Tag: حجاج کرام

  • حجاج کرام جمرات میں  بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف

    حجاج کرام جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف

    منیٰ : لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ میں قیام کے بعد جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف ہیں اور رمی کے بعد حجاج کرام قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس کی فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج رہی ہیں، حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں کھلے میدان میں گزاری اور مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ روانہ ہوئے،

    حجاج رات مزدلفہ میں رات بھر عبادات کے بعد رمی کے لیے جمرات پہنچ رہے ہیں اور بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف ہیں، جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کر کے سر کے بال منڈوائیں گے اور احرام کھولیں گے۔

    جس کے بعد حجاج کرام عام لباس میں مسجد الحرام پہنچ کر طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔

    جس کے بعد حجاج کرام عام لباس میں مسجد الحرام پہنچ کر طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے اور طواف زیارت کے بعد واپس منیٰ لوٹ جائیں گے، جہاں وہ مزید دو روز قیام کے دوران رمی کریں گے۔

    حجاج گیارہ ذی الحج یعنی کل شیاطین کو کنکریاں ماریں گے اور عبادت کیلئے منی میں ہی ٹھہریں گے، بارہ ذی الحج کو بھی تینوں شیطانوں کوکنکریاں ماری جائیں گی اور تیرہ ذی الحج کو رمی کےبعد مناسکِ حج کی تکمیل ہوجائے گی۔

    جس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جاکرمسجدِ حرام کا طوافِ کریں گے، اس سال دنیا بھر سے اٹھارہ لاکھ مسلمان میدان عرفات میں عبادت میں مصروف رہے ، ایشیائی ممالک سے تریسٹھ فیصد سے زائد عازمین پہنچے جبکہ روڈ ٹو مکہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ بیالیس ہزار دو سو باہتر رہی ۔۔

    گزشتہ رات حجاج کرام نے کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کیا اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں۔

    گذشتہ روز خطبہ حج میں شیخ یوسف بن محمد بن سعید نے امت مسلمہ کو اتحاد سے رہنے کا درس دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کیلئےباطل سے دور رہنا لازم ہے، شیطان مسلمانوں میں تفرقہ چاہتاہے، ایسی ہرچیزجس سےاتحاد ٹوٹے، دوررہنےکاحکم ہے۔

    مسجدِ نمرہ سے خطبہ حج دیتےہوئےسعودی علماء کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے کہا اے ایمان والو! اللہ ایک ہے، اسی کی عبادت تم پر واجب ہے ۔۔اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے۔ اختلاف ہو تو ہمیں قرآن و سنت کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ ااتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمے داری ہے ۔۔ شیطان چاہتا ہے کہ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو ۔۔ مسلمانوں کیلیے ضروری ہے اچھےاخلاق رکھیں ، مسلمان گناہ میں تعاون نہ کریں، اچھے کام میں تعاون کریں۔

  • حجاج کرام وطن واپسی پر اپنے پیاروں کے لیے کیا تحائف لا رہے ہیں؟

    حجاج کرام وطن واپسی پر اپنے پیاروں کے لیے کیا تحائف لا رہے ہیں؟

    ریاض: سعودی عرب میں فریضہ حج کے بعد حجاج کرام اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لیے تحائف کی خریداری کر رہے ہیں، حجاج کے درمیان عربی لباس ثوب اور غترہ کافی مقبول ہورہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ میں تحائف خریدنے میں مصروف ہیں، جس سے بازاروں کی رونق دوبالا ہوگئی ہے۔

    حج سیزن بخیر و خوبی مکمل ہونے کے بعد مختلف ممالک سے آنے والے حجاج کرام ان دنوں مکہ مکرمہ کے بازاروں میں اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لیے تحائف کی خریداری کر رہے ہیں۔

    مسجد الحرام کی قریبی مارکیٹوں میں حجاج کرام کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے جو فجر کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہوں پر جانے سے قبل مارکیٹس میں پہنچتی ہے۔

    حجاج سب سے زیادہ تسبیح کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ جائے نمازیں بھی بڑی تعداد میں خریدی جا رہی ہیں، عربی لباس ثوب اور غترہ بھی حجاج میں کافی مقبول ہے جو وہ تحفہ دینے اور خود استعمال کرنے کے لیے بھی خریدتے ہیں۔

    حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کی تصاویر بھی حجاج کی خاص دلچسپی کا باعث ہیں۔

    آئمہ حرم کی آوازوں میں تلاوت پر مبنی ڈیجیٹل قرآن کریم حجاج خاص طور پر تحفہ دینے کے لیے خرید رہے ہیں، دیگر تحائف میں عطر، بخور اور دینی کتب بھی خریدی جا رہی ہیں۔

    مدینہ منورہ میں حجاج کی سب سے زیادہ توجہ کھجوروں پر ہے۔ مدینہ منورہ کی کھجور منڈی کے ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ عجوہ کھجور سب سے زیادہ فروخت کی جاتی ہے۔

  • حجاج کرام شدید گرمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

    حجاج کرام شدید گرمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

    ریاض: رواں برس حج شدید موسم گرما میں ہونے کے سبب حکام نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج ان ہدایات کا خیال رکھیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے دوران عازمین حج کو لو سے بچنے کے لیے 4 مشورے دیے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج شدید گرمی کے موسم میں ہو رہا ہے، عازمین حج گرمی اور لو سے بچنے اور اپنی سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

    وزارت حج کا کہنا ہے کہ حجاج دن کے وقت انتہائی ضرورت یا حج کے کسی ضروری کام سے ہی رہائش سے نکلیں، احرام کی چادریں استعمال کرتے وقت جسم کا صرف اتنا ہی حصہ کھولیں جتنا احرام پہنتے وقت کھولنا ضروری ہو۔

    حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رہائش سے دن میں نکلتے وقت چھتری کا استعمال کریں اور مشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

  • حجاج کرام کے لیے مسجد الخیف کے حوالے سے اچھی خبر

    حجاج کرام کے لیے مسجد الخیف کے حوالے سے اچھی خبر

    ریاض: سعودی عرب نے منیٰ میں مسجد الخیف دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے عازمین حج کے لیے منیٰ میں مسجد الخیف باقاعدہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    2 سال سے کرونا وبا کے دوران محدود حج کے باعث مسجد کو نہیں کھولا گیا تھا، اب دو سالہ بندش کے بعد مسجد کو زائرین کے استقبال کے لیے تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ 8، 10، 11، 12اور 13 ذی الحجہ کو عازمین مسجد الخیف میں نماز ادا کر سکیں گے، اس سلسلے میں حجاج کی آسانی کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

    محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کیلئے اہم فیصلہ

    مسجد الخیف میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع 1407 ہجری میں کرائی گئی تھی، اس مسجد کا رقبہ 23 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے، اور اس میں 25 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

    وزارت کی جانب سے مسجد میں کی جانے والی تیاریوں میں فرنشنگ، صفائی، سینیٹائزیشن، ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی دیکھ بھال، لائٹنگ، ایک ہزار سے زائد بیت الخلاؤں کی تیاری، اسلامی معلومات کے لیے کاؤنٹر، فتویٰ کیبنٹ، الیکٹرانک مانیٹر کی تعداد میں اضافہ، اور چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے مینٹیننس کمپنیوں کی تعیناتی اور مینٹیننس اور بحالی کے کاموں پر فیلڈ سپروائزرز کو بھیجنا شامل ہیں۔

  • حجاج کرام کے استقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی آگے آگے

    حجاج کرام کے استقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی آگے آگے

    ریاض : سعودی عرب میں حجاج کرام کی خدمت اوراستقبال کے لیے ننھے منھے بچے بھی پیش پیش ہیں ، زمزمی صغیر مہم کو سوشل میڈیا اور عوام الناس میں غیر معمولی پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی خدمت اور ان کے استقبال کے لیے کام کرنے والے زمازمہ کنسولی ڈیڈٹ مرکز کی طرف سے عازمین حج کے استقبال کی ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق زمزمی صغیر کے عنوان سے جاری اس مہم میں مکہ اور مدینہ منورہ کوملانے والی مرکزی شاہراہ پر بچے پھول اور زمزم کی بوتلیں لیے عازمین حج کا استقبال کرتے ہیں، بچے یہ پھول اور زمزم اللہ کے مہمانوں میں تقسیم کرکے ان سے داد تحسین وصول کرتے ہیں۔

    زما زمہ مرکز کے چیئرمین کے ڈپٹی ڈائریکٹرامیر عبید نے کہا کہ مہم کی سرپرستی رابطہ واطلاعات شعبے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد عازمین حج اور ان کے اہل وعیال کی خوشیاں دوبالا کرنا اور انہیں یہ احساس دلانا کہ ان میں اپنائیت کا احساس پیدا کرنا ہے۔

    عبید کا کہنا تھا کہ اس مہم کا ایک دوسرا مقصد عوام میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے عازمین حج کے لیے ہرطرح کی سہولت اور خدمت کے جذبے کوآگے بڑھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمزمی صغیر مہم کو سوشل میڈیا اور عوام الناس میں غیرمعمولی پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا ہے۔

  • قومی ادارۂ صحت نے حجاج کرام کو کرونا وائرس سے خبردار کر دیا

    قومی ادارۂ صحت نے حجاج کرام کو کرونا وائرس سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر قومی ادارۂ صحت نے حجاج کرام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج سیزن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارۂ صحت نے حج سیزن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے، ادارے کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی علامات اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جب کہ ادارے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار یہ وائرس 2012 میں سعودی عرب میں سامنے آیا۔

    مراسلے کے مطابق کرونا وائرس کے بیش تر کیسز خلیج اور جنوبی کوریا سے سامنے آئے، اب تک اس سے دنیا بھر میں 838 اموات ہو چکی ہیں، تاہم پاکستان میں تاحال کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

    قومی ادارۂ صحت کے ہدایت نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ حج کے موقع پر کرونا وائرس کے پاکستان منتقلی کے خدشات ہیں، جس کی علامات سانس پھولنا، کھانسی، بخار، نمونیا ہیں، اس کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ اونٹ اور جنگلی جانور ہیں۔

    یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت مذہبی امور کرونا وائرس سے متعلق بر وقت اقدامات کرے، وائرس سے متعلق آگاہی اور معلوماتی کتابچے فراہم کیےجائیں، حجاج کرام کو کیمپوں میں وائرس پر تربیتی سیشنز کرائے جائیں، اور بتایا جائے کہ وہ اونٹوں سمیت جنگی جانوروں کو چھونے سے گریز کریں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ حج میڈیکل مشن کے عملے کو وائرس سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں، حجاج کرام مرض کی علامات ظاہر ہونے پر معالج سے رجوع کریں۔

  • حجاج کرام کو آب زم زم کی فراہمی کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں، وزارت مذہبی امور

    حجاج کرام کو آب زم زم کی فراہمی کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں، وزارت مذہبی امور

    کراچی : وزارت مذہبی امور کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کو عازمین حج  اور حجاج کرام کی سہولت کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

    اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے تمام ائیرپورٹس میجنرز، پی آئی اے سمیت سول ایوی ایشن اتھارٹی عہدیداران کو خط لکھ دئیے، جس میں بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے دونوں اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    خط کے متن میں وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک ہفتے کے اندر اندر حجاج کرام کیلئے آنے والے آب زم زم کو رکھنے کے لئے اقدامات کرے۔

    آب زم زم نجی ائیرلائن (ائیربلیو) کے ذریعے لایا جائے گا، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے آب زم زم کو عازمین حج تک پہنچانے کے انتظامات یقینی بنائے۔

    آب زم زم کو لانے اس کو ذخیرہ کرنے اور بانٹنے کے اقدامات ایک ہفتے میں مکمل کیے جائیں، وزارت مذہبی امور نے وضح ہدایات دی ہیں کہ عازمین حج کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں تمام ایئرپورٹس منیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں۔

  • پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 78 ہزار عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حج سے قبل اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز دو دن بعد کر رہا ہے، تین سو پروازوں پر مشتمل آپریشن کے ذریعے اٹھتر ہزار عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں 5 جولائی کو 4 پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے روانہ ہوں گی۔

    ان چاروں پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، پی آئی اے کی 300 حج، شیڈول پروازیں جدہ، مدینہ کے لیے ہوں گی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو جائے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جب کہ اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح بھی پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر ہوگی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کے لیے کاؤنٹر پر سسٹم بھی نصب کر دیے گئے ہیں، 21 ہزار سے زاید عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائےگی۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی، لائسنس کی توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کی خبرکا اثر، شاہین ایئرکو حجاج کو واپس لانے کی اجازت مل گئی۔

    ترجمان کے مطابق شاہین ایئرلائن کے لائسنس میں توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی، شاہین ایئر کو حاجیوں کی واپسی کے لیے پروازآپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کے حج ٹرمینل پر325 سے زائد پاکستانی حجاج 24گھنٹے سے محصورہیں، شاہین ایئر کوانسانی بنیادوں پر اجازت دے گئی ہے۔

    شاہین ایئر کا حج آپریشن بند، ہزاروں حاجیوں کی واپسی خطرے میں

    یاد رہے کہ گزشتہ روزسول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس میں توسیع کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث شاہین ایئر لائن کا حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

    طیارے کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا، مذکورہ حجاج کرام صبح سے ہی مدینہ ایئرپورٹ پر موجود تھے، حاجیوں کو ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے کوئی معلومات اور سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

    مدینہ کے حج ٹرمینل پر موجود حجاج کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ صورت حال کا نوٹس لے کر واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

  • مناسک حج کی ادائیگی کا آخری روز، رمی کا سلسلہ جاری

    مناسک حج کی ادائیگی کا آخری روز، رمی کا سلسلہ جاری

    منیٰ : سعودی عرب میں حجاج کرام کی مناسک حج کی ادائیگی کا آخری روز  ہے، حجاج کرام آج منیٰ میں تینوں جمرات کی بالترتیب رمی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کی مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، حجاج کرام زوال اورغروب آفتاب کے درمیان تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔

    جس کے بعد عازمین حج منیٰ سے مسجد حرام کی طرف لوٹ جائیں گے اور طوافِ وداع کریں گے، جس کے بعد مناسک حج اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

    مناسک حج ختم ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار کرنے کا حکم ہے جبکہ حج کی سعادت نصیب ہونے کے بعد کئی حجاج کرام مکہ اورمدینہ میں اہم مقامات کی زیارت کریں گے۔

    سعودی حکام کے مطابق اس سال 23 لاکھ 71 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا جبکہ عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام اور مسجدنبوی ﷺ میں ہوا۔

    حجاج کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کیے گئے۔

    دوسری جانب سعودی معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال نو ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی موقع ہے، یہ عمرہ زائرین سے حاصل کردہ آمدنی سے علیحدہ ہے جو سالانہ پانچ ارب ڈالر ہوتی ہے۔

    سعودی حکام کو توقع ہے کہ 2022 تک تیس لاکھ عازمین حج اور عمرہ کے لیے تین کروڑ افراد سعودی عرب آئیں گے جس سے حج اور عمرہ سے حاصل کردہ آمدنی کا حجم کئی گنا بڑھ جائے گا۔