Tag: حجر اسود

  • قرۃ العین حیدر اور حجرِ اسود

    قرۃ العین حیدر اور حجرِ اسود

    قرۃُ العین حیدر نے بچیوں کے رسالے ”بنات“ سے لکھنا شروع کیا، ان کی پہلی کہانی ”چاکلیٹ کا قلعہ“ بنات میں شایع ہوئی تھی۔ قرۃُ العین حیدر اپنی کزن ڈاکٹر نور افشاں کے ساتھ ماری پور میں رہتی تھیں، جو ان دنوں پاکستان ایئر فورس میں اسکوارڈن لیڈر تھیں۔ میری ان سے پہلی اور آخری ملاقات ڈاکٹر نور افشاں کے گھر پر ہوئی۔

    آخری ملاقات ڈاکٹر نور افشاں کے بنگلے واقع بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں ہوئی، کوئی سات، آٹھ سال پہلے جب وہ ہندوستان سے آئی تھیں، تو انہوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی، مشفق خواجہ اور مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ میں نے بڑے عرصے بعد ان کو دیکھا تھا، وہ ضعیف ہو چکی تھیں، مجھ کو دیکھ کر بڑا افسوس ہوا کہ وہ دائیں ہاتھ سے مفلوج ہوگئی ہیں، جس ہاتھ نے ان کا عمر بھر ساتھ دیا، اس ہی ہاتھ سے انہوں نے اپنے ضخیم ناول ”آگ کا دریا“ اور “سفینۂ غم دل“ اور بے شمار کہانیاں تحریر کیں۔

    مجھے اس کا علم اس وقت ہوا، جب میں نے انہیں ایک قلم پیش کرتے ہوئے کہا ”عینی بہن! ہمارے اور آپ کے خاندانی تعلقات 100 سال کے قریب ہوگئے ہیں، اس موقع پر میں ایک قلم آپ کو پیش کرنا چاہتا ہوں، جو ان تعلقات کی نشانی ہے۔“ انہوں نے بڑی خوشی سے قلم قبول کیا، اور خاص طور سے ہندوستان میں شروع ہونے والی تحریکِ نسواں میں ”عصمت“ اور ”تہذیبِ نسواں“ کا ذکر کیا، کہنے لگیں کہ پروفیسر وقار عظیم نے مردانہ ادب اور نسوانی ادب اس طرح بانٹ دیا ہے، جیسے ٹرین میں مردانہ ڈبے اور زنانہ ڈبے ہوتے ہیں۔

    باتوں باتوں میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ عمرہ کرنے گئی تھیں، تو انہوں نے خانۂ کعبہ کے کئی چکر لگائے، لیکن ’حجرِ اسود‘ تک رسائی نہ ہو سکی کہ اسے چوم سکیں، انہیں اپنی آرزو پوری ہوتی نظر نہیں آرہی تھی کہ یک لخت انہیں ایک کالی لمبی چوڑی عورت نے پورا اٹھا کر حجرِ اسود کے قریب کر دیا کہ وہ اسے چوم سکیں اور اس طرح ان کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

    ڈاکٹر نور افشاں کے مطابق قرۃُ العین حیدر کی تحریریں بکھری رہتی تھیں۔ کبھی وہ بیٹھے بیٹھے ریپر پر، کسی بچّے کی کاپی پر، لفافے کے پیچھے کہیں بھی، کسی وقت بھی لکھنا شروع کر دیتی تھیں اور تیزی سے لکھتی تھیں۔ پھر انہیں یک جا کر کے ایک ترتیب اور تسلسل سے ’فیئر‘ کر لیتی تھیں۔ ان کے انتقال پر ان کے چچا زاد بھائی اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس زوار حسین کی نواسی نے قرۃُ العین کی ساری چیزیں سمیٹ کر ’جامعہ ملیہ‘ میں ان کے نام سے میوزیم میں رکھوا دیں۔

    (مصنّف حاذق الخیری، ماخذ خود نوشت ’جاگتے لمحے‘)

  • عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوش خبری

    عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوش خبری

    مکہ: زائرین کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خانہ کعبہ کے گرد عارضی حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، یہ رکاوٹیں کرونا وبا سے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کھڑی کی گئی تھیں۔

    تقریباً ڈھائی سال بعد رکاوٹیں ہٹنے پر اب زائرین حجر اسود اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگا سکیں گے، اور بوسہ دے سکیں گے۔

    رکاوٹیں ہٹنے پر عمرہ زائرین والہانہ انداز میں بیت اللہ کی دیواروں اور حجر اسود کی طرف امڈتے چلے آئے، زائرین اب حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے۔

    سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی۔

  • جنت سے آئے  مقدس پتھر حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے  بعد تبدیل

    جنت سے آئے مقدس پتھر حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

    مکہ مکرمہ : کعبہ شریف میں جنت سے آئے  مقدس پتھر حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل کردیا جاتا ہے تاکہ طواف کے دوران استلام کرنے والوں کو منظم انداز میں اس سعادت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق کعبہ شریف کا طواف کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید روزانہ کی بنیاد پر حجر اسود کو بوسہ دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، استلام سے مراد حجر اسود کو چومنا یا (چھونا) ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مبارک پتھر کعبہ اللہ میں سطح زمین سے ڈیڑھ میٹر کی بلندی پر نصب ہے، جہاں سے طواف کا آغاز اور اختتام کیا جاتا ہے، جنت سے آئے ہوئے اس مقدس پتھر کا پہرے دار حارس الحجر الاسود کہلاتا ہے۔

    حجر اسود کا پہرے دار کعبہ شریف کے پاس ایک قدرے بلند مقام پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے تاکہ طواف کے دوران استلام کرنے والوں کو منظم انداز میں اس سعادت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    مسجد حرام کے سپیشل سکیورٹی فورس سے تعلق رکھنے والے مستعد اہلکار حجر اسود کی پہرے داری کا فریضہ چوبیس گھنٹے کئی شفٹوں میں سرانجام دیتے ہیں۔

    حجر اسود کا پہرے دار دوران شفٹ متعدد کام انجام دیتا ہے، ان میں طواف کرنے والوں کا تحفظ اور سلامتی کے ساتھ درست انداز میں حجر اسود کو بوسہ دینے کی سعادت ہے اور بوسہ کے لئے سامنے آنے والوں اور اس کے ساتھ دوسرے دسیوں امیدواروں کو سکون سے یہ فریضہ ادائی کی تلقین کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں :مکہ کلاک ٹاور میں موجود عجائب گھر زائرین کے لئے کھول دیا گیا

    رش اور گھٹن کی وجہ سے طواف کرنے والے پیرانہ سال اللہ کے مہمانوں میں سے کی بے ہوشی یا گر پڑنے کی صورت میں وہ فوری طور پر اپنے دوسرے ساتھیوں کو اطلاع دیتا ہے۔

    انتہائی درجہ چوکنا رہ کر ادا کی جانی والی اس ڈیوٹی میں پر گھنٹے بعد حجر اسود کا نیا پہرے دار تعینات کیا جاتا ہے۔

  • اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    ریاض: قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔

    p2

    عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے۔

  • حجر اسود کوبوسہ: خواتین کا وقت مقرر کرنے کی تجویز

    حجر اسود کوبوسہ: خواتین کا وقت مقرر کرنے کی تجویز

    مکہ المکرمہ: سعودی حکومت کو حجر اسود کا بوسہ دینے کے لیے خواتین کا وقت مخصوص کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اسلامک افیئر کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ حجر اسود کا بوسہ دینے کے لیے خواتین کا وقت مخصوص کردیا جائے۔

    اطلاعات کے مطابق تجویز میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں تین بار خواتین کو علیحدہ سے حجر اسود کا بوسہ دینے کا وقت مقرر کیا جائے جو کہ دو دو گھنٹے کے دورانیے پر محیط ہوگا،اور اس وقت مردوں کی حجر اسود کے نزدیک آمد ممنوع ہوگی۔

    دیکھیں حجر اسود کی ایک ویڈیو:


    Hajar e Aswad Bosa Beatiful Video by aryqtv