Tag: حب الوطنی

  • تاجربرادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ حماد اظہر

    تاجربرادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ حماد اظہر

    لاہور: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان بھر میں کی جانے والی تاجروں کی ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کا ٹیکس کلچر تبدیل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے تاجروں کو سراہا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کیلئے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے۔تاجر برادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال کی کال کو رد کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کے لیے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دباﺅمیں لانا ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاجروں کی مشکلات کو دیکھنا ہے اور حکومت اصلی تاجروں کو اپنا شراکت دار سمجھتی ہے ان کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک تاجر پیشہ جماعت سیاست میں آئی ہی اس لیے تھی کہ وہ تجارت کرسکیں۔

  • ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت، قومی جذبے اور حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ ہمیں آباؤ اجداد کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جذبۂ حب الوطنی اجاگر کرنا ہوگا۔

    [bs-quote quote=”اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایئر چیف”][/bs-quote]

    مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کا عمل ہمارے لیے بہت زیادہ چیلنجز لے کر آیا ہے، ہمیں ان چیلنجز کا جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے مزید کہا کہ اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔

    ایئر چیف نے کہا کہ ترقی کے لیے اخلاقیات، روا داری، بہتر منصوبہ بندی کی خصوصیات اپنانا ہوں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید استحکام ملے گا: آرمی چیف


    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین 7 کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں دونوں مسلح افواج اور اقوام کو مزید قریب لائیں گی۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور چینی ایئر فورس کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

  • ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے بھارتی عوام کو کسی فلم کی ضرورت ہے۔

    بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔ اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔

    tiger-2

    یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بالی ووڈ فلم کی ضرورت نہیں۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’آ فلائنگ جٹ‘ کی تکمیل ہوچکی ہے اور یہ 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔