Tag: حج پالیسی 2017

  • دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف

    دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2017 کے تحت ایک لاکھ 89 ہزار حجاج سرکاری کوٹے پر اور 71 ہزار 6 سو چوراسی افراد پرائیوٹ کوٹے پر حج کے لیے جائیں گے۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان اس پریس کانفرنس میں کیا جا رہا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ 2016میں 17 اپریل سے 26 اپریل تک 2 لاکھ سے زائدسرکاری حج درخواستیں موصول ہوئیں تاہم 2017 حج پالیسی کے تحت پاکستان کاایک لاکھ 89 ہزار کا حج کوٹہ بحال ہوچکا ہے جب کہ پرائیوٹ حج کے تحت 17 ہزار 6 سو 84 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے برعکس اس سال حاجیوں کو ایک جگہ رہائش فراہم کی جائے گی تاکہ انتظامات میں آسانی رہے اس لیے مکہ میں عزیزیہ میں ٹہرایا جائے گا اور پہلی بار حاجیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل دو وقت کا کھانا دیا جاتا تھا۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حاجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے سرکاری کوٹے پر سات سال اور پرائیوٹ کوٹے پر جانے والے 5 سال ایک بار ہی حج پر جایا جا سکے گا۔

    یعنی اس سال سرکاری کوٹے پر جانے والے حاجیوں پر اگلے سات سال تک حج پر جانے پر پابندی ہو گی جب کہ پرائیوٹ کوٹے پر جانے والوں پر پانچ سال تک پابندی عائد ہو گئی تاہم خواتین کے ساتھ حج پر جانے والے محرم اس پابندی سے مشتثنیٰ ہوں گے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج بدل کرنے والے صرف پرائیوٹ کوٹے پر حج کر پائیں گے انہیں سرکاری کوٹے پر نہیں بھیجا جائے گا جب کہ خواتین پر پابند کیا جائے گا کہ وہ حج پر جاتے وقت اپنے ہمراہ دو عبایا ضرور رکھیں۔

    انہوں نے مذید بتایا کہ تمام حاجیوں کو واپسی پر 5 لیٹرزم زم ایئرپورٹ پرفراہم کیاجائےگا اور حرمین شریفین میں حجاج کرام کوچوبیس گھنٹےٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائےگی۔

  • وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارات ہونے والےاجلاس میں وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔

    اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ آئندہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزارت مذہبی امور سے حج کے اخراجات کے حوالے سے پوچھیں گے۔انہوں نےحج اخراجات میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ سال کے حج اخراجات برقرار رکھے جائیں۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کےدوران ہاؤسنگ کے شعبے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک بھر میں رہائشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کےباعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نےنئےگیس کنکشنزپرپابندی ہٹانےکے ساتھ موجودہ حکومت کےگیس فراہمی کےمنصوبوں پرعملدرآمدکی بھی منظوری دے دی۔


    ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف


    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس سےقبل وزیراعظم پاکستان سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے۔