Tag: حج کی سعادت

  • رواں برس دنیا بھر سے کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

    رواں برس دنیا بھر سے کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا ہو گیا دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا ہو گیا۔ حجاج کرام نے آج قربانی کر کے احرام کھول دیے۔ لبیک اَلَّھُم لبیک (حاضر ہوں میں اللہ حاضر ہوں) کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔

    سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

    حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

    رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جمعرات کے روز مکمل ہوئی، جس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کر کے ادا کی گئیں۔

    حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد صبح سویرے رمی کے لیے جمرات پہنچے اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ بعد ازاں جانور کی قربانی کرکے احرام کھول دیے۔ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی قربان گاہیں قائم کی گئی تھیں

    حجاج کرام 11 ذی الحج (ہفتہ) اور 12 ذی الحج (اتوار) کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور منیٰ میں قیام کریں گے۔

    پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن 10 جون سے شروع ہوگا۔

  • ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی کی تصویر جاری

    ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی کی تصویر جاری

    بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی والدہ نے شوہر اور بیٹیوں کی حج سے واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے حج کی مبارکباد دیتے ہوئے گھر پر خوش آمدید کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nasima Mirza (@nasimamirza)

    ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں، تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اس ماہ کے شروع میں اپنے انسٹاگرام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال حج کے مقدس سفر کا آغاز کرنے والی ہیں، ان کے ساتھ ان کے والد عمران مرزا کے علاوہ ان کی بہن انعم اور ان کے شوہر کرکٹر محمد اسد الدین بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    سوشل صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور مشہور شخصیات کو ان کی زیارت مکمل کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

  • ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل مورننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

    ندا یاسر نے عبایا پہنے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعاؤں میں یاد رکھیے گا، حج کے لیے جا رہی ہوں، کہا سنا معاف ‘۔

    میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنا مارننگ شو بھی عبائے میں کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آج رات کی فلائٹ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج  کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی اور پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی، اس دوران آرمی چیف نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کےموقع پر متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اورمسلح افواج نے بہادری،کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا، اہل خانہ کو سلام، ملک دشمن عناصر کو ہر صورت میں شکست دے کر دم لیں گے،آرمی چیف

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کواندھیروں میں جھونکنےکی کوشش کرنےوالوں کیخلاف لڑیں گے، قوم کےعزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کوشکست دیں گے۔

    دوسری جانب منٰی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کررہے ہیں۔

    بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد حجاج نے اپنا سر منڈوایا اورحجاج نے احرام کھول دیا، اس کے بعد حجاج کا مکہ پہنچ کر طواف زیارت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • اللہ کے مہمانوں کیلئے وسیع ترانتظامات کرلئے، گورنر مکہ المکرمہ

    اللہ کے مہمانوں کیلئے وسیع ترانتظامات کرلئے، گورنر مکہ المکرمہ

    مکہ المکرمہ: مِنٰی میں خیموں کا شہر بس گیا ہے، تین اکتوبر کو حجِ اکبر کے ساتھ لاکھوں مسلمان فریضہحج کی سعادت حج کی سعادت سے سرفراز ہونگے، حجاج کو سہولتیں فراہم کرنےکے لیے سعودی حکومت نے اس سال بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

    گورنر مکہ مشعل بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کیلئے حکومت سعودی عرب نے وسیع تر انتظامات کرلئے ہیں، دنیا بھر سےآنیوالےعازمین حج خیموں کے شہر وادی منیٰ میں آج روانہ ہو رہے ہیں، جسکے ساتھ ہی پانچ روزہ مناسک حج کا آغاز ہوجائیگا۔

    انہوں نےکہا ہے کہ حج کے دوران سلامتی اور سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، راوں سال حج  پرمٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ غیرقانونی طور پر مناسک حج کیلئے آنے والوں کا پتہ چلایا جاسکے۔

    امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ حرم شریف میں عازمین کیلئے پرسکون ماحول بنانے اور صاف ستھرا نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے خواتین سمیت پندرہ ہزار ورکرز اپنی ذمہ داری ادا کرینگے۔

    مکہ معظمہ کے میئر کے مطابق حجاج کو تیز تر سروس اور شاندار خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانےکے لیے تئیس ہزار سے زائد ورکرز تعینات ہیں، جن میں سےچودہ ہزارصفائی کا کام سرانجام دینگے۔

    دوہزار آٹھ سوپچاس بستروں پر مشتمل پندرہ اسپتال قائم کئےگئے ہیں، مکہ معظمہ میں ایک سو انتیس ہیلتھ پرائمری کیئر سینٹرز بھی قائم ہیں، ستر ہزار سیکیورٹی ملازمین کو عازمین کی سلامتی اور حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔