Tag: حج 2026

  • آئندہ سال حج کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

    آئندہ سال حج کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: آئندہ سال حج کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ، دوسرا مرحلے میں کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، درخواستیں وصول کرنے کا عمل 16 اگست جاری رہے گا۔

    ترجمان وزارت نے بتایا کہ اس مرحلے میں درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، سمندر پار پاکستانی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کرائیں گے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہوگا، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی÷

    یاد رہے پاکستان کو حج 2026 پروگرام کے پہلے مرحلے میں عازمین حج سے 71,000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

    وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ "اب تک 71,000 سے زائد حج درخواستیں آن لائن اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی جا چکی ہیں۔”

    انہوں نے کہا تھا کہ اگلا مرحلہ پیر سے اگلے ہفتہ (11 سے 16 اگست) تک چلے گا، جس کے دوران اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

    نئی پالیسی کے تحت 70 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم اور 30 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص ہے۔

    پاکستان کا کل حج کوٹہ 179,210 ہے، سرکاری سکیم کے تحت 119,210 اور پرائیویٹ آپریٹرز کے لیے 60,000 تاہم سعودی حکام کی طرف سے حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔

  • حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد(3 اگست 2025): پاکستان میں حج 2026 رجسٹریشن سے رہ جانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصولی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کم درخواستوں کے خدشہ پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینےکا فیصلہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 تا 9 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ عازمین کی درخواستوں کی وصولی 11 سے 16 اگست تک ہوگی، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کے لیے پہلے رجسٹرڈ عازمین کو ترجیح دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق 38 سے 42 روزہ حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ 20 سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپےجمع کروانا ہونگے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حج درخواستیں ملک کے 14 نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں، حج اخراجات کی دوسری قسط یکم نومبر کو وصول کی جائے گی۔

  • حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد(2 اگست 2025): پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  آئندہ برس 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھجوائے گی اس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روان سال رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

    گزشتہ سال پرائیویٹ حج  آپریٹرز 63  کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

  • سال 2026 میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

    سال 2026 میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : سال 2026 میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے، توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پ رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

    عازمین حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اب تک 313,000 افراد حج 2026 کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں تاہم حج اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان حج پالیسی کے مطابق الگ سے کیا جائے گا۔

    یاد رہے حج 2026 کے لیے عازمین کی قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تاہم کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری

    رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یانجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے تاہم رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

    وزارت کے مطابق حج 2026 کے اخراجات ودیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائیں گے، رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • حج 2026 پر جانے کے خواہشمند متوجہ ہوں، کل رجسٹریشن کا آخری دن

    حج 2026 پر جانے کے خواہشمند متوجہ ہوں، کل رجسٹریشن کا آخری دن

    حج2026 کےلیےعازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک دن باقی رہ گیا، حج کی سعاد حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو کل رجسٹریشن کرانا لازم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین حج کی رجسٹریشن کےلیے بدھ 9 جولائی آخری دن ہے، حج 2026 کی رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کرائی جاسکتی ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کراسکتےہیں، حج 2026 کے اخراجات اور دیگرشرائط وضوابط پالیسی کےمطابق جاری کیے جائیں گے۔

    اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر، کیا شرائط ہوں گی؟

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا۔

    وزات مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل سمندرپار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں، پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/senate-committee-for-full-refund-of-rs-36-bln-to-67000-hajj-pilgrims-by-aug-15/

  • اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر،  کیا  شرائط ہوں گی؟

    اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر، کیا شرائط ہوں گی؟

    اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم شرائط سامنے آگئیں تاہم ابھی حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی، رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی تاہم 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانالازمی ہے۔

    سرکاری،نجی اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانالازمی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

    رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنیکی ہدایت کردی

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یانجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے تاہم رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

    وزارت کے مطابق حج 2026 کے اخراجات ودیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائیں گے، رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • اہم خبر: حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار

    اہم خبر: حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ حج کے لیے عازمین کی رجسٹریشن 5،4 روز میں شروع کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔

    اس سلسلے میں چند دنوں میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا، سرکاری و نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی، رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم (ٹوکن منی) جمع کرانی ہوگی، جو کہ مجموعی حج اخراجات میں شامل (ایڈجسٹ) کر لی جائے گی۔

    حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی، جس کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے، رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔