Tag: حج 2024

  • مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

    مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

    منی : مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2024 کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔

    آج شام سے عازمین کو منی پہنچایا جائے گا، جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔

    سال میں چند دنوں کےلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اورمرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔

    منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے سات کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔

    منیٰ کی وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے، جو آٹھ ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔

    سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، سیکیورٹی انتظامت مکمل ہیں۔

    مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔

  • حج 2024: منیٰ میں خیمہ بستی آباد کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں

    حج 2024: منیٰ میں خیمہ بستی آباد کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی سعودی عرب آمد شروع ہو چکی ہے جن کے لیے منی میں خیمہ بستی آباد کرنے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حجاز مقدس آتے ہیں اور امسال بھی ان کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ سعودی وزارت حج عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔

    وزارت حج کی جانب سے مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) میں حجاج کرام کے استقبال کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    وادی منی جو مسجد الحرام سے سات کلومیٹر دور شمال مشرقی سمت واقع ہے اور وادی کے شمالی اور جنوبی سمت پہاڑ ہیں یہاں حجاج کرام کے لیے قائم کی جانے والی طویل خیمہ بستی بھی مکمل ہے اور اس کو آباد کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

    یہ وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے، اسی لیے اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے جو 8  ذوالحج سے 13 ذوالحج تک آبادی رہتی ہے۔

    واضح ر ہے کہ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔

    دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی

    سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج حجاز مقدس پہنچیں گے، 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔ سعودی ایئرلائن 150 پروازوں پر 1.2 ملین سے زائد نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کیے ہوئے ہے۔

  • حج 2024: پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ہوگی

    حج 2024: پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ہوگی

    کراچی : پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جمعرات سے شروع ہوگی، پہلی حج پروازبدھ کی رات1 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    حکام نے بتایا کہ عازمین کی روانگی 9 مئی بدھ اور جمعرات کی علی الصبح سے شروع ہوگی، جمعرات کوعلی الصبح جناح ایئرپورٹ سے نجی ایرلائنزکی 2 پروازوں روانہ ہوں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پروازبدھ کی رات 1بجکر45  منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 180عازمین کولیکرمدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

    ،وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن سےدوسری حج پرواز150  عازمین کو لیکر کراچی سے مدینہ اور کراچی سے دوسری حج پرواز جمعرات کوعلی الصبح  2بجکر15 منٹ پر روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔

    کراچی سے سعودی عرب روڈٹومکہ منصوبے کے تحت سی اےاےکی جانب سےائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ، ایئرپورٹ پرقائم کاؤنٹرزپرسعودی امیگریشن کےسسٹم نصب کردیئے گئے۔

    عازمین حج کےبیٹھنےکےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،سی اے اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن،کسٹم حکام کیلئےمختص ہے۔

    ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی امیگریشن عملہ عازمین کی امیگریشن کرےگا، کراچی کےجناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کوروڈٹومکہ منصوبےمیں شامل کیاگیا ہے۔

    رواں سال 16ہزارسےزائدعازمین روڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی عرب پہنچیں گے۔

  • حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    سعودی حکومت کی جانب سے حج 2024 میں حجام کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے منیٰ میں 12 رہائشی ٹاورز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ میں قومی کمیٹی کے مشیر سعد القرشی نے کہا ہے کہ ’وادی منیٰ میں اس وقت 12 سے زائد ٹاورز کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر رہائشی ٹاورز حج 2024 میں حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’بیرونی عازمین حج کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ’اس سے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی بلند ہو گا اور وہ آرام وسکون سے فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔‘

    سعد القرشی نے کہا کہ قبل از وقت حجاج کی رجسٹریشن سے سہولت ہو گی۔ مشاعر مقدسہ میں رہائشی سہولتوں کے لیے خیموں اور ہوٹلوں کا انتخاب قبل ازوقت ممکن ہو سکے گا جس سے انہیں جمرات سے قریب رہائش حاصل کرنے کی سہولت ممکن ہوجائے گی۔

    دوسری جانب عالم اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کے لئے سینسرز سے لیس نلکے لگا دیئے گئے ہیں جس سے نمازیوں کو زمزم کے بابرکت پانی تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ سمارٹ سینسر ٹیکنالوجی سے لیس نل کا مقصد نمازیوں اور زائرین تک با برکت پانی کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

    مسلمانوں زائرین کے لیے مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زمزم کے کنٹینر پہلے سے ہی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    خانہ کعبہ کا معمول کا مرمتی اور تزئین کا کام شروع

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمزم کو زمین پر نہ پھینکیں، مقامات کو صاف رکھیں اور استعمال شدہ پانی کے کپوں کو مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

  • حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

    حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت ملک میں حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

    دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    پاکستان سے حج کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    ذرائع کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔