جہلم : الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اعتراضات درست قرار دے دیے گئے۔
الیکشن ٹریبونل نےحباچوہدری کےپی پی 26سےکاغذات مستردکردیے ، ایف آئی اے نے غیر ملکی دوروں اوراسٹیٹ بینک نےاکاؤنٹس کاریکارڈ پیش کر دیا۔
حبا چوہدری کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس نکل آئے ، حباچوہدری نے کاغذات میں بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے۔
حبا چوہدری کے کاغذات مسترد ہونے پر فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے 9 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔
فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے ، فواد چوہدری نے کاغذات میں اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اورغیر ملکی دورے چھپائے۔