Tag: حج پروازوں کا شیڈول

  • حج 2024 سے متعلق سعودی ایوی ایشن کا اہم قدم

    حج 2024 سے متعلق سعودی ایوی ایشن کا اہم قدم

    کراچی: سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کر دیا ہے، قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا۔

    سعودی ایوی ایشن گاکا نوٹیفکیشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون 2024 تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی سودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا۔

    بعد از حج پروازوں کی واپسی کا سلسلہ 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ممالک کی ایئر لائنز سے قبل از وقت اور بعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

    کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی۔ 

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ شیڈول کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا ہے، پہلی پرواز پانچ جولائی کو روانہ ہوگی۔

    پی اے 1760 سے 180 سے زائد عازمین 5 جولائی کو جائیں گے، جب کہ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 بھی 5 جولائی کی شام 7 بجے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 225 سے زائد عازمین مدینہ روانہ ہوں گے۔

    سعودی ایئر لائن کی پرواز 200 سے زائد عازمین کو لے کر 6 جولائی کو روانہ ہوگی، جب کہ کراچی سے 5 جولائی کو شروع ہونے والا حج آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب نے حجاج کرام کی سہولت کیلئے اہم شرط ختم کردی

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا، کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ عازمین کی امیگریشن کے لیے الگ سے ایف آئی اے کاؤنٹر قایم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرایط ختم کر دی ہیں، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حجاج کی سہولت کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایت جاری کر دی ہے۔