Tag: حب

  • حب: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ،11مسافرجاں بحق، 35 زخمی

    حب: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ،11مسافرجاں بحق، 35 زخمی

    حب: اوتھل کے قریب  کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چارکمسن بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔

    حب میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اوتھل کے قریب مسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی کہ دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی اور کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سےکئی افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی اور چاربچے بھی جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ، ٹریفک حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ سترہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثہ کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی انتظامیہ اور کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیکرایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹراسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹریفک حادثہ آرسی ڈی شاہراہ پرکراچی سےایک سوپچاس کلومیٹر دور اوتھل کے قریب پیش آیا ہے۔

  • حب: آٹھ مزدوراغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    حب: آٹھ مزدوراغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    حب : پولٹری فارم میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کواغواءکے بعدقتل کردیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے ساکران تھانے کی حدود سے پولٹری فارم میں کام کرنے والے نومزدوروں کو اغوا کرلیا گیاہے۔

    جن میں سے آٹھ کو پولٹری فارم کے قریب پہاڑی کے عقب میں قتل کردیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں بازیاب ہوا ہے۔ زخمی شخص کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ  کے سیلاب زدہ علاقوں سے ہے اوروہ ملازمت کے لئے حب آئے تھے۔ اغواء کاروں نے دو مقامی افراد کو چھوڑ دیا تھا۔

    زخمی شخص کے مطابق تمام افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر قتل کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ساکران واقعے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔