Tag: حدیقہ کیانی

  • حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ملک کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر جاری کردیا۔

    معروف گلوکارہ کے مداح نئے گانے ”باری تھانی“کے ریلیز ہوتے ہی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ گلوکارہ کے نئے گانے کو یوٹیوب پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، معروف گلوکارہ کے مداح بہت وقت سے ان کے نئے گانے کا انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوا۔

    ان کی خوبصورت انداز اور سریلی آواز کی بدولت جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔ گلوکارہ پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستان میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کوتازہ کردیا تھا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا‘ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا اور اس ویڈیو پر اپنی محبت کی برسات کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ‘ہونا تھا پیار’پاکستان کا مقبول ترین گانا ہے جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔

  • حدیقہ کیانی نے ’پنجرا‘ کے سیٹ سے خوبصورت یادیں شیئر کردیں

    حدیقہ کیانی نے ’پنجرا‘ کے سیٹ سے خوبصورت یادیں شیئر کردیں

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ پنجرے میں ملنے والی تمام محبت کے لیے مداحوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ پنجرا فیملی  کے ساتھ سیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کے ساتھ گزارے تمام خوبصورت لمحات کو یاد کیا۔

    انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنے کاسٹ ممبران عمیر رانا، عاشر وجاہت، سنیتا مارشل اور آئنا آصف کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا ’ میری خوبصورت فیملی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس طرح کے ایک اہم تجربے کا حصہ بننے کے لئے شکر گزار ہوں، کاسٹ، عملہ، یہ باصلاحیت بچے، کہانی، عظیم مرحوم مصنفہ عاصمہ نبیل، شاندار شازیہ وجاہت اور ہمارے حیرت انگیز ڈائریکٹر نجف بلگرامی میں آپ سب کی شکر گزار ہوں۔

    حدیقہ کیانی کا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ پنجرا مرحوم مصنف نبیل کو خراج تحسین تھا جو کینسر سے لڑتے ہوئے صرف آدھا اسکرپٹ مکمل کر سکے تھے، اس کے بعد اس پروجیکٹ کو اے آر وائی کی ٹیم نے اٹھایا اور کہانی کو مکمل کیا۔

    ’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ)، عمیر رانا (جاوید رحمان)، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان) ودیگر شامل تھے۔

    پنجرا کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری اسما نبیل ہیں اور اس کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف تھے۔

    ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ تیسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

  • ماں کی خدمت کے لیے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بڑا فیصلہ

    ماں کی خدمت کے لیے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بڑا فیصلہ

    راولپنڈی: پاکستانی گلوکارہ اور گٹارسٹ حدیقہ کیانی نے ماں کے لیے سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی نے اپنی ماں کی خدمت کرنے اور انھیں اپنا پورا وقت دینے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔

    حدیقہ کیانی کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں مداحوں کو حدیقہ کے اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ حدیقہ اپنا پورا وقت والدہ کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

    خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کی ماں مشہور شاعرہ خاور کیانی ہیں، جن کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز ہے، انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کی ماں کے لیے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    حدیقہ کیانی نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں، انھوں نے اردو، پنجابی کے علاوہ پشتو میں بھی گانے گائے، وہ اداکاری بھی کرتی ہیں، سوشل میڈیا سے دوری پر ان کے اکاؤنٹس ان کی ٹیم دیکھے گی۔

    انھوں نے حال ہی میں ڈراما سیریل رقیب سے میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، اور اب ایک اور ڈراما سیریل دوبارہ میں وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ نے ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش کیوں ٹھکرائی؟

    پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ نے ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش کیوں ٹھکرائی؟

    کراچی: پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامے ’الفا، براوو، چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش ٹھکرانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکاری کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ’بوہے باریاں‘ گلوکارہ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی بار پیش کش ہوئی، معروف ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ کے لیے بھی شعیب منصور نے اداکاری کی پیش کش کی تھی۔

    حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ شعیب منصور کو انکار نہیں کیا جا سکتا تھا، لیکن یہ پیش کش ایک ایسے وقت میں ہوئی جب وہ برطانیہ میں تھیں اور ایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا، اسی لیے انھوں نے انکار کر دیا۔

    حدیقہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے بعد بھی کئی بار پیش کش ہوئی، تاہم دل نہیں مانا، دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد حدیقہ نے اپنے کئی انٹرویوز میں یہ کہا کہ انھیں اداکاری نہیں آتی اور نہ ہی کرنی ہے۔

    خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اور چھوٹی اسکرین کے شائقین کو اپنی بھرپور اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کر دیا۔ انھوں نے کہا گلوکاری کرتے ہوئے انھیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لیے موقع بنایا۔

    اپنے انٹرویو میں پاپ گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے، ہمیشہ ان کی کوشش رہی کہ جذبات قابو میں رہیں، اور کسی کو ان کے دکھی ہونے کا پتا نہ چلے۔

  • اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    معروف اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جھڑپ ہوئی تاہم جلد ہی اس کا اختتام ہوگیا۔

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہمارے پاس آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی اچھی خواتین گلوکارائیں ہیں، ان دونوں کے علاوہ باقی گلوکارائیں اوسط درجے کی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک ڈرامے کے ٹائٹل سانگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جسے حدیقہ کیانی نے گایا ہے۔

    اشنا کے اس ٹویٹ پر معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیوں نہ اشنا کی معلومات میں کچھ اضافہ کیا جائے۔

    انہوں نے لکھا کہ خواتین کو خواتین کی مدد کرنی چاہیئے چنانچہ میں اشنا کو پاکستان کی بہترین گلوکاراؤں کے گانے سنواؤں گی۔

    حدیقہ نے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاراؤں کی فہرست بنا رہی ہیں اور مداح اس فہرست میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد حدیقہ نے جو فہرست تیار کی اس میں عابدہ پروین کا نام سرفہرست تھا، اس فہرست میں فریدہ خانم، نازیہ حسن، روشن آرا بیگم، میڈم نور جہاں، حمیرا ارشد اور فریحہ پرویز سمیت متعدد گلوکاراؤں کے نام درج تھے۔

    حدیقہ کے اس جواب کے بعد اشنا نے ان سے معذرت کی اور کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق دعا کی کہ میں پھر کبھی رات کے آخری پہر ٹویٹر استعمال نہ کروں۔

    اشنا شاہ کی معذرت کے باوجود مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ کتنا اچھا ہو اگر آپ دوسروں کے بارے میں باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

  • ’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘

    ’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘

    کراچی: پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ایک خاتون مداح نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔‘

    حدیقہ کیانی نے اس موقع پر خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خواتین کو بڑی عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں، میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے یہ الفاظ کہے میں چاہتی ہوں انہیں کوئی اور تنگ نہ کرے۔

    گلوکارہ نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی عمر ایک دن زیادہ ہونی ہے، آپ سب کا وزن بھی بڑھے گا یا کم ہوگا، آپ کے چہرے پر بھی جھریاں نمودار ہوں گی، آپ کی کامیابی کے باوجود معاشرہ کو آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا۔

    حدیقہ کیانی نے کہا کہ ایک دوسرے کی مدد کرو اور آگے بڑھنے میں مدد کرو اور جہاں تک اللہ اللہ کرنے کی بات ہے تو ہمیں ہر عمر میں اللہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں اب اس رواج کو ختم کردینا چاہئے کہ 35 سال کا ہونے کے بعد خواتین کو خود کو کمرے تک محدود کرلینا چاہئے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہئے۔

    Hadiqa Kiani shuts down ageist troll

    حدیقہ کیانی نے کہا کہ اگر اللہ مجھے ہمت دے گا تو میں 55، 65 اور 75 برس کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں گی اور معاشرے کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ مجھے کس طرح زندگی گزارنی ہے۔

  • گرفتاری کی جھوٹی خبروں پرافسوس ہے، حدیقہ کیانی کا خصوصی انٹرویو

    گرفتاری کی جھوٹی خبروں پرافسوس ہے، حدیقہ کیانی کا خصوصی انٹرویو

    لاہور: پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ لندن میں میری گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبریں جاری ہونے پر افسوس ہے، میں تو لاہور میں موجود ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لندن میں نہیں لاہور میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہی ہوں، لندن میں کیسے گرفتار کر لیا گیا؟

    اس سے قبل حدیقہ کیا نی نے ثبوت کے طورپراپنی والدہ اوربیٹے کے ساتھ تصویربنا  کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اورکہا کہ وہ بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے لاہور میں موجود ہیں، میرے حوالے سے عالمی میڈیا میں جاری ہونے والی خبریں بے بنیاد اورجھوٹی ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہی لندن کی کچھ ویب سائٹس نے خبر جاری کی کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کوکین لے جانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ خبریں پوسٹ ہونے کے بعد ہٹا دی گئیں۔

    بعد ازاں نمائندہ اے آر وائی نیوز سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ خبر دیکھی تو بے اختیار ہنسی آئی اور میں نے اسے نظر انداز کردیا لیکن جب مجھے مختلف شخصیات کی جانب سے ٹیلی فوں آنے لگے تو مجھے دھچکا لگا اور کافی پریشانی بھی ہوئی۔

    hadiqa-fake-news

    انہوں نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے میرے گھر آکر مجھے اس صورتحال کو کلیئر کرنے کا موقع دیا جس کیلئے میں اے آر وائی نیوز کی شکر گزار ہوں کہ اے آر وائی نیوز میری آواز بنا اور حقائق عوام تک پہنچائے۔

    اس موقع پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بابا بھلے شاہ کے کلام کو پڑھ کر مخالفین کو کرارا جواب دیا اور گنگناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔