Tag: حج آپریشن

  • پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    کراچی : پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائن نے اپنا بعداز حج آپریشن مکمل کرلیا ہے ، قومی ائیرلائن نے ایک سو تئیس خصوصی اورایک سو پچیس شیڈول پروازوں کے ذریعے اکیاون ہزارسے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا ہے جس کے دوران پرواز وں کی بروقت روانگی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

    اس سے پہلے حج آپریشن کے دوران چار اگست سے پانچ ستمبر کے دوران ایک سو پندرہ خصوصی اور ایک سو پچاس شیڈول پروازوں کے ذریعے حجاز مقد س پہنچایا گیا تھا جس کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد رہا بعد از حج پروازیں پاکستان کے دس شہروں کیلئے چلائی گئی جن میں اسلام آباد کراچی لاہور پشاور کوئٹہ سکھر فیصل آباد سیالکوٹ ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔


    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام… by arynews

    چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے پی آئی اے ٹیم کو حج آپریشن مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حج اور عمرے کے زائرین پی آئی اے کی خصوصی اہمیت دکھتے ہیں پی آئی اے نے حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا ہے۔

    دوسری جانب نجی ائیر لائن شاہین ائیر نے ایک سو سترہ پروازوں کے ذریعے 33ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچایا ہے، جدہ سے 73پروازیں آپریٹ کی گئیں اور مدینہ سے 44پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    شاہین ائیر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل رفیق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نجی ائیر لائن نے حجاج کرام کو قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کے دوران مکمل سہولتیں فراہم کی ہیں قومی ائیرلائن کے بعد نجی ائیر لائن شاہین ائیر حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔

    حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے ائیر لائن نے خدمت کو اپنی اولین ترجیح دی گئی ہے۔

     

  • حج فلائیٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں.وزرات مذہبی امور

    حج فلائیٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں.وزرات مذہبی امور

    اسلام آباد: وزرات مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق حج آپریشن 2016 کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

    وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حج آپریشن 2016 کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، عید لافطر کے بعد سے تما حاجیوں میں عازمین حج کی تربیت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جہاں عازمین حج اراکین و مناسک حج کے حوالے سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات جانیے : حج پالیسی 2016 کا اعلان،پاکستان سے 1لاکھ 43 ہزار حاجی سعودیہ جائیں گے

    اس موقع پر حکومتی ذرائع نے واضح کیا کہ حج فلائیٹ آپریشن 3 اگست سے شروع ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ حجاج کی واپسی کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    اسی سے متعلق: ایرانی حجاج کا کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان

    حکومتی ذارئع کا مزید کہنا تھا کہ حج فلائیٹ آپریشن کے لیے چار ایئر لائنز سے معاہدے کیے گئے ہیں جن میں پی آئی اے کے علاوہ سعودی ایئر لائن،ایئر بلیو اور شاہین ایئر شامل ہیں۔

    حکومتی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارتِ مذہبی امورسابقہ غلطیوں سے سبق سیکھے گئی اور اس بار عازمین حج کوبہتر سہولیات مہیا کرے گی،سابقہ دور میں کی جانے والی غلطیوں سے پاکستان کا نام بدنام ہوا تھا۔

  • کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی ائیرپورٹ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا،نجی ائیرلائن کی تین پروازوں سے سات سو نوے عازمین حج حجاج المقدس روانہ ہوگئے ۔

    اس موقع پر وزارت مذہبی امورکی جانب حاجیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد فریضہ حج اداکرینگے،جس کیلئے قومی ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔

  • حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئرلائن 17 اگست سے حج آپریشن شروع کر رہی ہے حج آپریشن سات بڑے شہروں سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    حج آپریشن کے دوران155پروازوں کے ذریعے55ہزار 873سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا یاجائے گا،اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حج آپریشن میں بوئنگ777،ایئر بس330اور 310طیارے استعمال کئے جائیں گے۔پہلی حج پرواز 17اگست کو صبح 5بجکر35منٹ پر پی کے6003کے ذریعے لاہور سے 328سے زائد عازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی۔

    دوسری پرواز پشاور سے صبح9بجکر5منٹ پر پی کے6005کے ذریعے328جبکہ تیسری حج پرواز 17اگست کو پی کے6009کے ذریعے کراچی سے 370سے زائد عازمین کودوپہر 3بجکر30منٹ پر جدہ روانہ ہوگی۔

    چوتھی حج پرواز 17اگست کو پی کے6001کے ذریعے اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو شام 7بجکر35منٹ پر جدہ روانہ ہوگی،عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  • سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    کراچی: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن 2014 کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آروائی نیوز کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

    سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کی جانے والی سینئر صحافی محمد صلاح الدین کی رپورٹنگ کو سعودی حکام نے بے حد سراہا ، اور اس کے اعتراف میں پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز میں سے اے آروائی نیوز کو غیر جانبدارانہ اور شفاف قراردیتے ہوئے اسناد سے نواز ا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے دنیا صحافت میں دوسری مرتبہ اے آروائی نیوز کو اس اعزاز سے نوازا ہے ، 2013 میں بھی اے آروائی نیوز کویہ تعریفی اسناد جاری کی  گئی تھیں۔

    اے آر  وائی کے رپورٹر صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوشی کی باعث ہے کہ سعودی حکومت نے اے آر وائی کی کاوشوں کو سراہا،اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے آر وائی کی حج نشریات کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔

  • پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن کامیابی سے جاری

    کراچی: پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے 16 ویں روز جمعرات 23اکتوبر تک 72خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔

    کراچی کیلئے 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، لاہور کیلئے16 پروازوں کے ذریعے6 ہزار 7 سو، ، اسلام آباد کیلئے 12پروازوں کے ذریعے5 ہزار2 سو، پشاور کیلئے13 پروازوں کے ذریعے 4 ہزارایک سو ، کوئٹہ کیلئے 13پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، ملتان کیلئے3 پروازوں کے ذریعے 978 اور سیالکوٹ کیلئے 3 پروازوں کے ذریعے 1500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔

    ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 7 نومبر2014 کو ہو گا۔

  • حج آپریشن، ناقص حمکت عملی کے سبب بری طرح ناکام

    حج آپریشن، ناقص حمکت عملی کے سبب بری طرح ناکام

    کراچی :قومی ایئرلائن کا حج آپریشن ناقص حمکت عملی کے سبب بری طرح ناکام ہوگیا، اب تک آنے والی پندرہ پروازوں میں سے کوئی بھی وقت پر نہیں پہنچی۔

    قومی ایئرلائن کاعملہ اپنے نعرے پر مکمل عمل پیرا ہے لیکن کچھ اس طرح کے عوام کو اذیت کے سوا کچھ نہ دے، پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن حسب سابق بری طرح ناکام ہوگیا۔

    پالپا نے حساس وقت کو موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیئے، مطالبات کی منظوری تک کپتانوں نےاحتجاج کا اعلان کردیا، بیشتر پائلٹ بیماری کا بہانہ کرکے چھٹی پرجاچکے ہیں۔

    دوسری جانب اب تک حجازِ مقدس سے پانچ ہزار چار عازمین خوش قسمتی سے وطن واپس پہنچ گئے لیکن کوئی بھی پرواز مقررہ وقت پر مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

  • سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کے دوران قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کو واجبات کی عدم ادائیگی پر طلب کرلیا ہے۔

    انتظامیہ کی ٖغفلت اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا حج آپریشن کھٹائی میں پڑھ گیا ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا واجبات کی عدم ادائیگی کیلئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے، قومی ایئرلائن نے سعودی ایوی ایشن کے واجبات ادا نہیں کئے۔

    سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو سات ملین سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر گذشتہ مہینے حج آپریشن کی اجازت دی تھی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے یقین دہانی کے باوجود واجبات ادا نہ کئے ہیں، سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو نوٹس جاری کردیا، قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن سے بات چیت جاری ہے۔

  • حج آپریشن کی تمام پروازیں بروقت روانہ ہورہی ہیں، ایم ڈی پی آئی اے

    حج آپریشن کی تمام پروازیں بروقت روانہ ہورہی ہیں، ایم ڈی پی آئی اے

    کراچی : ایم ڈی پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کی تمام پروازیں بر وقت روانہ ہورہی ہیں، پی آئی اے کا حج آپریشن اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

    قومی ایئرلائن کا قبل از وقت حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایم ڈی پی آئی شاہ نواز رحمان کے مطابق تمام پروازیں اپنے وقت پر روانہ ہو رہی ہیں حج آپریشن میں بوئنگ777اور جمبو 747طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک پچیس پروازوں کے ذریعے نو ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔

    ایم ڈی پی آئی نے بتایا کہ آج چار خصوصی حج پروازیں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ سے عازمین کو لیکر روانہ ہونگی، حج پروازیں اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

    کنٹری منیجر شہباز احمد کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے تعاون سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران اضافی بیلٹ او پارکنگ الاٹ کی گئی ہے، جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے اسکاوٹس اور رضاکارعازمین کو حاجی کیمپ تک پہنچانے کیلئے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

    پی آئی اے کا حج آپریشن ایک سو سولہ پروازوں کے ذریعے پچپن ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا پی آئی اے کا حج آپریشن اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • پی آئی اے حج آپریشن 28اگست سے شروع کررہی ہے

    پی آئی اے حج آپریشن 28اگست سے شروع کررہی ہے

    کراچی :  حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ایک لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ کل شروع ہوگا۔

    قومی ایئرلائن  پی آئی اے اپنا حج آپریشن اٹھائیس اگست جمعرات سے شروع کر رہی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق کل سے ایک ماہ کے دوران ایک سو بارہ پروازوں کے ذریعے چون ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گی ۔

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن اٹھائیس اگست سے اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن آٹھ اکتوبر سے سات نومبر تک اختتام پذیر ہوگ

    ایم ڈی پی آئی اے شاہ نواز رحمان کے مطابق حج آپریشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پہلی حج پرواز پی کے  2001شام سات بجے کراچی سے تین سو سے زائد عازمین کو لیکر سعودی عرب روانہ ہوگی جبکہ دوسری پروز پی کے2101کاپانچ سو سے زائد عازمین حج کو لیکر رات آٹھ بجے روانہ ہوگی۔

      سعودی عرب میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر شہباز احمد سینئر نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے جدہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ چھیاسی ہزار عازمین پرائیویٹ جبکہ ستاون ہزار عازمین سرکاری کوٹے کے تحت حجاز مقدس پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے اس بارحج کرایوں میں تئیس ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے ۔