Tag: حدیدہ

  • حوثی باغی حدیدہ بندرگاہ جلد خالی کردیں گے، اقوام متحدہ کا دعویٰ

    حوثی باغی حدیدہ بندرگاہ جلد خالی کردیں گے، اقوام متحدہ کا دعویٰ

    صنعا: اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے متحارب فریقین چند ہفتوں کے اندر اندر حدیدہ سے اپنی فورسز نکال لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے توقع ظاہر کی ہے کہ یمن کے متحارب گروپ ساحلی شہر حدیدہ اوربندرگاہ سے چند ہفتوں کے اندر اندر نکل جائیں گے اور علاقے کا کنٹرول اقوام متحدہ کے امن مشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک حدیدہ میں اقوام متحدہ کی فورسز کی تعیناتی کے طریقہ پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ یہ کام چند ہفتوں کے اندر اندر پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔

    مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا حدیدہ سے انخلاء ہی چار سال سے جاری جنگ کےخاتمے اور مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یمن می آئینی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی حکومت نے حدیدہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ سے اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عن قریب حدیدہ سے اپنی فورسز نکال لیں گے۔

    یمن بحران: حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کچھ دیر بعد ہی ختم ہوگیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں متحارب فریقین نے حدیدہ میں اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی سے اتفاق کیا ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حدیدہ کے معاملے میں پیش رفت کے بعد ملک میں سیاسی عمل کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

  • یمن بحران: حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کچھ دیر بعد ہی ختم ہوگیا

    یمن بحران: حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کچھ دیر بعد ہی ختم ہوگیا

    صنعاء : یمنی حکومت اور حوثیوں درمیان طے ہونے والا معاہدہ کچھ دیر بعد ختم ہوگیا، الحدیدہ میں سرکاری افواج اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ پیر کی شب یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کرلیں گے جس کے بعد متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ شروع ہوسکے گا تاہم الحدیدہ سے حوثیوں اور سرکاری افواج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا اصل مقصد جنگ بندی اور متاثرین تک امداد پہنچا تھا، تاہم خبر موصول ہوئی کہ حوثیوں نے سرکاری عمارت پر گولا باری کی جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا جو تاحال جاری ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ الحدیدہ یمن کی اہم بندرگاہ ہے جس پر درآمدی خوراک، ایندھن اور دواؤں کے لئے دوتہائی آبادی کا انحصار ہے، الحدیدہ بندرگاہ خانہ جنگی کے باعث بند ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی اور بیرونی حملوں کے باعث یمن میں بچوں سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں اس دور کا بد ترین انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہے۔

    یمن میں برسرپیکار حوثیوں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے دونوں فریقین نے تین نکات پر اتفاق رائے کیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران جن نکات پر دونوں فریقوں نے اتفاق رائے کیا ہے ان میں پہلا نقطہ صنعاء ایئرپورٹ کو عدن اور سیئون سے کنٹرول کیا جائے گا، دوسرا نقطہ قیدیوں کا باہمی تبادلہ جبکہ تیسرا نقطہ معیشت اور سینٹرل بینک کی صورتحال کو بہتر کرنا شامل تھا۔

  • یمن میں عرب اتحاد کی فضائی بمباری،20 افراد جاں بحق

    یمن میں عرب اتحاد کی فضائی بمباری،20 افراد جاں بحق

    عدن: باغیوں کے زیر قبضہ یمن کے شہر حدیدہ میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 20 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی پورٹ سٹی حدیدہ میں فضائی کارروائی بدھ کو رات گئے کی گئی جب حوثی باغی دارالحکومت صنعاء پر قبضے کے دو سال مکمل ہونے کا جشن منارہے تھے۔

    سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب اتحاد کے حمایت یافتہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے ایک عہدے دار نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ضلع صوق الہنود میں کیا گیا۔

    صنعاء میں موجود حوثی باغیوں کی انتظامیہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

    حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے غلطی سے حملے کی زد میں آگئے ہوں گے جبکہ حدیدہ میں صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    حدیدہ کے الثورہ اسپتال کے ڈاکٹر خالد سہیل نے بتایا کہ ان کے پاس 12 لاشیں اور 30 زخمیوں کو لایا گیا۔

    واضح رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں 18 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اس کے حملوں میں اکثر عام شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    حدیدہ : یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حدیدہ پہنچ گئی جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جائے گا۔

    دن میں گولیوں کی تڑتراہٹ اوررات میں طیاروں کی آوازیں اور بمباری کی گونج نے محصورین کو خوف میں مبتلا کر دیا خدارا کوئی بچانے آئے۔

    یمن میں محصورتین ہزار سے اے آر وائی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ریسکیو آپریشن کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کاخصوصی طیارہ جمبو سیون فورسیون حدیدہ چار سو بیاسی پاکستانیوں کو وطن لارہاہے۔

    شیڈول کے مطابق جمبو طیارہ پاکستانیوں کو لیکر شام ساڑھے سات بجے کےبعدکراچی پہنچے گا۔دوسرا خصوصی طیارہ بھی تین سو کے قریب محصورین کو لے کر پاکستان آئے گا۔پرواز کے عملے کو جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔