Tag: حج آپریشن

  • حج آپریشن شروع ہونے میں تاخیر ، انتظامات میں بد انتظامی کا خدشہ

    حج آپریشن شروع ہونے میں تاخیر ، انتظامات میں بد انتظامی کا خدشہ

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی جاری نہ کرنے کے باعث حج آپریشن تاخیر کا شکارہے اور انتظامات میں بد انتظامی کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی جاری نہ ہوسکی ، جس کے باعث حج آپریشن تاخیر کا شکار ہے ، 31 مئی سے عازمین حجاج مقدس پہنچنا تھا۔

    عازمین کو حج پیکیج یا اخراجات کی تفصیل بھی معلوم نہ ہوسکی جبکہ سرکاری اور پرائیوٹ حج آپریٹر سے متعلق کوٹے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے انتظامات میں بد انتظامی کا خدشہ ہے ، حج پالیسی کا اعلان عمومی طور پر حج شروع ہونے سے ایک ماہ قبل کر دیا جاتا تھا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی وفاقی مذہبی امور تا حال فیصلے کرنے سے قاصر ہے ، جس پر پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن انتظامیہ نے حج پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 78 ہزار عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حج سے قبل اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز دو دن بعد کر رہا ہے، تین سو پروازوں پر مشتمل آپریشن کے ذریعے اٹھتر ہزار عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں 5 جولائی کو 4 پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے روانہ ہوں گی۔

    ان چاروں پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، پی آئی اے کی 300 حج، شیڈول پروازیں جدہ، مدینہ کے لیے ہوں گی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو جائے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جب کہ اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح بھی پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر ہوگی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کے لیے کاؤنٹر پر سسٹم بھی نصب کر دیے گئے ہیں، 21 ہزار سے زاید عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائےگی۔

  • حج 2019: پاک سعودی مذاکرات آج ہوں گے

    حج 2019: پاک سعودی مذاکرات آج ہوں گے

    اسلام آباد: حج 2019 کے سلسلے میں معاہدے کرنے کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے تیاریاں مکمل کر لیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مذہبی امور اور سعودی ڈپٹی وزیرِ حج و عمرہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط 12 دسمبر کو ہوں گے۔

    دریں اثنا حج 2019 کے سلسلے میں وزیرِ مذہبی امور کی زیرِ صدارت مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی نے وزیرِ مذہبی امور اور سیکریٹری کو بریفنگ دی۔

    اجلاس میں بریفنگ حج انتظامات، کیٹرنگ اور رہائش ٹرانسپورٹ پر دی گئی، سعودی کمپنیوں سے کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں وزارتِ مذہی امور کو بتایا گیا کہ پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہدایت کی کہ عازمینِ حج کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن: 26ہزار سے زائد حجاج کرام کی وطن واپسی

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن: 26ہزار سے زائد حجاج کرام کی وطن واپسی

    کراچی : پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 95 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پی آئی اے نے جدہ سے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

    اس حوالے سے کنٹری منیجر جدہ طارق مجید نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سو سے زائد حج اور ریگولر پروازوں کے ذریعے26 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران مسافروں سے اضافی سامان کی مد میں سات لاکھ دس ہزار سعودی ریال کا روینیو حاصل کیا۔

    کنٹری منیجر کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ مدینہ سے شروع کردیا گیا ہے اس مرحلے میں42ہزار سے زائد حجاج کرام کی مدینہ سے وطن واپسی ممکن ہوسکے گی، پی آئی اے کا حج آپریشن 25ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن ، حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کا آٖغازگزشتہ ماہ27 اگست بروز پیر سے کیا تھا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔

  • حجاج کرام کی واپسی کی تیاریاں مکمل،پی آئی اے آپریشن27اگست سے شروع ہوگا

    حجاج کرام کی واپسی کی تیاریاں مکمل،پی آئی اے آپریشن27اگست سے شروع ہوگا

    کراچی : پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن27 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمک کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائن27اگست سے بعد از حج آپریشن شروع کر رہی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ملک بھر کے ائیرپورٹس پر عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حجاج کرام کو لیکر جدہ سے پی کے 732 کے ذریعے شام سوا چار بجے کراچی پہنچے گی ، دوسری حج پرواز پی کے 3002 شام سوا پانچ بجے تین سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

    اسی طرح تیسری حج پرواز27 اگست کو جدہ سے لاہور پی کے760 کے ذریعے 300 سے زائد حجاج کرام رات ساڑھے آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے، پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران 225 حج اور ریگولر پروازوں کے ذریعے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچائے گی۔

    پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران بوئنگ777اور ایئربس اے320 طیارے استعمال کرے گی ، پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے سعودی عرب میں موجود پی آئی اے ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو وطن واپسی کے حوالے سے کسی دشواری کاسامنا کرنا نہ پڑے۔

  • قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل

    قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل

    کراچی : قومی ایئر لائن نے اپنے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، حج آپریشن کا آغاز چودہ جولائی سے ہوگا،  اس دوران  50 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے حج آپریشن 2018 کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، 150 پروازوں کے ذریعے 50 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے اس سال اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی، حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے، حج آپریشن کے دوران عازمین کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا۔

    اس سال حج کرایوں میں گذشتہ 2016 کی نسبت200 روپے کی کمی بھی کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے اپنا حج آپریشن  14 جولائی سے  شروع کرے گی، جو پندرہ اگست تک جاری رہے گا جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی 27کا سلسلہ 27 اگست سے شروع ہوگا۔

    عازمین حج کا کراچی سے کرایہ 84 ہزار جبکہ ملک کے دوسرے شہروں سے 93 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    حج آپریشن : پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل مکمل

    کراچی : جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس سے حج آپریشن کی پروازیں ختم ہونے والی ہیں، آج رات جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئر پورٹس میں اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے جس سے حجاج کرام کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہو گا۔ 

    ذرائع کے مطابق مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیمان بنگلہ دیش کی پرواز بی جی 1556ڈ ڈھاکہ کے لئے رات گیارہ بج کر دس منٹ پر419 حاجیوں کو لے کر روانہ ہو گی۔

    دیگر پاکستانی حاجیوں کی واپسی کے سلسلے میں تفصیلات اس طرح ہیں، پاکستان کی تین بڑی ایئرلائنز پی آئی اے، شاہین ایئر اورایئر بلو نے حجاج کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ بیس ستمبر کو جدہ ایئر پورٹ سے کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔

    جبکہ21ستمبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے کیا۔ آج رات کو دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    جبکہ شاہین ایئر اپنی آخری پرواز این ایل2438کوئٹہ کے لئے134حاجیوں کو لے کر سعودی عرب کے مقامی وقت کےمطابق شام سات بجکر39 منٹ پر روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کی آخری پرواز بھی مدینہ منورہ سے اسلام آباد کے لئے 385حاجیوں کو لے کر مقامی وقت کےمطابق رات8بج کر13منٹ پر روانہ ہو چکی ہے۔

    پاکستانی حاجیوں کی آخری حج پرواز ایئر بلو کی پی اے2789مدینہ سے اسلام آباد کے لئے 217 حاجیوں کو لے کر رات کو ایک بج کر50 منٹ پر مدینہ منورہ سے روانہ ہو گی، اس طرح پاکستانی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

  • پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    کراچی : اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا، شیڈول کے مطابق جدہ سے6ستمبر، مدینہ سے21ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہونا تھا،130سے زائد ملازمین اور افسران کو پوسٹ حج آپریشن کے لئے کئی روز قبل 26اگست کو سعودیہ پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے لئے 117 ملازمین اور افسران کی منظوری کے بعد مزید 16ملازمین کے نام شامل کئے گئے، حج آپریشن میں تعینات ملازمین اور افسران کو او سی ایس کے تحت ائر لائن ادائیگی کرتی ہے۔

    کئی روز قبل سعودیہ پہنچنے والے ملازمین و افسران کو آپریشن کے آغاز سے قبل کی ادائیگیاں بھی کی جائے گی، جدہ اور مدینہ میں تعینات ملازمین اوسطا 15 روز کی تنخواہ ڈیوٹی کے بغیر وصول کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں موجود ملازمین اور افسران کو مبینہ طور پر تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی، بغیر ڈیوٹی رقم وصول کرنے والوں میں 16 ملازمین اور افسران کے نام مبینہ حکومتی ہدایات پر شامل کئے گئے۔

    مشیر ہوا بازی کی ہدایات کے برعکس دو سے زائد بار او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا، حج کے موقع پر سعودیہ موجود سابق سی ای او نے اضافی دنوں والے ملازمین کی واپسی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سال او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت انتہائی کم ہے، پوسٹ حج آپریشن کے لئے جانے والے ملازمین حج پروازوں سے قبل شیڈول پروازں پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے نے قبل ازوقت حج آپریشن کا آغازکردیا

    پی آئی اے نے قبل ازوقت حج آپریشن کا آغازکردیا

    کراچی : پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کل بروز پیر سے قبل از وقت حج آپریشن شروع کر رہی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی روانگی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں فرزندان توحید رب العزت کی عبودیت کا اعتراف کرتے ہوئے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس حوالے سے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر ملک بھر سے ایک لاکھ 85 ہزارسے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    نجی ایئرلائن شاہین ائیر ملک بھر کے مختلف شہروں سے 49 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنوں کے ذریعے مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد عازمین کو 300 سے زائد پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے کی 133 پروازیں 75 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیئر حیات کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، حج آپریشن میں بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کیے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عازمین کو ایئر پورٹ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی عازمین حج کی سہولت کیلئے مختلف ایئرپورٹس پرامیگریشن، کسٹم، اے این ایف سمیت تمام متعلقہ اداروں کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے ہیں۔

    سی ای او پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کرام کی رہنمائی کے لئے معلوماتی ویڈیوز بھی چلائی جائیں گی اور مفت پورٹر سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے حجاج کرام کو سفری سہولت کی ہر ممکن فراہمی وزارت حج ، قومی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔

  • حج آپریشن: پہلی فلائٹ 24 جولائی کو روانہ ہوگی

    حج آپریشن: پہلی فلائٹ 24 جولائی کو روانہ ہوگی

    کراچی: رواں سال حج کے لیے پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی جسے وفاقی وزیر سردار یوسف رخصت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج فلائٹ کو سردار یوسف رخصت کریں گے، حج آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں 4 ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

    اطلاعات کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے آپریشن 6 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار سے زائد عازمین حج ادا کریں گے