور” ابھی بہت چھوٹی ہے، میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہماری نیک خواہشات کا اظہار کیا، میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کی تصویریں دیکھیں لیکن وہ اس کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وقت آنے پر ہم اپنی بیٹی کا ایک مناسب تعارف کرائیں گے، اس کے علاوہ، جب ہم باہر جاتے ہیں تب بھی ہم نہیں چاہتے کہ لوگ تصویریں کھینچیں، لوگ اکثر تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں اگر ہم منع کردیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم بدتمیزی کر رہے ہیں۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری نے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔

    حبا بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’اس سال نے ہماری زندگی تبدیل کردی ہے، جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، ہم اپنی ننھی پری کی پیدائش کا دوسرا مہینہ منا رہے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ تمہاری موجودگی محبت کی سب سے اعلیٰ قسم ہے، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اپنی رحمت سے ہمیں نوازا، ہماری پیاری اینجل، ہماری زندگی کی روشنی ہو۔

    حبا بخاری نے بیٹی نام ’آئینور رکھا ہے اور اس کا مطلب چاند کی روشنی بتایا ہے۔

    اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے دونوں نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

  • حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے حمل سے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کر دیا۔

    حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے شو کے دوران حبا بخاری اور آریز احمد کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی، بعدازاں نادیہ خان نے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی تھی۔

    نادیہ خان نے کہا تھا کہ انہیں آریز احمد نے خود ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ اہلیہ امید سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے اور انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آریز احمد اس بات کو اپنے مداحوں سے خفیہ رکھ رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کے مقبول جوڑے نے ان گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر یوٹیوب پر وی لاگ میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت سی تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف چند ویوز اور لائکس کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ ان کی اس حرکت سے اہل خانہ پر اور جس کے لیے بولا جارہا ہے اس پر کیا گزر رہی ہوتی ہے۔

    آریز احمد نے کہا کہ اگر یوٹیوب کی تمام خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں، جبکہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرنے کے باوجود بھی لوگ بعض نہیں آتے۔

    اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں، یہ افواہیں تکلیف دہ ہیں اور ان کو پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم حقیقی لوگ ہیں جو ان خبروں اور بیانات سے متاثر ہوتے ہیں۔

  • حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے: نادیہ خان کا دعویٰ

    حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے: نادیہ خان کا دعویٰ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے اپنے شو میں ڈراموں پر تجزیہ کرنے ہوئے اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔

    نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اُن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، حبا نے ڈرامہ رد کی شوٹنگ حمل کے دوران کی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ اگر صارفین غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔

    نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔

    تاہم اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کا اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی انہوں نے اپنے پہلے بچے کی آمد سے متعلق کوئی اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @showmagpakistan27

    واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

  • حبا بخاری کس معروف بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

    حبا بخاری کس معروف بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری کو 70 کی دہائی میں بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں، ناظرین ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    حبا بخاری کے ڈراموں کی وجہ سے اداکارہ کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی اداکاری سے لیکر انکے نقش نین پر بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے حبا بخاری اور بالی وڈ حسینہ جیا پردا کی شکلوں میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہیں، سوشل میڈیا پر حبا بخاری اور جیا پردا کی ایسی تصاویر ایک ساتھ وائرل ہے جن میں وہ ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

    وائرل ہونے والی تصاویر کے کیپشن میں متعدد مداح اس بات سے اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں اور دونوں ماں بیٹیاں لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

  • حبا بخاری اور آریز احمد میں کون زیادہ کماتا ہے؟

    حبا بخاری اور آریز احمد میں کون زیادہ کماتا ہے؟

    پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری ان سے زیادہ کماتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ پر مشہور شخصیت جوڑے آریز احمد اور حبا بخاری نے شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ اس جوڑی میں سے زیادہ سلیقہ شعار کون ہے؟ کون پیسے محفوظ کرتا ہے؟ کون گھر سجانے میں آگے آگے ہے؟ کون سب چیزوں کا خیال رکھتا ہے؟

    میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دونوں نے اپنا اپنا نام لیا اور کہا کہ میں زیادہ سلیقہ شعار ہوں، تاہم اداکار آریز نے کہا کہ ہم دونوں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں لیکن حبا زیادہ پیسے محفوظ کرتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ کماتی ہیں۔

    اداکار نے اپنی بات کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو بیوی کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ یا کمترسمجھوں بلکہ مجھے اپنی بیوی پرفخر ہے۔

    اس کے علاوہ شو میں گفتگو کے دوران حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

  • حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد مہندی لگانے کے معاملے میں کافی مختلف سوچ رکھتے ہیں دونوں کی پسند جدا گانہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے اپنی پسند اور ناپسند کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ انہوں نے پہلی عید اوکاڑہ میں آریز کے بھائی کے گھر منائی تھی تو عید پر مہندی بھی وہیں سے لگوائی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آریز مجھے مہندی لگوانے لے جاتے ہیں اور شادی پہلے بھی ہر عید پر میرے ابو مہندی لگوانے لازمی بھیجا کرتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں آریز نے بتایا کہ مجھے پورے ہاتھوں میں بھری ہوئی مہندی بہت پسند ہے جبکہ حبا کو چھوٹا سا ڈیزائن اچھا لگتا ہے۔

  • شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامے کی جھلک جاری کردی

    شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامے کی جھلک جاری کردی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے حبا بخاری کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل ’رد’ کی جھلک جاری کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر شہریار منور اور حبا بخاری کا نیا ڈرامہ سیریل ’رد‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی جھلک اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    ’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

    ویڈیو میں شہریار منور کو شیشہ توڑتے دکھایا گیا ہے جبکہ حبا بخاری یہی عمل دہرا رہی ہیں۔

    شہریار منور نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے متعلق نہیں بتایا تاہم مداح ’رد‘ کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں اور ڈرامے کے او ایس ٹی ’آؤ سناؤں کہانی مختصر راجا اور رانی تھی‘ کو بھی پسند کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہریار منور اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مایا علی شامل تھیں۔

    حبا بخاری بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، یشما گل، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

  • حبا بخاری کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    حبا بخاری کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی بیرون ملک سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیرون ملک سیرو تفریح کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ ایک تصویر میں کیمرے دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں چہل قدمی کررہی ہیں۔

    حبا بخاری نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’2024 کی پہلی پوسٹ لیکن میں جانتی ہوں شیئر کرنے میں دیر ہوگئی پر کیا ہے ناں، منیر نیازی صاحب کی نظم ’ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں‘ سے بہت متاثر ہوں۔

    انہوں نے پوسٹ میں شوہر و اداکار آریز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوش آمدید میرے آفیشل فوٹو گرافر۔‘

    حبا بخاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں ’رتبہ‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان، جمال شاہ، یشما گل ودیگر شامل تھے۔

    اداکارہ اس سے قبل جنید خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔