Tag: حج کی ادائیگی

  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟

    کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟

    لاہور : حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا، جس کے باعث عازمین کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 67 ہزار عازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کو بروقت رقم ادائیگی نہ ہونے پر حج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں عامر نے حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر67 ہزار عازمین کے حج کی ادائیگی کا بندوبست کرائے۔

    خیال رہے وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی متعلقہ وزارت کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اس بار اجازت دے دی جائے۔ اگلی بار قواعد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش

    خط میں کہا گیا تھا کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں اور عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے، 67 ہزار عازمین کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس ہیں۔

    خط میں درخواست کی گئی تھیئ کہ منیٰ میں بچ جانیوالی کوئی بھی جگہ ہمیں دے دی جائے، آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عمل کرے، عازمین کو حج کا موقع دینا اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا آغاز ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر نے بھی سڑسٹھ ہزار عازمین حج کےلیے وزیراعظم سے خصوصی دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ’مجھے محسوس ہوا کہ میں…‘ ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ  پوسٹ وائرل

    ’مجھے محسوس ہوا کہ میں…‘ ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ پوسٹ وائرل

    بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلے پوسٹ شیئر کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہاں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’ہاں‘ لفظ کا استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ، جینز اور نیلی کیپ پہنی ہوئی ہے، ان کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھا ہے۔

    جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔‘ جس بے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، بعض صارفین نے کمنٹس میں انہیں دعائیں دی ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اس ماہ کے شروع میں اپنے انسٹاگرام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال حج کے مقدس سفر کا آغاز کرنے والی ہیں، ان کے ساتھ ان کے والد عمران مرزا کے علاوہ ان کی بہن انعم اور ان کے شوہر کرکٹر محمد اسد الدین بھی موجود تھے۔

  • ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے روانہ، اہم پیغام بھی دیدیا

    ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے روانہ، اہم پیغام بھی دیدیا

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں ساتھ ہی انہوں نے اہم پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایر انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس خوشی کی خبر کے بارے میں بتایا ہے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’میرے دوستوں اور چاہنے والوں، مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے، میں زندگی بند دینے والے سفر کی تیاری میں لگی ہوئی ہوں، آپ سب سے اس غلطی کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ حج کی عظیم سعادت حاصل ہونے پر میرا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ میری عبادت کو قبول کرے اور میری رہنمائی کرے، برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس سفر سے واپس ایک بہتر انسان بن کر آنا چاہتی ہوں جس کے دل میں نرمی اور ایمان میں مضبوطی ہو۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسد الدین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں، ان کی بہن نے بھی اپنے انسٹاگرام یہ خبر دی ہے۔

  • رواں سال حج کے خواہش مند افراد پر بڑی شرط عائد

    ریاض : سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے کی شرط عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

    وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا انفلوئنزا کی ویکسین بھی لگوالیں۔

    یاد رہے سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جس کے بعد اب تک 70 ہزار سے زائد سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سال حج کیلئے اندراج کراچکے ہیں۔

  • حج کی ادائیگی کے دوران عرفات میں بچے کی پیدائش

    حج کی ادائیگی کے دوران عرفات میں بچے کی پیدائش

    منیٰ : حج کے لئے جانے والے اردنی جوڑے کودہری خوشیاں مل گئیں، ایک حج کی اور دوسری بیٹے کی پیدائش کی، بیٹے کا نام ’وضاح‘ رکھ دیا۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون کو تکلیف ہوئی ، جس پر خاتون کو عرفات میں واقع جبل الرحمۃ کے اسپتال لایا گیا، جہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔

    بیٹے کی ولادت پر باپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمۃ اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا دیا۔

    اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی، دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔

    وزارت صحت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نومولود کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرفات کے اسپتال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام وضاح رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب وقوف عرفہ کے بعدمناسک حج کی ادائیگی جاری ہے اورلاکھوں حجاج کرام رمی جمرات، قربانی ، سر منڈوانے اور طواف زیارت میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے عرفات مکہ سے 20 کلومیٹر جنوب مشرقی ہے، جہاں مسلمانوں 9 ذوالحج کو حج کے سب سے اہم رکن وقوفہ عرفہ ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

  • وفاقی وزیر مذہبی امورحج ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وفاقی وزیر مذہبی امورحج ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    راولپنڈی : وفاقی وزیر مذہی امور سردار یوسف حج کی ادائیگی کے بعد راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔وطن واپسی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانیوں نے فریضہ حج اداکیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حاجیوں کےلیےسعودی حکومت کےتعاون سے بہترین انتظامات کیےگئےتھےاور ان کی جانب سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملیں۔آئندہ سال حج پالیسی کےلیے باقاعدہ ایکٹ بنائیں گے۔

    وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا کہ اب تک 17 ہزارحاجی فریضہ حج کی ادائیگی کےوطن واپس پہنچ چکےہیں،باقی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔حج فلائیٹس میں تاخیر کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

    آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جن ایئرلائنز کی پروازوں میں تاخیرہوگی انہیں جرمانہ کیاجائےگااور ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سال منیٰ اورعرفات میں حاجیوں کےلیے تین وقت کا کھانا فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار یوسف

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح آل الشیخکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیاتھا ۔

  • سعودی حکومت کو حج سے8.5 ارب ڈالر آمدنی ہوگی

    سعودی حکومت کو حج سے8.5 ارب ڈالر آمدنی ہوگی

    اسلام آباد: حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ میں جمع ہیں، اس سال سعودی عرب کو حج سے ساڑھےآٹھ ارب ڈالر آمدنی متوقع ہے۔
    چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو رواں سال اکتوبر میں حج سے آٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر آمدنی متوقع ہے جو کہ سعودی جی ڈی پی کا تین فیصد بنتی ہے، اس مرتبہ تقریبا بیس لاکھ سے زائد مسلمان مکہ آئیں گے، جس کی وجہ سے آمدنی پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہوگی۔

    چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ستر فیصد حاجی بیرون ملک سے آئیں گے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والا ایک حاجی حج کے پانچ دن میں اوسطاً چار ہزار چھ سو تینتس ڈالر جبکہ مقامی حاجی تین سو انیس ڈالر خرچ کرے گا، ان اخراجات میں خوارک، رہائش، تحائف اور فون بل شامل ہیں۔

    سعودی عرب ہر سال عمرہ کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی بھی کرتا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران تقریباً ساٹھ لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا۔