Tag: حج اسکیم

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور نے وفد کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چالیس رکنی سعودی وفد روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے، وفاقی وزیر نور الحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور کی جانب سے سعودی وفد کو گل دستہ پیش کیا گیا۔

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سعودی وفد کل سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

    خیال رہے کہ حج 2019 کے لیے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگا، ادھر سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں، ای ویزے کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جائیں گے، سعودی عرب ملازمت یا وزٹ ویزے والوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح 4 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے، یہ منصوبہ پرنس سلمان نے شروع کیا تھا، عازمین حج اپنی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر کر کے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں گے۔

  • سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ای ویزے کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپ مکمل فعال ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو پرواز سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سامان کے اسٹیکرز مہیا کیے جائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ حج 2019 کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اسلام آباد سے آغاز ہوگا، 51 رکنی سعودی امیگریشن کا وفد کل اسلام آباد پہنچنے گا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی امیگریشن کا عملہ کل اسلام آباد ایئر پورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستانی عازمین کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر مکمل ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان 4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    خیال رہے کہ سعودی عرب اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے روڈ ٹو مکہ کا آغاز کر رہا ہے، عازمین حج کا سامان سعودی ایئر پورٹ سے براہ راست رہایش گاہ پر پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح 4 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے جب کہ حج پروازیں بھی چار جولائی سے شروع ہوں گی۔

  • بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن مؤخر کردی: ترجمان مذہبی امور

    بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن مؤخر کردی: ترجمان مذہبی امور

    اسلام آباد: مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں آج شام 6 بجے تک 2 لاکھ 16 ہزار 542 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی آج شام 6 بجے تک جاری رہی، ترجمان مذہبی امور نے بتایا دو لاکھ سولہ ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔

    ترجمان مذہبی امور نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ پیر تک کلیئر کر دیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن لیٹ کر دی گئی ہے، بینکوں کو آن لائن انٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہوگی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم : درخواستیں چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، ترجمان مذہبی امور

    خیال رہے کہ عوام کی سہولت کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، تمام درخواست گزاروں کو ان کے کوائف ایس ایم ایس بھی کیے جا رہے ہیں، ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری تصحیح کرائیں۔

  • سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش قسمت عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش قسمت عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 534 خوش قسمت عازمین حج کا اعلان کر دیا گیا۔

    وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں موصول ہونے والی کل 2 لاکھ 80 ہزار 617 درخواستوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی،قرعہ اندازی میں پہلا نام باجوڑ کے نور رحمان کا نکلا۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب خیبر پختونخوا کے پرویز خان شاکر اور اجمل شاہ کے نام آئے، قرعہ اندازی میں آخری نام ہری پور خیبرپختونخوا سے فضل خان کا آیا۔

    رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 39 ہزار 68 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔50 فی صڈ سرکاری جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کی تفصیلات آج ہی وزارت کی ویب سائیٹ پر جاری کی دی جائیں گیں،جبکہ تمام درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس بھی بحیج دیئے جائیں گے۔

    وزیر مذہنی امور سردار یوسف نے کہا کہ تمام کامیاب عازمین 15 مئی تک پاسپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ قرعہ اندازی سے رہ جانے والے امیدوار متعلقہ بینکوں سے اپنی رقوم واپس لے سکتے ہیں۔