Tag: حج آپریشن

  • حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات روانہ ہوگی

    حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات روانہ ہوگی

    پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمی کو رخصت کریں گے۔

    حج آپریشن کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں آج پہلی پرواز پی کے 713 393 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق آج سے شروع ہونے والا حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سات خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔

    67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سے محروم، 

    دوسری جانب نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین رواں سال حج سے محروم رہ سکتے ہیں۔

  • پی آئی اے نے ‘حج آپریشن’ کا اعلان کردیا

    پی آئی اے نے ‘حج آپریشن’ کا اعلان کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا، آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں ، قبل از حج آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

    اس دوران قومی ایئرلائن مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں سےحجازمقدس پہنچائے گی۔

    قومی ایئرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے 10 جولائی تک جاری رہےگا ، حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 طیارے آپریٹ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری کردی گئی ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025 کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کس طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کردیا گیا ہے۔

    ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی کیلئے اہل ہوں گے، ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال ہوگی اور ان کا فٹ ہونا لازم ہوگا۔

    سرکاری حج پیکیج : رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حوالے سے 4 فروری کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔

    خیال رہے کہ سرکاری حج پر جانے والے عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت اس بار ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/president-confers-sitara-i-imtiaz-award-on-asif-bashir/

  • پاکستان سےعازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ شروع

    پاکستان سےعازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد : پاکستان سےعازمین حج کی حجازمقدس روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی حج پروازیں روانہ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، روڈ ٹو مکہ’ اقدام کے تحت پہلی پرواز پیر کی صبح نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

    پی کے 747 کی پرواز 320 حجاج کو لے کر صبح 3:30 بجے مدینہ کے لئے روانہ ہوئی ، اس بار پاکستانی عازمین حج کو جدہ کے ہوائی اڈے پر امیگریشن کیلئے قطاریں نہیں لگانی پڑے گی، سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ’ کے تحت پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن کارروائی پاکستان میں ہی مکمل کی۔

    پاکستان میں امیگریشن کی کارروائی مکمل ہونے سے عازمین حج جدہ ایئرپورٹ پر رکے بغیر ہوٹل روانہ ہوں گے۔

    دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر پہلی نجی ایئرلائن کی خصوصی حج پرواز لاہور سے دو سو عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

    لاہورائیرپورٹ سے سعودی ایئرلائن کی پروازسے 300 سے زائدعازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے، لاہورائیرپورٹ منیجرچوہدری نذیرسمیت دیگراعلیٰ حکام نےعازمین کو رخصت کیا۔

    کوئٹہ سے پی آئی اے کے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا ، کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 2003سے164 حجاج کوئٹہ سےمدینہ روانہ ہوئے

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حجاج کی پروازوں کاسلسلہ6سے13جون تک اور پرائیویٹ حجاج کی روانگی19 سے27 جون تک جاری رہے گی۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    واضح رہے سعودی عرب کی 5 ملکوں کیلئے ایک مرتبہ پھر’روڈ ٹو مکہ منصوبے‘کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستان کے عازمین حج بھی شامل ہوں گے ، امیگریشن، کسٹم سمیت دیگرسہولتیں اپنےملک میں فراہم کی جائیں گی۔

    سعودی وژن2030 کے تحت چوتھے سال بھی پروگرام برقرار رکھا ہے، سعودی عرب پہنچنے پر عازمین حج براہ راست مکہ اپنی قیام گاہ پہنچا دیئے جائیں گے۔

  • حج آپریشن، 68 ہزار عازمین پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے

    حج آپریشن، 68 ہزار عازمین پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے حج آپریشن کے تحت 225 پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچا دیا۔

    ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن95فیصد مکمل کرلیا، قومی ایئر لائن نے کراچی سے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 21 ہزار 400 عازمین کو 71 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا۔

    اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے50پروازوں میں5148عازمین جبکہ لاہور سے 43پروازوں کے ذریعے 13960 عازمین کو سعودی عرب پہنچایاگیا، اسی طرح ملتان سے 19 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 571 فیصل آباد اور سیالکوٹ سے 1ہزار 178 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔

    قومی ایئر لائن نے پشاور سے 24پروازوں سے8418عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو کراچی اور دیگر شہروں سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل 27 اگست سے شروع ہوگا جو 25 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے، پہلی پرواز  سے آنے عازمین کا استقبال قومی ایئر لائن کے حکام کریں گے۔

    دوسری جانب نجی ایئرلائنوں کے ذریعے 8 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے۔

    واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار سرکاری اسکیم جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی اسکیم کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے رواں سال بھی حج آپریشن کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے گئے تھے، قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کیں۔

    عازمین حج کی سعودی عرب روانگی 14 جولائی سے شروع ہوئی جو 15 اگست تک جاری رہی جبکہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے آپریشن 27 اگست سے شروع ہوگا۔

  • حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    کراچی : پی آئی اے نے اب تک سڑسٹھ حج پروازوں کے ذریعے پچیس ہزار سے زائدعازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔

    قومی ائیر لائن پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہےاوراب تک پچیس ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے، حج آپریشن کے دوران کراچی سے بارہ پروازیں پانچ ہزارعازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

    لاہور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چھ ہزار اور اسلام آباد سے بارہ پروازیں چھ  ہزار سات سو ستاسی عازمین کو لے کر پہنچیں، کوئٹہ سے چودہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار آٹھ سو اکیاسی اور پشاور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار سا ت سوپچتھر عازمیں حجاج مقدس پہنچ چکے ہیں۔

    ملتان سے چار پروازوں کے ذریعے بار سو چوہتر اور سیالکوٹ سے تین پروازوں کے ذریعے ایک ہزار چار سو اٹھانوے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔