Tag: حج آپریشن

  • وزیراعظم نے آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنیکی ہدایت کردی

    وزیراعظم نے آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنیکی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج آپریشن کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تیاری ابھی سے کی جائے۔

    آئندہ برس حج کی تیاری سے متعلق وزیراعظم نے جائزہ اجلاس میں شرکت کی، جس میں انھوں نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت دی کہ اگلے سال کے حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے، سعودی عرب کی جانب سے جاری حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ نجی حج اسکیم کو ریگولرائز کیا جائے۔

    سعودی عرب: وزارت حج نے ای-سروے کا آغاز کردیا

    حج سے قبل وزیراعظم نے نجی عازمین کو درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لیا تھا، شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

    رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کیلئے قائم کردہ 3رکنی کمیٹی میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو کمیٹی کو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی سیکریٹری گلگت بلتستان کمیٹی کا حصہ تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/seeking-help-from-the-prime-minister-to-send-67000-private-pilgrims-for-hajj/

  • پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پروازوں کی روانگی شروع

    پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پروازوں کی روانگی شروع

    اسلام آباد: پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو روڈ ٹو مکہ امیگریشن منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 713 آج صبح 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی۔

    ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات کو 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔

    لاہور سے حج کی پہلی پرواز پی ایف 7700 ڈیڑھ سو عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو مقدس سفر پر روانہ کیا۔

    لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 تین سوانتیس عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔ حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجازمقدس پہنچایا جائے گا۔ حج ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حج سینٹرل پنجاب محمد رضوان شریف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

    عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا حج آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

  • اسلام آباد سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا

    اسلام آباد سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 713 کل صبح 5 بجے 300 سے زائد عازمین کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 4 گھنٹے قبل عازمین ایئرپورٹ پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے سعودی امیگریشن کے کاؤنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد سے 100 سے زائد پروازوں پر 28 ہزار سے زائد عازمین جدہ، مدینہ روانہ ہونگے، ابتدائی پرواز پر وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف، سعودی سفیر و دیگر حکام عازمین کو رخصت کرینگے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور پہلی حج پرواز اتوار 29 اپریل کو اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔ 67 ہزار 210 نجی عازمین حج اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔

    نجی اسکیم کوٹے کے تحت رواں سال 90 ہزار 830 عازمین نے حج کرناتھا تاہم ان میں سے صرف 23 ہزار 620 پاکستانی ہی اس سال حج پر جا سکیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی اسکیم کے تحت صرف 26 فیصد نجی عازمین کو حج کی سعادت نصیب ہوگی اور ہر چار میں سے تین پاکستانی عازمین حج پر نہیں جا سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی پیش رفت نہ ہو سکی جب کہ وزارت خارجہ بھی اب عازمین حج کے لیے کوئی رعایت حاصل نہیں کرسکتی۔ دوسری جانب جو 67210 نجی اسکیم کے عازمین حج سے محروم رہیں گے ان کے ذمہ داروں کا بھی تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ ان میں سے اسلام آباد سے 28 ہزار جبکہ کراچی سے 22 ہزار 500 عازمین روانہ ہوں گے۔

    سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    وزارت کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے 100 جب کہ کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ حج عازمین کیلیے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز بنائے جائیں گے اور اس پراجیکٹ کے عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔

  • کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

    کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

    کراچی: روٹ ٹومکہ کے تحت کراچی سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، دو حج پروازیں 330 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز رات 2 بجکر 45 منٹ پر 180 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی، کراچی سے آج مجموعی طور پر 330 عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔

    پاکستانی عازمین حج کو مکہ اور مدینہ کے کن علاقوں میں رہائش فراہم کی جائیگی، اس حوالے سے ڈی جی حج نے آگاہ کردیا۔

    ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ سرکاری حجاج کو مکہ میں عزیزیہ، بطحا قریش اور حئی نسیم میں رہائش دی جائیگی۔ مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمین حج کو مرکزیہ میں رہائش دی جائے گی۔

    سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے کہا کہ عازمین کے لیے ہرممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حج آپریشن کے دوران حجاج کے فیڈ بیک کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ حج آپریشن سے متعلق حجاج کے سروے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا جائے، حج آپریشن کے دوران کسی اہلکارکی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

    پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی

    ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ تین طوافہ کمپنیوں کو ایام حج میں منیٰ عرفات کی سہولت کیلئے ہائر کیا گیا ہے۔

  • دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی

    دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی

    سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا حج آپریشن سے متعلق اہم بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔

    سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے مطابق اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے لیے جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شہزادہ عبدالمحسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ ینبع،طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کو مختص کیا گیا ہے۔

    سعودی ریلوے ’سار‘ کے مطابق 9 ٹرین سٹیشن جن میں منی، مزدلفہ اور عرفات شامل ہیں حجاج کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا ہے۔ تقریبا 2 ہزار ٹرپس کے لیے 17 ٹرینوں کو تیار کیا جاچکا ہے۔ حرمین ٹرین پانچ سٹیشنوں کے ذریعے حج سیزن میں 3800 سے زیادہ ٹرپس کے لیے تیار ہے۔

    سعودی ریلوے ’سار‘ کے مطابق ٹرینوں کی آمد ورفت اور سفر کے اوقات کے حوالے سے سمارٹ فون پرعازمین کو الرٹ بھی جاری کیا جائے گا، جنرل پورٹس اتھارٹی کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ پر حج سیزن کے دوران 10 ہزار عازمین کی آمد متوقع ہے۔

    سعودی عرب: حج موسم کے دوران غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

    سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج حجاز مقدس پہنچیں گے، 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔ سعودی ایئرلائن 150 پروازوں پر 1.2 ملین سے زائد نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کیے ہوئے ہے۔

  • پاک حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا

    پاک حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا

    اسلام آباد: پاک حج موبائل ایپ کا اجرا کرکے حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن(IT&T) نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی، موبائل ایپ کے ذریعے عازمین حج کیلئے تمام معلومات با آسانی دستیاب ہوں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، وزیرمذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کی تیار کردہ موبائل ایپ کے ذریعے عازمین حج کیلئے تمام معلومات با آسانی دستیاب ہوں گی۔

    نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کی ہدایت کے مطابق ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

    عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلیکیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے، عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔

    ایپ میں حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں رہائش کے معاملات شامل ہیں، عازمین حج ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

    وزیرمذہبی امور انیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ وزارت (IT) اور اس کے ماتحت ادارے NITB کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    اسپانسرشپ حج اسکیم، مطلوبہ درخواستیں نہ ملنے پر تاریخ میں پھر توسیع کا فیصلہ

    حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ سے حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

  • انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آپریشن میں ڈیجیٹل اصلاحات لانے کا فیصلہ

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آپریشن میں ڈیجیٹل اصلاحات لانے کا فیصلہ

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کرلیا گیا، انیق احمد نے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنا چاہتی ہے۔

    وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج آپریش کو اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب میں حجاج کی نقل و حرکت اور مالیاتی نظام کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے۔

    انیق احمد نے کہا کہ تمام حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔ نجی حج گروپ کے مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا بھرپور تعاون مہیا کرے گی۔

    عمر سیف کا کہنا تھا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کے تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔ وزارتِ آئی ٹی حج انفارمیشن سسٹم کو مربوط بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم مذہبی امور میں تعینات کرے گی۔

    وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ این آئی ٹی بی اور پی آئی ٹی بی کی اسٹیئرنگ کمیٹی سسٹم ڈویلپمنٹ پر پیشرفت کو یقینی بنائے گی۔ نئے حج انفارمیشن سسٹم کی پیش رفت پر وزارتِ آئی ٹی میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

    مذکورہ اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور مذہبی امور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے بھی بھی شریک تھے۔

  • پی آئی اے کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا

    پی آئی اے کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا حج آپریشن 2 اگست کی شب مکمل ہوگیا، حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا ، پی آئی اے کا 21 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 2 اگست کی شب مکمل ہوا۔

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوا اور 22جون تک جاری رہا، بعد از حج آپریشن 2جولائی سے شروع ہوا اور 2 اگست کو اختتام پذیر ہوا۔

    بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس میں جدّہ کے لیئے 136 اور مدینہ کے لیے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

    حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی ، 96 فیصد پروازیں وقت پر یا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ائیرلائنز سے بہتر تھیں۔

    پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ،حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا، جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی ۔

    سی ای او پی ائی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا، جس کے لئے پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں۔

  • حج 2023: سعودی ایئر لائنز کے 164 طیارے مختص

    حج 2023: سعودی ایئر لائنز کے 164 طیارے مختص

    ریاض: سعودی عرب میں رواں برس حج آپریشن کے لیے سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے 164 طیارے مختص کیے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی فضائی کمپنیوں کے گروپ نے اس سال حج موسم 1444 ہجری کے حوالے سے اپنا آپریشنل پروگرام جاری کردیا۔

    ااس سال سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) ادیل ایئر اور پرائیویٹ سعودی ایئر لائن کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک سے 12 لاکھ سے زیادہ نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں، 164 طیارے حج آپریشن کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

    عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14 سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کروایا جائے گا۔

    8 ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں، سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔

    سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے حج پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے سپیشل اسلامی آگاہی سروس کا بھی اہتمام کیا ہے۔

    عازمین حج کو مذہبی پروگرام اور حج سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی، 134 گھنٹے سے زیادہ دورانیے پر مشتمل مختلف دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔

    590 گھنٹے کی قرآن کریم کی تلاوت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، اسلامی پروگرام عربی کے علاوہ انگریزی، انڈونیشی اور چینی زبانوں میں پیش کیے جائیں گے۔ عازمین حج کے لیے دیگر زبانوں میں بھی دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔

  • حج آپریشن : پاکستان سے  3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    حج آپریشن : پاکستان سے 3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان سے 3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ، حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن میں تین دن کے دوران 3 ہزار 919 عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آج بدھ کے روز مزید 8 حج پروازوں سے 1710 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے ، اسلام آباد سے چار جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 5 حج پروازوں کے ذریعے مزید 1330 حجاج حجازِ مقدس روانہ ہوں گے اور 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

    ترجمان کے مطابق دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کیلئے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے اور حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے۔

    مذہبی امور نے بتایا کہ مکہ ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونین ِ حج پر مشتمل فلاحی عملہ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا اور پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ مدینہ اور جدہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں اور شعبہ گمشدگی ، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ اور مدینہ آمد و روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے ، وزارتِ مذہبی امور کے تحت روانہ کیا گیا تمام تر ویلفیئر سٹاف سرکاری ملازمین پر مشتمل ہے۔