Tag: حتمی شکل

  • متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی، جس کے تحت یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی ، مالیاتی پیکج کا حتمی اعلان یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان کے دورے میں ہوگا، اماراتی ولی عہد چھ جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

    یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔

    یو اے ای کے پیکج کا حجم اور شرائط سعودی پیکج کی طرح ہی ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے موخر ادائیگیوں کی سہولت سے پاکستان کو سات ارب نوے کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان سالانہ بارہ سے تیرہ ارب ڈالر کا خام تیل منگواتا ہے، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔

    یاد رہے 15 روز قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان

    ابوظہبی فنڈ فارڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    خیال رہے اکتوبر کے آخر میں وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وفد نے ملاقات کی تھی ، وفد کی قیادت وزیر مملکت سلطان احمد الجبیر نے کی، اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور اوور سیز کے وزیر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کے لئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا جبکہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

    سعودی عرب کی جانب پاکستان کو ریلیف پیکج کے 2 ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں۔

  • یورپی حکام کی بریگزٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ملاقات

    یورپی حکام کی بریگزٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ملاقات

    لندن : بریگزٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسپین کے مطالبے پر جبل الطارق کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کے سربراہ ملاقات کررہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سینچیز بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے اپنی پوزیشن کو مزید واضح طور پر پیش کریں گے، ممکن ہے کہ اتوار کو ریاست کے رکن ہونے کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کر دیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی ملک اس معاہدے کو ویٹو نہیں کرے گا تاہم یورپی یونین اس معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے متعلق معاہدہ پوری طرح ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب نے کہا ہے کہ مذکورہ پیش کش یورپی یونین کی رکنیت سے کمتر ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی سربراہوں کی جانب سے اتوار کو منعقد ہونے والے اجلاس میں قانونی پابندی کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے یورپ سے خارج ہونے کی شرائط اور مستقبل میں یورپ اور برطانیہ کے تعلقات کے حوالے سے بحث ہوگی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی ایم پیز کی جانب سے بریگزٹ سے متعلق معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیوں کہ ان کے مطابق اس معاہدے میں بہت کمیاں اور خامیاں ہیں۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مستقبل کے تعلقات پر اتفاق


    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل برطانوی وزیر اعظم نے مشترکا اعلامیے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد کہا ہے کہ اب یورپی یونین کی ہفتے کے اختتام پر اجلاس کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اتوار کے روز ہونے والے اسی اجلاس میں معاہدے کی تصدیق کی جائے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھریسا مے نے بریگزٹ سے متعلق معاہدے کو برطانیہ کے مفاد میں بہترین قرار دیا ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ڈیل شہریوں کے مفاد میں بھی اچھی ثابت ہوگی جبکہ اس معاہدے کے نتیجے میں ان کا مستقبل بھی بہترین ہوگا۔