Tag: حج 2025

  • سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، اب تک 72,000 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کے لئے کل آخری دن ہے، آج اور کل نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2025 کے لیے اب تک 72,000 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں،

    درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں اور ریگولر حج اسکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔

    ترجمان مذہبی امور دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    عمر نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے لیے حج 2025 کی درخواستوں کو اسپانسر کر سکتے ہیں، جس سے وہ اس اسکیم کے ذریعے اس مقدس زیارت میں حصہ لے سکیں۔

    خیال رہے وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

  • حج درخواستوں کی وصولی، کیا بینک ہفتہ اور اتوار بھی کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    حج درخواستوں کی وصولی، کیا بینک ہفتہ اور اتوار بھی کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلیے حج درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں نامز بینکوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامز بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامز دبینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

    چند روز قبل حج 2025 پر جانے والے عازمین کیلیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی کہ کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کی گئی ہے۔

    عازمین حج کو مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔ عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے 14 ہزار روپے کم ادا کرنا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ حج 2025 کیلیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    قبل ازیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پہلے 4 روز میں 11 ہزار 287 حج درخواستیں وصول ہوئیں، 15 نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی تاہم 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کیلیے کورونا ویکسین کی لازمی شرط ختم کر دی۔

  • اگلے سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کو یہ  سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا!

    اگلے سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کو یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا!

    اسلام آباد : حج 2025 پر جانے کے خواہشمند افراد کو یہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ، جس کے باعث حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

    درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

  • حج کے لیے 2 روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

    حج کے لیے 2 روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

    اسلام آباد : حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوگئیں ، دو روز میں 4 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں دے دی جبکہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے 2 روز میں حج درخواستیں جمع کرانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

    سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جارہے ہیں ، قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کیلئے درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ، کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔

    سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسکیم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اسپانسرز شپ اسکیم کے لئے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔