Tag: حجاج کرام

  • سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

    سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

    ریاض : حج کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی خدمت کے لیے انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مختص کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  کے شہر مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439 کے آپریشنل منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس حج کے دوران دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کےلیے 14 ہزار اہلکار اور 4 سو گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حج کے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور منصوبے کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ لگائی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ میں ٹرین، سیورج، عارضی بیت خلاء کا قیام، الجمرات تنصیبات، عازمین حج کو پانی پلانے اور پانی کے فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا کام بھی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حج آپریشنل منصوبے کی نگران اتھارٹی کے ترجمان جالل بن عبد الجلیل کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے منصوبے کی تکمیل کا کام گورنر مکہ کی نگرانی میں جاری ہے۔

    انجینئر عبدالجلیل کا کہنا تھا کہ رواں برس گورنر مکہ کے حکم پر کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامی اور تکینکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو خدمت پر مامور کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ عازمین حج کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے 44 گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہیں۔

    نگران اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین 8 ذی الحج کو ساڑھے 3 لاکھ عازمین حج کو منیٰ سے عرفات اور پھر واپس منیٰ لائے گی، جبکہ ایام تشریق میں 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام کو مشاعر ٹرین کی سہولت میسر آئے گی۔

    انجینئر عبدالجلیل کعکی نے بتایا کہ حج کے دوران عازمین حج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ نے 36 ہزار عارضی غسل خانے قائم کیے ہیں، جبکہ حجاج کرام کے پانی پینے کے لیے 600 پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں جو ایک گھنٹے میں 700 کیوبک فٹ پانی فراہم کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وزارت مذہبی امور حاجیوں پر مہربان، 150 تا 200 ریال واپس دینے کا فیصلہ

    وزارت مذہبی امور حاجیوں پر مہربان، 150 تا 200 ریال واپس دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کو 150 تا 200 ریال واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اضافی اخراجات کے لیے لی گئی رقم جلد واپس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور پاکستانی حاجیوں پر مہربان ہوگئی، حجاج کرام سے اضافی اخراجات کیلئے لی گئی رقم میں سے ڈیڑھ سو سے دو سو ریال واپس کردیئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ وزارت کی جانب سے حجاج کرام کو کمبل، چٹائی، تکیہ اور جائے نماز بھی تحفےمیں دے جائے گی۔

    علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے پہلی بار رہنمائے حج کے نام سے حج ایپلی کیشن بھی لانچ کردی گئی ہے، مستجاب دعاؤں سمیت ایمرجنسی نمبرز،مناسک حج ایپلی کیشنز میں موجود ہیں۔

     

  • پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کرام کولیکر کراچی پہنچ گئی

    پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کرام کولیکر کراچی پہنچ گئی

    کراچی : فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے، نجی ائیرلائن اور قومی ائیرلائن کی دو پروازوں کے ذریعے ڈیڑھ سو سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے پچاس حجاج کرام وطن پہنچے جبکہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 732کے ذریعے سو سے زائد حجاج کرام واپس آئے، جن کا استقبال کرنے کے لئے انکے اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں حجاج کرام کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور اور حج مشن کی ناقص انتظامات کے باعث حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    سانحہ منیٰ کے بعد سعودی حکام نے بروقت اقدامات کئے تاہم سعوی عرب میں ملکی سفارتخانے کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔

    وطن لوٹنے والے حجاج کرام نے آب زم زم کے کین نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائنز کے ذریعے لوٹنے والے حاجیوں کو آب زم زم نہیں فراہم کیا جارہا۔

  • لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے

    لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے

    منی:لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے، گزشتہ رات حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں قیام کیا، جسے وقوفِ عرفات کہتے ہیں، وقوفِ عرفات کو حج کا رکن اعظم کہا جاتا ہے، وقوفِ عرفات کے بعد حجاج مسجد نمرہ میں نماز ادا کریں گے، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیں گے۔

    حجاج کرام نماز فجر کے بعد میدانِ عرفات روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گےاور خطبہ حج کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔

    نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوفِ عرفات ہوگا، جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے، سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔

    جس کے بعد حجاجِ کرام خطبۂ مزدلفہ روانہ ہونگے، مزدلفہ پہنچنے کے بعد حاجی سب سے پہلے نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء اکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

    دس ذوالحج کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے، جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور رمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

    گیارہ ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے، بارہ ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائیگی۔

    بارہ ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجدالحرام پہنچ کر طواف زیارت کریں، اس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔