Tag: حج قوانین

  • حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 غیر ملکی گرفتار

    حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 غیر ملکی گرفتار

    حج قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے چھ غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حج قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث متعدد غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    حج ٹاسک فورس کے مطابق گرفتار افراد سیاحتی ویزے پر حج ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر پکڑے گئے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج ضوابط پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے، خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی، یہ پابندی یکم ذو القعدہ سے لے کر 14 ذو الحجہ کے اختتام تک نافذ العمل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/jeddah-airport-administration-warns-passengers-prohibited-items/

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جو کوئی بھی کسی شخص کے لیے کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا جاری کروانے کی درخواست دے اور آنے والا شخص بغیر اجازت نامے (تصریح) کے حج کرنے کی کوشش کرے یا مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخل ہو یا ان میں قیام کرے … تو درخواست دہندہ پر ایک لاکھ (100,000) ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    واضح رہے وزارت داخلہ نے یکم ذی القعدہ سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کےلیے حج پرمٹ کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جس کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر کا نہ ہو یا اس کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کرنے کا باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔

  • حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، سخت سزا سنادی گئی

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، سخت سزا سنادی گئی

    سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر بغیر اجازت نامے مکہ مکرمہ میں جانے کی کوشش کرنے والے 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی گئی۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں۔

    ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، ایک لاکھ ریال جرمانہ، غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطی، غیر ملکیوں کی ملک بدری، اور سزا مکمل ہونے کے بعد دس سال کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ سہولت اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسکِ حج ادا کر سکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری شہری کو حراست میں لے لیا۔

  • حج قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی پورٹیشن، حکام کی وضاحت

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی پورٹیشن، حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی حکام نے حج کے قوانین کی خلاف ورزی، ڈی پورٹ ہونے اور دوبارہ مملکت واپس آنے کے حوالے سے وضاحتیں پیش کی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں امیگریشن قوانین کے تحت وہ افراد جو عمرہ، حج یا وزٹ ویزے پر مملکت آتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زیادہ مملکت میں قیام نہ کریں۔

    ایسے افراد جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے، قانون کے مطابق سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے لیے بھی حج قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

    ایک شخص نے حج خلاف ورزی کے حوالے سے دریافت کیا کہ حج خلاف ورزی پر ڈی پورٹ کیے جانے والے دوبارہ مملکت ورک ویزے پر آسکتے ہیں؟

    جواب میں اسے بتایا گیا کہ سعودی امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے بعد ایسے غیر ملکی جنہیں حج خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ کسی بھی قانون شکنی کے نتیجے میں ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان پر تاحیات سعودی عرب آنے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

    وزارت حج کے قانون کے مطابق سعودی شہری ہو یا اقامہ ہولڈر غیر ملکی، سب حج قانون کی پابندی کرنے کے پابند ہیں، اعلیٰ حج کمیٹی کے قانون کے مطابق ایک حج سے دوسرے حج کے لیے پانچ برس کا وقفہ لازمی ہے۔

    حج کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے میں رجسٹرڈ ہو کر حج پرمٹ حاصل کیا جائے۔ حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں جن میں مشاعر مقدسہ میں قیام و طعام کے علاوہ نقل و حمل کی جملہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

    حج پرمٹ کے بغیر کسی کو ایام حج کے دوران مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی، پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

    ایسےافراد جو پرمٹ کے بغیر مکہ جاتے ہیں انہیں گرفتار کر کے فنگرپرنٹ فیڈ کرلیے جاتے ہیں جس کے بعد جوازات کے مرکزی کنٹرول روم میں ان افراد کی فائل سیز کردی جاتی ہے۔

    پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی کوشش کرنے والے افراد کے فنگر پرنٹ فیڈ کیے جانے کے بعد اقامہ کی تجدید کے وقت یا اس سے قبل انہیں ڈی پورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دیے جاتے ہیں۔