Tag: حج ٹرمینل

  • حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے پاکستانی عازمین آج مکہ پہنچیں گے

    حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے پاکستانی عازمین آج مکہ پہنچیں گے

    اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آج ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین حج براستہ جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے  پاکستانی عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچیں گے، حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ  340 عازمین  کو لیکر سعودی ایئر لائن کی پرواز جدہ ایئرپورٹ پہنچ گئی، ڈی جی حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ، انچارج جدہ ایئرپورٹ نے عازمین کا استقبال کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں سے مکہ روانہ کیا گیا، 5 جون کو اسلام آباد اور ملتان سے مزید ایک، ایک پرواز  جدہ حج ٹرمینل پہنچے گی۔

    ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ آج ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین حج براستہ جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ پہنچیں گے، 6جون کو 11 پروازوں سے مزید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچ جائیں گے۔

  • جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا

    جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا

    ریاض: کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، چھت گرنے کے وقت اتفاقی طور پر وہاں کوئی حاجی موجود نہیں تھا۔

    [bs-quote quote=”کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی مقرر کردی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کے تجارتی علاقے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے، واقعہ کے وقت تجارتی علاقے میں کوئی حاجی نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی مقرر کردی ہے۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب جہازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ہے، حجاج کی روانگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر واقعے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔