Tag: حج پالیسی 2025

  • اگلے سال کون کون حج پر جانے کا اہل ہوگا اور  رقم کیسے ادا کرنا ہوگی؟ پالیسی کا اعلان

    اگلے سال کون کون حج پر جانے کا اہل ہوگا اور رقم کیسے ادا کرنا ہوگی؟ پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کون کون حج پر جانے کا اہل ہوگا اور عازمین کو رقم کیسے ادا کرنا ہوگی؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کےتحت حج کوٹہ 50،50 فیصد ہے، 12 سال سےکم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ سال حج انتظامات بہت بہترین تھے، حج اتنظامات کے سلسلے میں تیاریاں پوری کررہےہیں،وفات کی صورت میں حاجی کے لواحقین کو 20لاکھ روپے امداد اور زخمی ہونیوالے حجاج کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ عازمین حج کیلئے حج رقم کی قسطوں کا نظام متعارف کرارہے ہیں، پہلی بار حج پر جانے والوں کو ترجیح دی جارہی ہے تاہم بیماراورمتعدی امراض میں مبتلاافراد رواں سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔

    چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کوٹہ واپس نہ کیاجائے ، اسپانسرڈاسکیم کا رہ جانیوالا  کوٹہ عام عازمین کو منتقل کیاجائےگا اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ 5ہزار مقرر کیاجارہاہے۔

    انھوں نے کہا کہ حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپےسے 11لاکھ 75ہزار روپےتک ہوگا ، حجاج کرام کو ایک لاکھ واپس کرنا تھے وہ بھی جلد واپس کردیں گے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج کی رقم 3 اقساط میں جمع ہوسکے گی ، درخواست کیساتھ 2 لاکھ ،نام نکلنے پر 4لاکھ اور بقیہ حج پرجانے سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کٹوتی نہیں ہوگی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے پر 50 ہزار روپے کٹوتی ہوگی، تیسری قسط جمع نہ کرانےکی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی۔

    ،وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ 10فروری کےبعدنہ جانےکی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہوگی تاہم درخواست گزار کا انتقال ہوگیا تو مذکورہ بالاکٹوتی نہیں کی جائےگی،وفاقی وزیر مذہبی امو

  • حج کے خواہشمند پاکستانیوں کو درخواست کیساتھ  کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟

    حج کے خواہشمند پاکستانیوں کو درخواست کیساتھ کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟

    اسلام آباد : حج اخراجات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی، حج درخواست کیساتھ عازمین کو کتنے لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق حج پالیسی 2025 کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ حج اخراجات10 لاکھ75 ہزار  سے11 لاکھ75 ہزار  کے درمیان ہوگی جبکہ قربانی کی رقم 55ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔

    عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، درخواست کیساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر14 دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے تاہم باقی اخراجات یکم سے 10فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ خواتین بغیر محرم جاسکیں گی لیکن والد یا شوہر کی طرف سےحلف نامہ دینا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی

    سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے جبکہ بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسی نیشن کرانا بھی لازم ہوگا۔

    پرائیوٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت30ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کیلئے مختصر حج کی اجازت ہوگی،مختصر حج 20 سے 25 دن تک ہوگا۔

  • اگلے سال سرکاری حج پیکیج کتنے لاکھ کا ہوگا؟  پاکستانیوں کے لیے  اہم خبر آگئی

    اگلے سال سرکاری حج پیکیج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج حج پالیسی 2025 کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، سرکاری حج پیکیج میں کتنے لاکھ ادا کرنا ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر دارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہوگا، اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا۔

    وفاقی کابینہ ملکی مجموعی معاشی،امن امان کی صورتحال کاجائزہ لے گی جبکہ آئینی اور قانونی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری دے گی، حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکی تھی۔

    وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی منظوری کیلئےدوبارہ کابینہ کو بھجوائی ہے، سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کےدرمیان رکھنےکی تجویز دی گئی ہے ، کوٹہ کےمطابق پاکستان سےایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالسی میں اسپانسر شپ اسکیم بھی تجویز کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا تاہم عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادسینٹرل بزنس ڈسٹر کٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش ہوگی جبکہ چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

    اجلاس میں جموں وکشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ 25-2024 کی منظوری دی جائے گی۔