Tag: حج درخواستیں

  • حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع  کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔

    حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

     وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

  • حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 دن باقی ہیں، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دسویں روز تک 38ہزارحج درخواستیں وصول ہوئیں، گزشتہ سال کی نسبت پہلے10دن میں 11ہزارزیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

    نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کوحج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، ریگولرحج اسکیم میں 2 لاکھ کی ادائیگی سےحج بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ نامزد بینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

    گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

  • حج کے لیے 2 روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

    حج کے لیے 2 روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

    اسلام آباد : حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوگئیں ، دو روز میں 4 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں دے دی جبکہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے 2 روز میں حج درخواستیں جمع کرانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

    سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جارہے ہیں ، قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کیلئے درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ، کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔

    سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسکیم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اسپانسرز شپ اسکیم کے لئے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔

  • حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

    حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

    حج درخواستوں کی وصولی میں اس بار کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس تعداد کو بڑھانے کیلئے سیلولر کمپنیز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رنگ ٹونز کے ذریعے صارفین کو سرکاری حج اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ سرکاری حج اسکیم کے لیے رنگ ٹونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امورنے پہلی بار ٹی وی پر بھی حج اسکیم کی تشہیر شروع کردی ہے۔

    سرکاری ریگولر اور اسپانسرشپ اسکیم کی تشہیر اور رابطوں کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اب تک 53 ہزار درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

    اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں۔ وزارت مذہبی امور اسپانسرشپ اسکیم کےلیے ساڑھے 22 ہزار درخواستوں کی منتظر ہے۔

    اسپانسر شپ اسکیم کے لیے بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے میں رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

  • حکومت کا بڑا فیصلہ ! حج  درخواستیں جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    حکومت کا بڑا فیصلہ ! حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جارہی ہے، حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کردیا جائے گا۔

    انیق احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم ، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے سبب کم حج درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں، حج پیکیج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے۔

    گزشتہ روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 40 ہزار 175 درخواستیں جمع کی گئیں۔

    خیال رہے اب تک سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت صرف ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، حج اخراجات ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس قربانی سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ہیں جبکہ کم دورانیے کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دل چسپی سامنے آ رہی ہے۔

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف 5دن باقی ہے ، سرکاری اسکیم کےتحت حج کے لئے شہریوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں، حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 ہزار سے کم درخواستیں جمع ہونےپر باقی کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنا ہوگا۔

    خیال رہے آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

    اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • حج کی درخواستوں کی وصولی، اہم خبر سامنے آگئی

    حج کی درخواستوں کی وصولی، اہم خبر سامنے آگئی

    اسلام آباد:حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج سے 15 بینکوں میں آغاز ہو گیا ہے۔ خواتین محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کرسکیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 12دسمبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ 97ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    وزارت کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں ڈالرز میں ادائیگی سے بہت ہی باکفایت حج پیکج میسر ہے، سمندر پار پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں۔

    وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق پہلی مرتبہ شارٹ حج پیکیج کا اجرا کیا گیا ہے، 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

    عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں؟

    مقررہ تعدادسے زائددرخواستوں پرقرعہ اندازی سے مدد سے لی جائے گی، اسپانسر شپ اسکیم میں 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرہونگی، جبکہ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی۔

  • حج درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے لئے بڑی خبر

    حج درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے لئے بڑی خبر

    کراچی: وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایت کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حج 2023 کے وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے نئی ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج کے خواہسمند افرد اپنے متعلقہ بینک برانچز میں اپنے پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ میں توسیع عازمین حج کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیو میٹرک میں مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

  • حج  درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے لئے بڑی خبر

    حج درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد: اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئےایک ہفتے اور ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کیلئےایک ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سمندرپارپاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کےبعد فیصلہ کیا، سمندر پار پاکستانی7اپریل تک اسپانسرشپ حج اسکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ رقوم وزارتِ مذہبی امورکےڈالراکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یاوائرٹرانسفر ہوں گی ، رقوم کی تصدیق اورپروسیس کیلئے درخواست گزار یا قریبی بینک سےرابطہ رکھیں۔

    مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اسپانسرشپ حج سکیم کےدرخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا، حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسیس کیلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔

    ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کردی ہے ، نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے، نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کمی ممکن ہوگی۔

    وزرات مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کاشکار نہ ہوئی تو فائدہ عازمین کو منتقل کریں گے، سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

    وزرات مذہبی امور نے کہا تھا کہ کوشش ہے کہ شمالی ریجن کیلئےسرکاری حج پیکج11 لاکھ 30 ہزار تک لایاجائے اور جنوبی ریجن کیلئے سرکاری حج پیکج سستاہوکر11لاکھ20ہزارتک دستیاب ہوسکے۔

  • لازمی حج اخراجات کی تفصیل کا اعلان کب ہوگا؟

    لازمی حج اخراجات کی تفصیل کا اعلان کب ہوگا؟

    اسلام آباد: بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری حج نے ایک بیان میں حج 2022 سے متعلق کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعے 2 دن میں 14 ہزار 247 حج درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، جب کہ حج درخواستیں 13 مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائیں گی۔

    انھوں نے کہا سعودی عرب نے لازمی حج اخراجات کی تفصیل نہیں دی ہے، لازمی حج اخراجات کی تفصیل ملنے کے بعد اخراجات کا اعلان ہوگا۔

    واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 9 مئی سے شروع ہوئی ہے، جو 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی، ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔

    گورنمنٹ حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کا حج پیکج ابھی تک جاری نہیں ہو سکا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی تھی۔

    اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہو سکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔