Tag: حج اور عمرہ زائرین

  • مکہ میں عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

    مکہ میں عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

    سعودی عرب میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دوران رمضان المبارک عمرہ زائرین کی نگرانی کے لیے 200 اسمارٹ اسکرینوں کو نصب کردیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ کے مرکزی کنٹرول سینٹر میں اس سلسلے میں 200 سے زائد اسمارٹ اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جو شہر میں جاری آپریشنز کی براہِ راست نگرانی اور انتظام میں مدد فراہم کریں گی۔

    یہ نظام زائرین کی آمد، نقل و حرکت اور روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ زیادہ رش کے بہاؤ کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

    7 مخصوص شعبوں میں سیکیورٹی کے مختلف امور کو تقسیم کردیا گیا ہے، جس کی بدولت پورے شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مربوط انداز میں چلایا جا سکتا ہے اور تمام ترقیاتی مراحل کو براہ راست مانیٹرکیا جاسکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ جدید مرکز 24 گھنٹے فعال رہتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا ایک اہم حصہ ہے۔

    اس کے ذریعے زائرین کے بہاؤ کو ٹریک بھی کرسکتے ہیں، ہجوم کی گنجائش کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے، اور کسی بھی ممکنہ واقعے پر فوری ردعمل دیا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب میں حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مملکت میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی گئی

    ہنگامی طبی امداد کے لیے اب اسکوٹر سروس کا مدینہ منورہ میں بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا، اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

  • حج اور عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

    حج اور عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب میں حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ہنگامی طبی امداد کے لیے اب اسکوٹر سروس کا مدینہ منورہ میں بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا، اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔

    انتظامیہ نے سہولت کے لیے اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کردیئے ہیں، جس کے ذریعے نماز کے اوقات میں مسجد میں گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبویؐ کی اندرونی و بیرونی براہ راست صورتحال معلوم کرنے کے لیے کیوآر کوڈ سکین کیا جاتا ہے۔

    اس طرح زائرین کو یہ معلوم کرنے میں سہولت حاصل ہوجاتی ہے کہ کہاں جگہ خالی ہے اور کون سے مقامات پر رش موجود ہے۔

    مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 12 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کرسکتے ہیں۔

    جس مقام پر لوگ زیادہ ہوتے ہیں اور وہاں مزید گنجائش نہیں ہوتی تو نقشے میں وہ مقام ’فل‘ ظاہر ہوتے ہیں۔

  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کو رمضان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کو رمضان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

    سعودی عرب حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین و زائرین کی تعداد ایام حج سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی تیاری کے لئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مرکزی حج کمیٹی نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو یکم ذی القعدہ سے قبل عمرہ زائرین کی واپسی کے شیڈول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن میں مکہ میونسپلٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریف کیا گیا، اس میں ماحولیاتی صفائی کی خدمات کے علاوہ دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔

    مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کے علاوہ مرکزی علاقے کے اطراف ٹرانسپورٹ اسٹیشنوں پر بیرونی پارکنگ کے علاوہ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے مسجدالجعرانہ اور مسجد عائشہ کے اطراف کے علاقوں کو بھی تیار کیا گیا ہے۔

    ان تیاریوں کے علاوہ ڈسٹ بین، چوبیس گھنٹے کام کرنے والے 1500 سے زائد صفائی کارکنان کی فراہمی، 1500 میٹر طویل شہزادہ محمد بن سلمان واکنگ ٹریک کے فٹ پاتھ کی بحالی شامل ہے۔

    عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    مسجد الحرام جنرل پریذیڈنسی نے رمضان آپریشنل پلان سے آگاہ کیا جس میں صفائی ستھرائی، افطار، قالین، ویل چیئر، خوشبویات کا استعمال،ِ ماحولیاتی تحفظ، ترجمہ، رہنمائی، مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں زمزم کی فراہمی، اعتکاف اور دیگر امور شامل ہیں۔

    کمیٹی کی جانب سے سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی رمضان تیاریوں کا جائزہ بھی لیا، جس میں کہا گیا کہ 99 ایمبولینیں سینٹرز اور 75 ایمبولینسز موجود ہیں۔ اجلاس میں عمرہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

  • سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایک اور اچھی خبر

    ریاض : سعودی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کیلیے انشورنس فیس میں بڑی کمی کردی، اب حاجیوں کو 109 ریال کی انشورنس فیس کے بجائے صرف 29 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرحج و عمرہ نے عازمین حج و عمر کیلئے انشورنس فیس میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا اعلان کے بعد حاجیوں کو اب ایک سونو ریال کےبجائےصرف انتیس ریال انشورنس فیس ادا کرنی ہوگی، اس کے علاوہ عمرہ کی بھی انشورنس فیس 235 ریال سے کم کرکے 88 ریال کردی گئی ہے۔

    حکام کا کہن تھا کہ کورونا سے پہلے کا حج کوٹا بحال کرتے ہوئےعمرہ ویزا کی میعاد بھی تیس دن سے بڑھا کر نوے دن کردی گئی ہے۔

    ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کیلئےعازمین کی تعداد پر پابندی اورعمرکی حد بھی ختم کردی گئی، عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں، دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔