Tag: حذیفہ ابراہیم

  • قومی اسکواش پلیئر حذیفہ ابراہیم کی امریکا میں بڑی کامیابی

    قومی اسکواش پلیئر حذیفہ ابراہیم کی امریکا میں بڑی کامیابی

    ہیوسٹن اوپن انڈر-19 اسکواش چیمپئن شپ قومی اسکواش پلیئر محمد حذیفہ ابراہیم نے جیت لی۔

    قومی اسکواش پلیئر محمد حذیفہ ابراہیم کی بڑی کامیابی حاصل کرلی، امریکا میں ہونے والی ہیوسٹن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

    فائنل میں میزبان ملک کے کرسچین کاپیلا کو 3 صفر سے آؤٹ کلاس کیا جس کے بعد حذیفہ کے انٹرنیشنل ٹائٹلز کی تعداد 35 ہوگئی۔

  • حذیفہ ابراہیم انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    حذیفہ ابراہیم انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    ورجینیا: پاکستان کے حذیفہ ابراہیم میڈ ایٹلانٹیک انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوعمر ٹینس اسٹارحذیفہ ابراہیم نے میڈ ایٹلانٹیک انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ پلاٹینیم کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    حذیفہ نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکا کے روسٹن ویسر کو شکست سے دوچار کیا۔ انھوں نے 11-9، 9-11، 6-11 اور 6-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

    میڈ ایٹلانٹیک انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ پلاٹینیم کیٹیگری کے فائنل میں حذیفہ کامقابلہ کل امریکا کے ہی اسکراوکن کوو سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔ انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ امریکا کے شہر ورجینیا میں کھیلی جارہی ہے۔

  • 13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور : پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نےانڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوعمر اسکواش کے کھلاڑی تیرہ سالہ حذیفہ ابراہیم نے امریکہ کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی روہیل باتھیجا کو دو کے مقابلے میں ایک پوائنٹ سے شکست دی۔

    پاکستانی کھلاڑی حذیفہ نے کیریئرکا پندرہواں ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل وہ جاپان جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ سنگلز کاتائٹل بھی جیت چکے ہیں۔