Tag: حج پالیسی 2024

  • کیا رواں سال بھی حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس ملے گی؟

    کیا رواں سال بھی حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس ملے گی؟

    ‌اسلام آباد : سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے رواں سال بھی حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نومبرمیں حج پالیسی 2024 میں منظور کی، حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار 210 افراد کا ہے۔

    ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ سرکاری اور نجی شعبہ کو دیا جاتا ہے، اس سال سرکاری کوٹہ کم ہونے کی وجہ معیشت اور زرمبادلہ کے مسائل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سرکاری کوٹہ سے کم لوگ جائیں گے، کوشش کریں گے حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس کردیں۔

    سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کوشش ہے آئندہ سال یہ مسئلہ حل ہو ہمارا کوٹہ پورا ملے، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو سرکار اس کوٹے سے محروم بھی ہوسکتی ہے۔

  • سرکاری حج اسکیم  میں  کن افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خواہمشندوں کے لیے اہم خبر

    سرکاری حج اسکیم میں کن افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خواہمشندوں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں آئندہ ماہ کے وسط تک طلب کی جائیں گی، ڈالرز میں ادائیگی کرن کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2024 نومبر کے آغاز میں منظور ہونے کا امکان ہے، مجوزہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کردی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں آئندہ ماہ کے وسط تک طلب کی جائیں گی، حج کیلئے ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلی بار اضافی رقم کیساتھ بیس سے پچیس دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی اور حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئے حجاج کے دیئے جانے والےبیگ پر پاکستانی پرچم، کیوآرکوڈ اور کوائف درج ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجرا کیا جائے گا، اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پرہی محیط ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ اگلے سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار سے زائدعازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔