Tag: حجِ اکبر

  • عازمینِ حج وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدانِ عرفات پہنچ گئے

    عازمینِ حج وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدانِ عرفات پہنچ گئے

    مکہ مکرمہ:لاکھوں عازمین آج حجِ اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدانِ عرفات پہنچ گئے ہیں ۔

    گزشتہ رات حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں قیام کیا، جسے وقوفِ عرفات کہتے ہیں، وقوفِ عرفات کو حج کا رکن اعظم کہا جاتا ہے،  سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دے رہے ہیں، وقوفِ عرفات کے بعد حجاج مسجد نمرہ میں نماز ادا کریں گے،

    حجاج خطبہ حج کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوفِ عرفات ہوگا، جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے، سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔

    جس کے بعد حجاجِ کرام خطبۂ مزدلفہ روانہ ہونگے، مزدلفہ پہنچنے کے بعد حاجی سب سے پہلے نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء اکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

    دس ذوالحج کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے، جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور رمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

    گیارہ ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے، بارہ ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائیگی۔

    بارہ ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجدالحرام پہنچ کر طواف زیارت کریں، اس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔

  • اللہ کے مہمانوں کیلئے وسیع ترانتظامات کرلئے، گورنر مکہ المکرمہ

    اللہ کے مہمانوں کیلئے وسیع ترانتظامات کرلئے، گورنر مکہ المکرمہ

    مکہ المکرمہ: مِنٰی میں خیموں کا شہر بس گیا ہے، تین اکتوبر کو حجِ اکبر کے ساتھ لاکھوں مسلمان فریضہحج کی سعادت حج کی سعادت سے سرفراز ہونگے، حجاج کو سہولتیں فراہم کرنےکے لیے سعودی حکومت نے اس سال بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

    گورنر مکہ مشعل بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کیلئے حکومت سعودی عرب نے وسیع تر انتظامات کرلئے ہیں، دنیا بھر سےآنیوالےعازمین حج خیموں کے شہر وادی منیٰ میں آج روانہ ہو رہے ہیں، جسکے ساتھ ہی پانچ روزہ مناسک حج کا آغاز ہوجائیگا۔

    انہوں نےکہا ہے کہ حج کے دوران سلامتی اور سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، راوں سال حج  پرمٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ غیرقانونی طور پر مناسک حج کیلئے آنے والوں کا پتہ چلایا جاسکے۔

    امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ حرم شریف میں عازمین کیلئے پرسکون ماحول بنانے اور صاف ستھرا نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے خواتین سمیت پندرہ ہزار ورکرز اپنی ذمہ داری ادا کرینگے۔

    مکہ معظمہ کے میئر کے مطابق حجاج کو تیز تر سروس اور شاندار خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانےکے لیے تئیس ہزار سے زائد ورکرز تعینات ہیں، جن میں سےچودہ ہزارصفائی کا کام سرانجام دینگے۔

    دوہزار آٹھ سوپچاس بستروں پر مشتمل پندرہ اسپتال قائم کئےگئے ہیں، مکہ معظمہ میں ایک سو انتیس ہیلتھ پرائمری کیئر سینٹرز بھی قائم ہیں، ستر ہزار سیکیورٹی ملازمین کو عازمین کی سلامتی اور حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔