Tag: حجرِ اسود

  • عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

    عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ طواف کے دوران حجرِ اسود کے سامنے ٹھہرنا طواف کرنے والوں کی حرکت میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

    سعودی عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ دوسرے زائرین کے لیے رش کا سبب بننے سے گریز کریں۔

    رپورٹس کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ طواف کرتے ہوئے حجرِ اسود کی طرف اشارہ کرنا کافی ہے اور اس سے طواف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    وزارت کی جانب سے یہ ہدایات مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے، زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور صحنِ مطاف میں روانی قائم رکھنے کے لیے ہیں تاکہ ہر ایک کا طواف سہل اور محفوظ ہو۔

    وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ ہے درست طواف کے لیے رکنا ضروری نہیں، زائرین سے تعاون اور ہدایات کی پابندی کی اپیل ہے تاکہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حکومت کو حجر اسود کا بوسہ دینے کے لیے خواتین کا وقت مخصوص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    مفت سعودی ٹرانزٹ ویزا پر عمرہ کیسے کریں؟

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اسلامک افیئر کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ حجر اسود کا بوسہ دینے کے لیے خواتین کا وقت مخصوص کردیا جائے۔

    اطلاعات کے مطابق تجویز میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں تین بار خواتین کو علیحدہ سے حجر اسود کا بوسہ دینے کا وقت مقرر کیا جائے جو کہ دو دو گھنٹے کے دورانیے پر محیط ہوگا،اور اس وقت مردوں کی حجر اسود کے نزدیک آمد ممنوع ہوگی۔

  • خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

    خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

    سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے دروازے و حجرِ اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک عاشق حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    بین الاقوامی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک عاشق حسین چل بسے۔

    قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی نے محمد عاشق حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ? کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

    اس سے قبل ایک بھارتی خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کی خواہش لیے حجاز مقدس کے سفر پر نکلیں مگر حج سے قبل ہی داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ مومنہ خاتون جو ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی رہائشی ہیں اتوار کو اپنے شوہر محمد صدر الحق اور بیٹے محمد معراج کے ہمراہ کولکتہ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں تھیں ۔

    عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    تاہم دوران سفر ہی انہیں دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث پرواز کا رخ موڑ کر اسے ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور خاتون کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔