Tag: حج فلائٹ

  • پی آئی اے حج آپریشن: 9 ہزار عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ

    پی آئی اے حج آپریشن: 9 ہزار عازمین سفر مقدس کے لیے روانہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رواں برس کی پہلی حج پرواز 327 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن جاری ہے، ہفتہ 27 مئی کی صبح تک 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

    لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 کے ذریعے 327 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے، لاہور ایئرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی اور جنرل مینیجر پیسنجر ہینڈلنگ ذوالقرنین مہدی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

    عازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے 41 پروازوں کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے کا روانگی حج آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا جبکہ سعودی عرب سے حجاج کی واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی جو 2 اگست تک جاری رہے گی۔

  • حج فلائٹ کے کرائے کتنے ہوں گے؟ ایئرلائنوں کو مشکلات کا سامنا

    حج فلائٹ کے کرائے کتنے ہوں گے؟ ایئرلائنوں کو مشکلات کا سامنا

    کراچی: وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو حج فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا اور کرایوں کی بھی منظوری نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کے معاملے پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو حج فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا۔

    حج فلائٹ آپریشن شروع ہونے میں 10 دن باقی رہ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 31مئی سے حج فلائٹ آپریشن متوقع ہے لیکن وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹوں کے کرایوں کی بھی منظوری نہیں دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کو عازمین حج کوحجاج مقدس پہنچانے سے متعلق کوٹہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے شیڈول نہ ملنے پر ایئرلائنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔