Tag: حج کرپشن

  • سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت 1ہفتےکیلئےملتوی

    سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت 1ہفتےکیلئےملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے کی۔

    سپریم کورٹ میں حامد سعید کاظمی کی جانب سے سردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جبکہ دوسری جانب ایف آئی کے جانب سے پراسیکیوٹراظہر چوہدری نے پیش ہوناتھا۔

    اظہر چوہدری بیماری کی وجہ سے عدالت نہ آسکے اور ان کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیےملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 3جون کوحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • حج کرپشن کیس: مجرم راؤشکیل کا فرنٹ مین گرفتار

    حج کرپشن کیس: مجرم راؤشکیل کا فرنٹ مین گرفتار

    اسلام آباد: حج کرپشن کیس میں مجرم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کو گرفتار کرلیاگیا،احمد فیض مقدمے کا آخری ملزم ہے.

    تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل جج سیٹرل ملک نذیر نے کی اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ مجرم راؤشکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کوگرفتار کرلیاگیا ہے.

    اسپیشل جج سیٹرل ملک نذیر نے ملزم کو کل عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی.

    یاد رہے گذشتہ دنوں اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا تھا،کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پرسولہ سال قید کی سزا، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کوچالیس سال قید کی سزا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو سولہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی.

    عدالتی فیصلے کے بعد تینوں ا فراد کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا.

    یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا،جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا.

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا.

    حج اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہٹادیا گیاتھا،جبکہ دو ہزارگیا رہ کے اوائل میں انہیں گرفتار کیا گیا اور تقریباً ایک برس جیل میں گذارنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھےاحمد فیض مقدمے کا آخری ملزم ہے جس کا ٹرائل جاری ہے.