Tag: حج درخواستیں

  • حج فارم سے متعلق وفاقی مذہبی امور کا وضاحتی بیان

    حج فارم سے متعلق وفاقی مذہبی امور کا وضاحتی بیان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حج فارم سے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فارم پر ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے، بینکوں سے جو فارم مل رہا ہے وہ صرف ڈیٹا فارم ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست میں ختم نبوتؐ کا کالم اپنی جگہ موجود ہے، عازم حج وہی کہلائے گا جو ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرے گا۔

    سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے اہم ہدایت

    نور الحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان اور عقیدہ حتمی اور اٹل ہے،حج درخواست فارم سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مذہبی امور نے اطلاع دی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 24844 حج درخواستیں وصول ہو گئی ہیں، اور حج درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ یہ ہدایت بھی کی گئی کہ درخواست گزار بینک سے دستخط اور مہر شدہ رسید لازمی طلب کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں فوراً بینک سے تصحیح کرائیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ ) کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

  • حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

    حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی :سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائےجاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نوزائیدہ بچوں کے حج پیکج میں گزشتہ 3 سالوں میں دگنا اضافہ

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

    اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا تھا ، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

    سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی جاری کی تھی ، نئی پالیسی کے تحت اس کا اطلاق 5ستمبر2018 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا، نوزائیدہ بچوں کےحج پیکج میں بھی گزشتہ 3سالوں میں دگنا اضافہ سامنے آیا۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرائے کا 10فیصد ہوگا۔

  • حج درخواستیں کب سے وصول کی جائیں گی؟ اعلان ہوگیا

    حج درخواستیں کب سے وصول کی جائیں گی؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں کل سے 6 مارچ تک وصول اور جمع کرائی جا سکیں گی، اس سلسلے میں تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ حج درخواست فارم کل سے 6 مارچ تک وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

    یاد رہے 2 روز قبل وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا تھا ، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے  جاری سرکلر میں کہا گیا تھا  کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

  • بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن مؤخر کردی: ترجمان مذہبی امور

    بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن مؤخر کردی: ترجمان مذہبی امور

    اسلام آباد: مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں آج شام 6 بجے تک 2 لاکھ 16 ہزار 542 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی آج شام 6 بجے تک جاری رہی، ترجمان مذہبی امور نے بتایا دو لاکھ سولہ ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔

    ترجمان مذہبی امور نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ پیر تک کلیئر کر دیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی ایک دن لیٹ کر دی گئی ہے، بینکوں کو آن لائن انٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہوگی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم : درخواستیں چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، ترجمان مذہبی امور

    خیال رہے کہ عوام کی سہولت کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، تمام درخواست گزاروں کو ان کے کوائف ایس ایم ایس بھی کیے جا رہے ہیں، ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری تصحیح کرائیں۔

  • حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    اسلام آباد : ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس حج درخواستیں 14 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 9 مارچ ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک, دبئی اسلامک بینک، عسکری بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • عوامی خواہش پر حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع

    عوامی خواہش پر حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع

    اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عوامی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج درخواستوں کی وصولی میں تین دن کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    حج درخواستوں کے سلسلے میں برف باری، سیلابی صورتِ حال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع کہ گئی ہے، سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

    مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری حج اسکیم : درخواستیں چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، ترجمان مذہبی امور

    واضح رہے کہ اس سے قبل حج درخواستوں کی وصولی کے لیے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، سرکاری حج اسکیم میں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باوجود حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    عوام کی سہولت کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں، تمام درخواست گزاروں کو ان کے کوائف ایس ایم ایس بھی کیے جا رہے ہیں، ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری تصحیح کرائیں۔

  • حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

    حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

    درخواست گزاراپنے فارم 6 مارچ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

    سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • عوام قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج درخواستیں دیں، فراڈ سے بچیں: وزیرِ مذہبی امور

    عوام قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج درخواستیں دیں، فراڈ سے بچیں: وزیرِ مذہبی امور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سستے حج کی بات سے دھوکا نہ کھائیں اور قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے درخواستیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے درخواستیں دی جائیں، عوام فراڈ سے بچیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہو گیا، آغاز لاہور اور کراچی سے ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر مذہبی امور”][/bs-quote]

    نور الحق قادری نے کہا کہ حج پالیسی کا اعلان ہو چکا ہے، پالیسی کی حمایت اور تنقیدی بیانات بھی سامنے آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نان کوٹہ ہولڈر ایک پرائیویٹ ٹور آپریٹر سستے حج کی بات کرتا ہے، یہ ایسا ہے جیسے کسی کو ڈرائیونگ نہ آئے اور کہے گاڑی چلانی ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ جن کے پاس کوئی کوٹہ ہی نہیں، تو وہ حج کیسے کرا سکتے ہیں، عوام ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، البتہ کوٹہ ہولڈرز اگر سستا حج کراتے ہیں تو ہم حوصلہ افزائی کریں گے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رواں سال حج پیکج میں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجوہ ہم بتائیں گے، سعودی حکام سے انتظامات پر ملاقات اور بات چیت ہوئی تھی، ہم نے بہتر سے بہتر حج کرانے اور انتظامات پر زور دیا ہے، سعودی حکومت نے بھی بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز ہوگا، سعودی حکومت ہمارے لیے ای ویزا کی فراہمی کا بندوست بھی کر رہی ہے۔۔

  • حج درخواستوں کی وصولی‘ مقررہ بینک آج بھی کھلےرہیں گے

    حج درخواستوں کی وصولی‘ مقررہ بینک آج بھی کھلےرہیں گے

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پرحج درخواستوں کی وصولی کے لیے مقررکردہ بینکوں کی شاخیں آج بھی کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جبکہ اب تک 1 لاکھ 72ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نامزد شاخیں حج درخواستوں کی وصولی کے لیے آج بھی کھلی رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ عازمین حج 24 جنوری بروز بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعے کو ہوگی۔

    ترجمان عمران صدیقی کے مطابق قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹ www.rmora.gov.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 179,210 افراد میں سے ایک لاکھ بیس ہزارعازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں