Tag: حبا بخاری

  • حبا بخاری غصے میں آگئیں

    حبا بخاری غصے میں آگئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انٹرویو کو غلط انداز میں پیش کرنے پر نجی میڈیا پر برس پڑیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں ’رتباُ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’انہوں نے ایک بار مذاق میں اپنے والد کو فون پر شوہر کی شکایت لگائی تھی کہ شوہر آریز احمد ان سے برتن دھلواتے ہیں، گھر کی دیواریں اور کپڑے بھی دھلواتے ہیں جس پر والد نے انہیں سمجھایا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔‘

    بعدازاں حبا بخاری کے انٹرویو کو نجی میڈیا کی جانب سے توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا جسے ہزاروں مداحوں نے پڑھا اور دیکھا بھی۔

    اب حبا بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے چینل کی رپورٹنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت قرار دیا۔

    اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ زرد صحافت ہے، جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرو، یہ شرمناک ہے۔‘

    واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں ’رتبا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، زاویار نعمان، یشما گل، جمال شاہ، ندا ممتاز، اریشا رضی خان، نادیہ افگن، ساجد شاہ، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

    حبا بخاری اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کی کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عثمان پیرزادہ، ندا ممتاز، عفت رحیم ودیگر شامل تھے۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بالکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

  • حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل

    حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والی حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    گزشتہ روز ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اپنے مایوں میں حبا نے روایتی زرد لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ حبا بخاری اداکار آریز احمد سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے آریز احمد سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔