Tag: حج درخواستوں

  • حج  درخواستوں کی وصولی کا آغاز ، کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟

    حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ، کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟

    اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا، درخواست کیلئے 2 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 15 بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ، حج درخواست کیلئے 2 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے اور دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔

    یکم فروری تک بقیہ حج واجبات کی ادائیگی ضروری قرار دے دی گئی ، وزارت کا ڈیش بورڈ بینک برانچوں کی کارکردگی براہ راست مانیٹر کرے گا۔

    خواتین عازمین بغیر محرم قابل اعتماد گروپ کے ساتھ حج پر جا سکتی ہیں ، الگ تربیتی رومز، قربانی اور دیگر سہولتیں حج پیکیج میں شامل ہیں۔

    ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے حج کے لیے نااہل ہوں گے۔

  • حج درخواستوں کی کم وصولی،  وجہ سامنے آگئی

    حج درخواستوں کی کم وصولی، وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد: اندرون اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ ہونے کے باعث اسپانسرشپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی کم وصولی کی وجہ سامنے آگئی ، اندرون اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ جاری نہ ہونا کم وصولی کی وجہ ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے خارجہ کے بعد داخلہ امور کی وزارت سے رابطہ کیا، وزارت خارجہ حکام کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لئےپاسپورٹ کابرقت حصول ممکن بنایاجائے، پاسپورٹ کےاجرامیں تاخیربھی حج درخواستوں میں رکاوٹ بنی، متعلقہ حکام عازمین کوبروقت پاسپورٹ کاحصول یقینی بنائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ریگولراسکیم کےتحت اب تک54 ہزاردرخواستیں ملی ہیں جبکہ اسپانسرشپ اسکیم کےتحت اب تک2600درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

    اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین فریضہ حج اداکرسکیں گے اور اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالرمیں حج اخراجات قرعہ اندازی سےمستثنٰی ہوں گے۔

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    اسلام آباد: سرکاری اسیکم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

    اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • حج درخواستوں کی وصولی سے متعلق اہم اعلان

    حج درخواستوں کی وصولی سے متعلق اہم اعلان

    حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔

     اسٹیٹ بینک نے حج کرنے کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے  14 مجاز بینکوں  کو ہدایت کی ہے۔

    سرکاری حج پیکج اتنا مہنگا کیوں ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسٹیٹ بینک نے مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نامزد برانچیں25 اور 26 مارچ صبح 9 بجے تا دو  پہر 2 بجے تک حج درخواستیں اور واجبات جمع کرنے کےلیے کھلی رکھیں۔

     حج پالیسی 2023ء کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی 14 بینکوں  نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک اور میزان بینک) کو ملک بھر میں  حج کے خواہش مند افراد سے  16 مارچ 2023ء تا 31 مارچ 2023ء تک درخواست فارموں کے ساتھ واجبات وصول کرنے  کی اجازت دے چکی ہے۔

  • حج درخواستوں کے لیے آج ہونے والی قرعہ اندازی موخر

    حج درخواستوں کے لیے آج ہونے والی قرعہ اندازی موخر

    اسلام آباد : حج درخواستوں کے لیے آج ہونے والی قرعہ اندازی کو موخر کردی گئی، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے قرعہ اندازی روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور سرداریوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزارت مذہبی امور کےاجلاس میں اٹارنی جنرل بھی طلب کرکے رائے طلب کرلی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے کا جائزہ لیا گیا۔

    وزارت مذہبی امور سرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج کےتمام معاملات بروقت نمٹاناچاہتےہیں، حج آپریشن میں تاخیرہوئی توذمہ داری باعث بننےوالوں پرہوگی، سندھ ہائیکورٹ کے دو ججز کے دو الگ الگ فیصلے ہے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی فیصلوں کاجائزہ لےرہےہیں۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ حج2018 کامعاہدہ جلد طے پا جائے گا، معاہدے کے لئے سعودی عرب جاؤں گا۔

    جس کے بعد ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کے لیے آج ہونے والی قرعہ اندازی مؤخر کردی گئی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےکےپیش نظراقدام کیا گیا، قرعہ اندازی کااعلان بعدمیں کیاجائے گا، عدالت میں اپیل دائر کردینگے۔

    خیال رہے کہ حج قرعہ اندازی کے لئے آج کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ حج کی درخواستو ں کی قبل از وقت وصولی ہائیکورٹ سکھر بینچ میں چیلنج کی گئی تھی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نئی حج پالیسی میں کچھ شقیں غیر اسلامی اور غیر شرعی ہیں۔ شریعت میں کسی کو دوبارہ حج کرنے سے منع نہیں۔


    مزید پڑھیں : حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی


    عدالت نے سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری مذہبی امور سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سترہ فیصد سرکاری حج کوٹہ کی قرعہ اندازی پر عمل درآمد روک دیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حج پالیسی میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کم کوٹہ مختص کرنے کے خلاف کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،اس کے باوجود حکومت 67 فیصد سرکاری کوٹے کیلئے قرعہ اندازی کروانے جا رہی ہے۔

    استدعا ہے کہ 26 جنوری کو حج پالیسی 2018 کے تحت سرکاری کوٹہ پچاس فیصد سے زیادہ کرنے کیلئے قرعہ اندزی روکی جائے۔

    عدالت نے 17 فیصد سرکاری حج کوٹہ کی قرعہ اندازی پر عمل درآمد روکتے ہوئے کہا کہ سرکار اپنے حصے کے 50 فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی کر سکتی ہے۔

    وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی روکنے کا فیصلہ عدالتی فیصلوں کے باعث کیا گیا ہے، جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔