Tag: حب

  • بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

    حب : صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں،جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • حب، ارشد پپو گروپ کا کمانڈرآغا جامی ساتھیوں سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد

    حب، ارشد پپو گروپ کا کمانڈرآغا جامی ساتھیوں سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد

    حب: بلوچستان کے علاقے میں حب میں پولیس کی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کے کمانڈر آغا جامی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیے گئے جس کے دوران دہشت گردی میں ملوث ایک اہم کروپ کے کمانڈر کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل نے میدیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حب میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کاکمانڈر آغا جامی ہے،آغا جامی اپنے ساتھیوں سمیت حب میں مقیم تھا آغا جامی اور اُ سکے ساتھیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، آوان بم اور بارود بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔

    ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا جس کے بعد گرفتارملزمان سے تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائیں گی،ڈی پی او لسبیلہ نے عزم کا اظہار کیا کہ جرم کی سرکوبی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے آغا جامی لیاری گینگ وار کے دوران اپنے مخالفین کے قتل، اغواء،ڈکیتی اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا جو کراچی آپریشن کے شروع ہونے کے بعد بلوچستان روپوش ہو گیا تھا۔

  • کوئٹہ : حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ

    کوئٹہ : حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے بلوچستان کے شہر حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے پارکو آئل ریفائنری کو حب میں پانچ ارب ڈالر مالیت کی خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری لگانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، جس کی صلاحیت اڑھائی لاکھ بیرل یومیہ ہوگی.

    ریفائنری مکمل ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کم اور قیمت سستی ہوجائے گی، جبکہ اس کی تعمیر پارکو کے منافع سے کی جائے گی جس سے قومی خزانے پر قطعاً کوئی بوجھ نہیں پڑے گا،آئل ریفائنری کے لیے 250 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

    نئی آئل ریفائنری ساٹھ فیصد وفاقی حکومت جبکہ چالیس فیصد متحدہ عرب امارات کی ملکیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب اور ریفائنریوں کی کم صلاحیت کے باعث پاکستان کو سالانہ 10 تا 14 ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنا پڑتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کیا.

  • حب: کوسٹل ہائی وے پر2مختلف حادثات،8افراد جاں بحق،10زخمی

    حب: کوسٹل ہائی وے پر2مختلف حادثات،8افراد جاں بحق،10زخمی

    حب: کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اورر دس افراد زخمی ہوگئے جس میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    مکران کوسٹل ہائی وے بزی اسٹاپ کے قریب پہلے حادثہ ٹرک الٹنے کے باعث پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

    دوسرے حادثے میں کراچی سے تربت جانے والی مسافر کوچ مند کے مقام پر الٹ گئی، جس سے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ابھی تک دو افراد کی لاشیں مسافر کوچ کے تلے دبی ہوئی ہیں جس کو ریسکیو ٹیمیں نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

  • حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبارعروج پر

    حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبارعروج پر

    حب : واپڈا اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبار اپنے عروج پر ہے یومیہ چار سو ڈمپر سے زائد ریتی بجری چوری کئے جاتے ہیں۔

    شہر کراچی میں پا نی قلت کا مسئلہ دن بدن شدید ہو تا جا رہا ہے بارشیں نہ ہونے کے سبب حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ گئی ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں خا صی حد تک کمی ہو ئی ما فیا ز جو انتظار میں رہتے ہیں کہ انہیں مو قع ملے اور وہ کام دکھا جا ئیں۔

    حب ڈیم پر ریتی بجری مافیا نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے غیر قانونی طریقے سے ڈیم سے ریتی بجری نکالی جا نے لگی ہے۔

     یومیہ چار سو سے زائد ڈمپروں کے ذریعے لاکھوں ٹن بجری چوری کی جارہی ہے جسے شہر میں فی ڈمپر سات سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    اس غیر قانو نی عمل سے ڈیم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اگر یہ عمل جا ری رہا تو مون سون کی بارشوں کا پانی جمع نہیں ہوسکے گاجس سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

    ماہرین آب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے مٹی نکالنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں پانی کے کنویں بھی خشک ہونے کا خدشہ ہے۔

    واپڈا اور حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی توقریب کی آبادی کو نقصان پہنچے کے ساتھ ساتھ ڈیم سے جڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔

  • سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گرد گرفتار

    سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گرد گرفتار

    حب: فرنٹیئر کانسٹیبلری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تربت میں بیس مزدوروں کےقتل میں ملوث نو دہشت گردوں کوحب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گیارہ اپریل کو ڈیم کی تعمیرمیں شامل بیس مزدوروں کاتربت میں لرزہ خیز قتل ہواتھا، سنگین واردات کےبعد سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں تھیں۔

    گزشتہ روز ایف سی نےخفیہ اطلاع پرحب میں کارروائی کی۔چھاپےمیں پکڑےگئےنو افرادنےسنسنی خیزانکشافات کئے ،دوران تفتیش ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہوں نےتربت میں بیس مزدوروں کوفائرنگ کرکےقتل کیا۔

    ملزمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں تخریب کاری کیلئےنئی تنظیم۔بلوچستان سب نیشنلسٹ موومنٹ بنائی گئی ہے جو بلوچستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیداکرےگی۔

    سانحہ کامقدمہ تربت پولیس اسٹیشن میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کےسر غنہ اللہ نذر سمیت دیگرکیخلاف درج ہے۔گرفتار ملزمان سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

  • حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    کراچی: حب کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے تیس افراد زخمی ہوگئے۔

       کراچی سے گوادر جانے والی مسافرکوچ کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے قریب الٹ گئی، کوچ میں باراتی سوار تھے، جو شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جارہے تھے۔

    حادثے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان نیوی اسپتال اور ماڑہ منتقل کردیا گیا۔

    کوسٹل ہائی وے پر بارش کے باعث رضاکاروں کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  • حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب : بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس تیز رفتاری کی باعث وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • حب: پولیس موبائل الٹنے سے 2اہلکار جاں بحق

    حب: پولیس موبائل الٹنے سے 2اہلکار جاں بحق

    حب : گڈانی موڑ کے قریب گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دوپولیس اہلکارجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، پولیس اہلکار مذہبی اجتماع میں ڈیوٹی کے بعد حب آرہے تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حب سٹی اورحب انڈسٹریل ایریا تھانوں کے اہلکارضلع لسبیلہ کے ساحلےعلاقے ڈام میں مذہبی اجتماع میں ڈیوٹی کے بعد حب آرہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابوہوکر پہاڑی ٹیلے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہکار جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع لسبیلہ کے شہربیلہ سے بتایا جاتا ہے، میتوں کو بیلہ جبکہ زخمیوں کوکراچی منتقل کردیا گیا ہے۔