Tag: حجاج

  • حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، سعودی حکام

    حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، سعودی حکام

    مکہ مکرمہ: سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ ’حج 1445‘ کا پہلہ مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، عازمین حج کی منی منتقلی کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ چیمبرآف کامرس میں وزارت اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل الشلھوب کا کہنا تھا کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر پرمٹ مشاعر مقدسہ میں داخلے پرسخت کارروائی کی جائیگی، مشاعر مقدسہ میں تمام اسپتال، ڈسپنسریاں فعال ہیں۔

    مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔

    کیمروں کو نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

    اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد و رفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔

    الکریدیس کا کہنا تھا کہ مرکز نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل کیمروں کی تنصیب کی ہے جس کے سبب عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلیٰ ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔

    حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکز کئی جدید تکنیی صلاحیتوں کے حوالے سے ممتاز ہیں کیونکہ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • حجاج کی رہائش کے حوالے سے اہم ہدایت

    حجاج کی رہائش کے حوالے سے اہم ہدایت

    سعودی عرب: سعودی حکام نے حجاج کے لیے رہائشی عمارتوں کو مختص کرنے کے پرمٹ کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی ہے، مذکورہ عمارتوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد ہی رہائش کا پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائشی امور کی نگران کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ عمارتوں اور مکانوں کے پرمٹ جاری کروانے کے لیے درخواستیں رواں ماہ کے آخر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

    کمیٹی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں عمارتوں اور مکانوں کے مالکان جو پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد کمیٹی سے رجوع کریں۔

    حجاج کے رہائشی امور کی نگران کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عمارتیں مقررہ معیار کی ہونا ضروری ہیں جن کی تصدیق مکہ بلدیہ اور شہری دفاع کے منظور شدہ کنسلٹنگ انجینئرنگ فرمز سے کروائی جائے۔

    رہائشی امور کی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کی رہائش کے لیے جو عمارتیں فراہم کی جائیں گی ان کے لیے بنیادی شرائط متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں جن میں حفاظتی امور کو مقدم رکھا گیا ہے۔

    متعلقہ منظور شدہ انجینئرنگ فرمز کے نمائندے عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کی گئی سہولتوں اور معیار کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے جن کی بنیاد پر عمارتوں کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اسکان حجاج کمیٹی کی جانب سے حجاج کے لیے عمارتوں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے معیار میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسی حوالے سے پرمٹ کے اجرا کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

  • حجاج کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات

    حجاج کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات

    ریاض: رواں برس حجاج کرام کے لیے حج کے دوران خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حجاج کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے طواف کے صحن میں مختلف رنگوں کی علامتیں بنائی گئی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبد الفتاح مشاط نے مسجد الحرام میں حجاج کے استقبال کے لیے حتمی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اطمینان حاصل کیا کہ طواف، سعی اور دیگر عبادات کرتے ہوئے حجاج سماجی فاصلہ کس طرح برقرار رکھیں گے اور کرونا وائرس سے کس طرح بچ سکیں گے۔

    نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ طواف کے صحن میں مختلف رنگوں کی علامتیں بنائی گئی ہیں، حاجیوں کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ مخصوص رنگ سے جڑا ہوا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ حاجیوں کے ہر گروپ کے لیے طواف کے حوالے سے الگ الگ رنگ کی علامتیں رکھی گئی ہیں۔ ہر گروپ اپنے لیے مخصوص رنگ والی علامت کے دائرے ہی میں رہتے ہوئے طواف کرے گا۔

    عبد الفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے مابین سماجی فاصلے کو یقینی بنا دیا گیا ہے، ابھی تک حج کرنے والوں میں کوئی بھی کرونا وائرس کا مریض نہیں نکلا۔

    نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورت حال کبھی اور کہیں بھی پیش آسکتی ہے، ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اسکیمیں تیار کرلی گئی ہیں۔ حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سابقہ اسکیموں میں حفظان صحت کی تدابیر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد حجاج واپس وطن پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور

    ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد حجاج واپس وطن پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور

    اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 29 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 68 ہزار اور نجی اسکیم سے 61 ہزارحجاج وطن پہنچے۔

    ترجمان کے مطابق 56 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں، سرکاری حج اسکیم کے 13ہزار حجاج مکہ مکرمہ جبکہ 42 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    حج 2019 میں بدانتظامی، وفاقی وزیر کا شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ، دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کا اندراج کر لیا گیا ہے، شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منیٰ میں جو شکایات موصول ہوئیں ان کا فوری ازالہ کیا گیا۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا، حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یکطرفہ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

  • 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

    46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

    اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 27 ہزار اور نجی اسکیم سے 19 ہزارحجاج وطن پہنچے۔

    ترجمان کے مطابق 22 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں، سرکاری حج اسکیم کے 74 ہزار حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    حج 2019 میں بدانتظامی، وفاقی وزیر کا شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ، دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کا اندراج کر لیا گیا ہے، شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منیٰ میں جو شکایات موصول ہوئیں ان کا فوری ازالہ کیا گیا۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا، حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یکطرفہ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

  • عوامی خواہش پر حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع

    عوامی خواہش پر حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع

    اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عوامی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج درخواستوں کی وصولی میں تین دن کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    حج درخواستوں کے سلسلے میں برف باری، سیلابی صورتِ حال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع کہ گئی ہے، سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

    مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری حج اسکیم : درخواستیں چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، ترجمان مذہبی امور

    واضح رہے کہ اس سے قبل حج درخواستوں کی وصولی کے لیے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، سرکاری حج اسکیم میں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باوجود حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    عوام کی سہولت کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں، تمام درخواست گزاروں کو ان کے کوائف ایس ایم ایس بھی کیے جا رہے ہیں، ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری تصحیح کرائیں۔

  • پی آئی اے کی پہلی حج پرواز329 حجاج کو لےکرلاہور پہنچ گئی

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز329 حجاج کو لےکرلاہور پہنچ گئی

    لاہور: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 329 حجاج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے پہلی حج پرواز329 حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی، پرواز کی آمد پر پی آئی اے اعلیٰ حکام نے حجاج کا استقبال کیا۔

    پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حجاج کو لے کر لاہور پہنچی۔

    ترجمان پی آئی آے کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن 25 ستمبرتک جاری رہے گا۔

    پہلی حج پرواز 325 حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 325 حجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز پی کے 3002 اسلام آباد بروقت پہنچ گئی تھی۔

  • سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    مکۃ المکرمہ: سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جمعہ کے ہونے والے حج میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے مکہ میں شاندار ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

    سعودی اسپیشل فورس نے مکۃ المکرمہ میں حج کی تیاری کے دوران ملٹری پریڈ میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا، اسپیشل فورس ملٹری نے پریڈ میں حجاج کی سیکورٹی کیلئے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر سعودیہ عرب کے وزیرِ داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اسپیشل فورسز کے چاک و چوبند دستوں نے حج کے دوران پیش آنے والے وقعات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر اور ریسکیو موبائلز نمائش کیلئے پیش کی گئیں، ملٹری پریڈ مِیں نوے ہزار سے زیادہ فوجیوں نے شرکت کی۔